2025-09-28@00:06:25 GMT
تلاش کی گنتی: 3475

«ایک درجہ تنزلی»:

    یورپ کے کئی ممالک نے حالیہ دنوں میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ محض سفارتی کارروائی نہیں بلکہ ایک بڑے انسانی ضمیرکی آواز ہے جو برسوں سے دبائی جا رہی تھی۔ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، پرتگال، بیلجیم، لکسمبرگ اور مالٹا جیسے ممالک نے یہ تسلیم کر کے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی زمین اور اپنی ریاست کے جائز حق دار ہیں لیکن انھی دنوں اٹلی نے اس کے برعکس موقف اختیارکیا اور فلسطین کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا۔ اس انکار نے پورے اٹلی کو ہلا کر رکھ دیا۔ گلیاں چوراہے اور بڑے بڑے شہر احتجاج کی آواز سے گونج اُٹھے۔ طلبہ، مزدور، خواتین اور عام شہری ایک ہی بات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> مغربی دنیا نے مذہب کے خلاف بغاوت کی اور مذہب کو سیاست سمیت زندگی کے تمام دائروں سے نکال باہر کیا۔ مغرب اس تجربے کو خود تک محدود رکھتا تو اس پر کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا تھا مگر مغرب نے ایسا نہیں کیا۔ مغرب چاہتا ہے کہ دنیا کے تمام مسلمان بھی سیاست کو مذہب سے بے نیاز کردیں۔ بدقسمتی سے مسلم معاشروں میں مغرب کے ایجنٹوں کی کمی نہیں، چنانچہ وہ ذرائع ابلاغ کی قوت کو بروئے کارلاتے ہوئے مسلمانوں کو مشورہ دیتے رہتے ہیں کہ مذہب اور سیاست کو باہم مربوط کرنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن مسلمان ابھی تک مذہب سے اتنے جڑے ہوئے ہیں کہ ان میں اس طرح کے مشوروں کے خلاف شدید...
    گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ اسکلز ایجوکیشن سنٹر کا قیام تعلیم اور عملی مہارتوں کے درمیان موجود خلا کو ختم کرنے اور نوجوانوں کو مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ترقی دینے کے لیے ایک وژنری اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ہنرمندی کی تعلیم کے ذریعے طلبہ میں ملازمت، کاروباری صلاحیت اور تخلیقی مہارتیں بڑھائی جائیں گی تاکہ وہ نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈال سکیں بلکہ بیروزگاری کم کرنے اور اپنی کمیونٹی میں پائیدار ترقی کے فروغ میں بھی کردار ادا کریں۔ گورنر بلوچستان ژوب کے ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول میں یونیسف اور یورپی یونین کے تعاون سے قائم “اسکلز ایجوکیشن سنٹر” کا افتتاح کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں...
    ژوب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے اپنے گھر پر فائرنگ سے طلباء کے زخمی ہونے کے معاملے کو اسمبلی میں اٹھانے پر کہا کہ ایک پولیس اہلکار کی غلطی کو اسمبلی فلور پر پیشں کرنا ایم پی اے ژوب کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہار جیت سیاست کا حصہ ہے۔ عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ژوب کے عوام نے ہر بار ووٹ دیکر اعتماد کیا ہے۔ میری سیاست صرف ژوب تک محدود نہیں، بلکہ پورے پاکستان کی سطح پر سیاست کر رہا ہوں۔ یہ بات انہوں نے ژوب میں کلی اپوزئی نوجوانان کمیٹی کے زیر...
    شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) روایتی طب فورم میں روایتی چینی ادویات(ٹی سی ایم) پویلین میں ہدایت دی گئی کہ ’’اپنا چہرہ آلے کی طرف کریں اور زبان باہر نکالیں‘‘۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی طالبعلم عبداللہ حسیب ایک کیپسول نما آلے کے سامنے جھکے جہاں چمکتی ہوئی روشنیوں نے اشارہ دیا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نظام ان کے چہرے اور زبان کے ڈیٹا کا تجزیہ کر رہا ہے۔ یہ ان کا ٹی سی ایم اور اے آئی کا پہلا عملی تجربہ تھا۔ حسیب نے پرجوش انداز میں کہا کہ یہ تو بالکل سائنس فکشن فلم جیسا ہے!۔ وہ چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کی نان چھانگ یونیورسٹی کے میڈیکل پوسٹ گریجویٹ طالبعلم...
    امریکی ریاست منیسوٹا کے ایک کاؤنٹی میں ایک غیرمعمولی خبر نے لوگوں کو چونکا دیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ایک پالتو بوب کیٹ (جنگلی بلی) اپنے مالک کے گھر سے فرار ہوگئی ہے اور اب علاقے میں آزاد گھوم رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنگلی حیات کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم جاری روزاؤ کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق ریاستی ڈپارٹمنٹ آف نیچرل ریسورسز کو اطلاع ملی کہ وار روڈ کے علاقے میں ایک بوب کیٹ قید سے نکل بھاگی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شہری اس جانور کو دیکھے تو ہرگز قریب نہ جائے اور فوراً محکمہ جنگلات یا شیرف آفس کو اطلاع دے۔ دلچسپ بات یہ ہے...
    جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے عارضی انتظام و انصرام کو سابق برطانوی وزیراعظم کے ہاتھ سونپ دیئے جانیکی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے عالمی صارفین کا لکھنا ہے کہ "ایک جنگی مجرم" اس خطے میں واپس پلٹنے والا ہے! اسلام ٹائمز۔ وال سٹریٹ جورنل سمیت معروف عالمی میڈیا نے مغربی ایشیائی خطے میں ٹونی بلیئر کی واپسی کی خبر دیتے ہوئے، مغربی ایشیا کے حوالے سے اس سابق برطانوی وزیر اعظم کے "سیاہ ریکارڈ" کی ایک مرتبہ پھر یاددہانی کروائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹونی بلیئر نے سال 1997 سے لے کر 2007 تک، برطانیہ کی وزارت عظمی کے دوران، سال 2003 میں عراق پر حملے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش...
    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اس سال ممبئی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے جان لیوا حملے کے دوران اپنے ذہن میں چلنے والے خیالات کو شیئر کیا ہے۔ سیف کا کہنا ہے کہ اس صدمے کے لمحات میں ان کی پوری زندگی ایک فلم کی طرح ان کی آنکھوں کے سامنے سے گزر گئی۔ سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں اس رات کی تفصیلات بیان کیں جب جنوری کے مہینے میں آدھی رات کے وقت ایک ناگہانی حملہ آور نے ان کے گھر میں گھس کر حملہ کیا تھا۔ 55 سالہ اداکار نے نہ صرف اس خطرناک صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے بچوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی، جو اس المناک واقعے...
    توانائی کے شعبے میں تعاون چین اور روس کے عملی تعاون کی ایک مثال ہے، چینی نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے بیجنگ میں روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے ساتھ مشترکہ طور پر چین۔روس توانائی تعاون کمیٹی کے بائیسویں اجلاس کی صدارت کی۔ہفتہ کے روز ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون چین اور روس کے مساوی، باہمی فائدہ مند اور عملی تعاون کی ایک مثال ہے۔ حالیہ سالوں میں، صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوتن نے متعدد ملاقاتوں اور مذاکرات کے ذریعے گہرے اسٹریٹجک روابط کو فروغ دیا ہے ، جس سے چین۔روس جامع توانائی شراکت...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ہفتے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، کہا ہے کہ ریلیف و بحالی کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت سیلابی صورتحال اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر اہم اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک پر شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی، بتایا کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ متاثرہ افراد امدادی کیمپس سے واپس گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ سندھ کے چند کیمپس میں اب بھی لوگ مقیم ہیں۔  مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی...
    بالی وُڈ اداکار سیف علی خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے دلچسپ مگر کٹھن تجربات یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ ہفتے کے صرف 1000 روپے کماتے تھے اور یہ رقم لینے کے لیے انہیں خاتون پروڈیوسر کی انوکھی شرط پوری کرنا پڑتی تھی—ہر بار پیسے ملنے پر دس بار گال پر بوسہ دینا۔ سیف علی خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ابتدائی فلمی زندگی اور اس دوران درپیش مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اسکوائر انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ اگرچہ وہ ایک مراعات یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن فلمی سفر ان کے لیے آسان نہیں تھا۔ 21...
    عرب ممالک کا کہنا ہے کہ وہ صرف اسی صورت امن فورس میں حصہ ڈالیں گے، جب فلسطینی ریاست کے قیام کا واضح اور ناقابل واپسی روڈمیپ دیا جائے۔ ناقدین کا خیال ہے کہ ٹونی بلیئر کا منصوبہ فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ نہیں کھولتا بلکہ اسرائیل کے لیے نرم قبضے کا ایک نیا ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا غزہ میں حکومت کی تبدیلی اور نئی انتظامیہ کے قیام سے متعلق ایک نیا اور حیران منصوبہ سامنے لایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اس منصوبے کی سربراہی برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے سپرد کر رہا ہے۔ جسے غزہ انٹرنیشنل ٹرانزیشنل اتھارٹی (جیٹا) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ادارہ پانچ سال تک غزہ کی اعلیٰ سیاسی اور قانونی اتھارٹی کے...
    تہران: ایران اور روس نے توانائی کے شعبے میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 25 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت جنوبی ایران کے صوبے ہرمزگان میں چار نئے ایٹمی ری ایکٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔ عالمی ممیڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے میں ہے کہ  ایٹمی تنصیبات شہر سیرک میں 500 ہیکٹر رقبے پر قائم کی جائیں گی اور مجموعی طور پر 5 گیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھیں گی،  منصوبے کی تعمیر روس کی سرکاری ایٹمی توانائی ایجنسی روس ایٹم (Rosatom) کے تعاون سے کی جائے گی۔ خیال رہےکہ فی الحال ایران کے پاس صرف ایک فعال ایٹمی بجلی گھر ہے جو جنوبی شہر بوشہر میں واقع ہے،  یہ بھی روس ہی کی تعمیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    امریکا غزہ میں حکومت کی تبدیلی اور نئی انتظامیہ کے قیام سے متعلق ایک نیا اور حیران منصوبہ سامنے لایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اس منصوبے کی سربراہی برطانیہ کے وزیراعظم ٹونی بلیئر کے سپرد کر رہا ہے۔ جسے غزہ انٹرنیشنل ٹرانزیشنل اتھارٹی (جیٹا) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ادارہ پانچ سال تک غزہ کی اعلیٰ سیاسی اور قانونی اتھارٹی کے طور پر کام کرے گا اور فلسطین اتھارٹی کا نعم البدل بھی ہوسکتا ہے جب کہ اس میں حماس کا بھی کوئی کردار نہیں ہوگا۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق یہ ماڈل تیمور لیستے اور کوسوو جیسے خطوں میں بننے والی عبوری حکومتوں سے متاثر ہے۔ ابتدائی طور پر جیٹا کا ہیڈکوارٹر مصر کے شہر العریش میں ہوگا، بعد ازاں یہ اقوام...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی محاذ سے بلااشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کی نو منتخب صدر کو جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھی مشکل حالات میں ان کی جراتمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ...
    بکنگھم پیلس نے ایک یادگار لمحے کو عوام سے شیئر کیا ہے جس میں شہزادی این اپنے بڑے بھائی بادشاہ چارلس سوئم کا نیا پورٹریٹ دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی خاندان کی معمر ترین رکن شہزادی کیتھرین انتقال کرگئیں اس تاریخی موقع پر شہزادی این نے اسکاٹش پارلیمنٹ میں اپنے بھائی بادشاہ چارلس سوم کی نئے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی جو کہ ایڈنبرا کی پارلیمنٹ بلڈنگ میں آویزاں کی گئی ہے۔ ایک تصویر، ایک لمحہ، ایک تاریخ یہ دل کو چھو لینے والی تصویر سنہ 2024 میں فوٹوگرافر میلی پیلکنگٹن نے بالمورل کیسل کے سنکن گارڈن میں کھینچی تھی۔ تصویر میں 76 سالہ بادشاہ چارلس کو اسکاٹش روایتی کِلٹ پہنے اور ہاتھ میں چھڑی تھامے،...
    ایران اور روس نے توانائی کے شعبے میں بڑی شراکت داری کرتے ہوئے 25 ارب ڈالر مالیت کے ایک اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت ایران میں چار نئے ایٹمی بجلی گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران پر اقوام متحدہ کی ممکنہ پابندیوں کی بحالی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ معاہدے کی تفصیلات ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، معاہدہ ایران کی توانائی کمپنی “ہرمز” اور روس کی ریاستی جوہری توانائی کارپوریشن “روساٹم” کے درمیان طے پایا ہے۔  یہ نئے ایٹمی پلانٹس ایران کے سیریک اور ہرمزگان کے علاقوں میں تعمیر کیے جائیں گے، اور ہر ایک کی پیداواری گنجائش 1,255 میگاواٹ ہو گی۔ فی الحال ایران کے پاس...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو حالیہ دورہ چین کے دوران جدید لڑاکا جے 35 اور بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیاروں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے اور پاکستان ان میں دلچسپی رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی دوستی کو نئے باب دیے، چینی سفیر ایوان صدر میں صدر کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور پریس سیکریٹری دانیال گیلانی کے ہمراہ صحافیوں کو صدر زرداری کے دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایسی ٹیکنالوجی اور دفاعی سامان کی منتقلی میں وقت لگتا ہے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹم سے ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس کے عوض صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ادائیگیاں ایکسپورٹ یونٹس کی بنیاد پر کراس چیک کی صورت میں کی جائیں گی۔(جاری ہے) نیپرا پالیسی کے تناظر میں یہ عمل مکمل کیا جائے گا اور صارفین کو بجلی کے بلوں پر اضافی رقوم کی وصولی کے لیے متعلقہ دفاتر سے رجوع کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق متعلقہ ڈویژن اور ریونیو آفیسر نیٹ میٹرنگ کنکشن کی انسپکشن کرنے کا پابند ہو گا جبکہ انسپکشن کے بعد ٹیسٹ چیک پرفارما کی بنیاد پر ریونیو آفس کیس تیار کرے گا۔یہ کیس ریونیو آفس سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس: فرانسیسی رکن پارلیمنٹ میری میسمور نے “گلوبل صمود فلوٹیلا” پر اسرائیلی حملے کو عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے روم اسٹیٹیوٹ کے تحت “جنگی جرم” قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق میری میسمور نے کہا کہ یونان کے سرچ اینڈ ریسکیو زون میں فلوٹیلا پر ڈرون حملے کیے گئے، جن میں 11 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا،  اسرائیل نے اسی روز ایک بیان جاری کرکے شرکاء کو دھمکانے کی کوشش کی تاکہ وہ یونان میں ہی رک جائیں لیکن ایک بھی جہاز نہیں رکا اور قافلہ اپنی منزل کی طرف بڑھتا رہا۔انہوں نے کہاہم پہلے سے زیادہ پُرعزم ہیں، میرا خیال ہے کہ اسرائیل کو خوف ہے کہ ہم انسانی راہداری قائم...
    سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق شہر کے علاقے ملیر میں ایک شخص کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد رواں سال کراچی میں اس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ پورے سندھ میں یہ تعداد 6ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 سالہ قصاب کا تعلق لانڈھی سے تھا۔ وہ 24 ستمبر کو بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری اور منہ و مقعد سے خون بہنے کی علامات کے ساتھ اسپتال لایا گیا جہاں چند ہی گھنٹوں بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔ لیبارٹری رپورٹ کے مطابق مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی...
    نواز شریف—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو جینیوا کے اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف 7 دن اسپتال میں رہے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ نواز شریف اور مریم نواز ایک ہفتے کے دورے پر جنیوا چلے گئے لندن نواز شریف اور مریم نواز ایک ہفتے کے دورے پر... فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف جینیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں۔فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف ہر لحاظ سے تندرست ہیں، ان کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا علاج کر رہا ہے۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی جنگ پریکٹیلی ہر فورم پر لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایکشن کمیٹی جو ایجنڈا لیکر میسج دینا چاہ رہی ہے وہ کسی طرح بھی کشمیر کاز کے حق میں نہیں۔ وزیراعظم اقوامِ متحدہ کے فورم پر اس وقت بھی کشمیر کے کاز کو انتہائی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مئی 2024 کے احتجاج کے بعد مہنگائی، بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں پر کمی کے تمام مطالبات کو پورا کرنے پر اتفاق کیاگیا اور اس پر کافی حد تک عملدرآمد بھی یقینی بنایا گیا۔ ان رعایتوں...
    وزارتِ خزانہ نے بجلی کے شعبے میں 1,225 ارب روپے کے گردشی قرضے کے مسئلے کے کامیاب حل کا اعلان کر دیا ہے، جسے مالیاتی نظم و ضبط کے قیام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی جانب ایک فیصلہ کن پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، اس تاریخی پیش رفت کی قیادت وزیرِاعظم کی پاور ٹاسک فورس نے کی، جس میں وزارتِ توانائی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکت دار بینکوں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ یہ سنگِ میل پاکستان کے توانائی کے شعبے کے ایک دیرینہ بحران کے حل کی جانب ایک غیر معمولی کامیابی کی علامت ہے۔ معاہدے کے...
    کراچی میں کانگو وائرس کے مرض میں مبتلا ایک اور مریض انتقال کرگیا۔اسپتال حکام کا بتانا ہے کہ 28 سالہ  مریض کو تیزبخاراور پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر داخل کیا گیا تھا مگر وہ علاج کے دوران انتقال کرگیا۔اسپتال حکام کے مطابق کانگو میں مبتلا شخص پیشے کے اعتبار سے قصاب تھا اور مریض کو 2 روز قبل جناح اسپتال لایاگیا تھا۔اسپتال حکام کا مزید بتانا ہے کہ انتقال کر جانے والے مریض میں آج صبح کانگو کی تصدیق ہوئی تھی۔
    قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، اس کے لیے ہم پوری طرح تیار ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس طرح میچ جیت سکتے ہیں، تو آپ واقعی ایک خاص ٹیم ہیں، ہماری بولنگ اور فیلڈنگ شاندار تھی۔ انہوں نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی بولنگ کو بھی خوب سراہا۔ سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسی ٹیم ہیں جو ہمیشہ...
    آزاد کشمیر احتجاج: وفاقی وز را کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کامیاب، مطالبات تسلیم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی وزیر امیر مقام اور طارق فضل چوہدری نے مظفر آباد میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے دوران تمام مطالبات تسلیم کرلیے ۔جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبرکو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہےجس کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو مظفرآباد جانے کی ہدایت کی تھی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ آئینی دائرے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے ہیں ، کشمیر میں بجلی 3...
    حال ہی میں ایک فیملی نے امریکی ریاست آرکنساس کے علاقے کریٹر آف ڈائمنڈز میں 2.79 کیریٹ کا بھورا ہیرا دریافت کیا ہے۔ اس ہیرے کا نام انہوں نے “William Diamond” رکھا ہے۔ یہ پارک میں اس سال اب تک کی تیسری بڑی دریافت ہے۔ پارک کے عملے کا کہنا ہے کہ بھورے رنگ کے ہیرے وہاں “plastic deformation” کے عمل کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں، یعنی بنتے وقت ساختی عیوب پیدا ہو جاتے ہیں جو روشنی کو فلٹر کر کے رنگ بدل دیتے ہیں۔ اس پارک کی خاص بات یہ ہے کہ زائرین جو ہیرا تلاش کرتے ہیں وہ اسے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں بشرطیکہ وہ اسے رجسٹر کرا لیں۔ بھورے رنگ کے ہیرے نسبتاً عام...
    ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ، عمران خان کے کیس کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ سب پلان کے مطابق ہے،وزیراعلیٰ جب تک ایک کیس میں سزا نہیں ہوتی دوسرا کیس بنا دیتے ہیں ایک کے بعد ایک کیس بنایا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے ، عمران خان کے کیسز کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ سب پلان کے مطابق ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب کو علم ہے ایک ڈرامہ چل رہا ہے، عمران خان کے ساتھ کیسز کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے یہ سب پری پلان منصوبے کے مطابق کیا جارہا ہے، جب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) آذربائیجان کے صدر الہام علیئو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک آرمینیا کے ساتھ عشروں پرانے تنازعے کے خاتمے اور مشترکہ اعلامیے پر دستخط کے بعد امن اور ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے جنگ بھی جیتی، امن بھی حاصل کیا اور اپنے علاقے پر قبضے کا خاتمہ کر کے تعمیر نو کا آغاز کیا۔ انصاف غالب آیا ہے، خودمختاری مضبوط ہوئی ہے اور عملی طور پر امن قائم ہو چکا ہے۔ UN News آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری ان کے...
    درحقیقت چلی کے محققین نے انسانی دل کے برقی روِّ نظام کی ایک ڈیجیٹل نقل تیار کی ہے جو دل کے برقِ ارتعاش اور سگنل کی ترسیل کی ساخت کی نقل کرتی ہے۔ محققین کی یہ ٹیم ملینیئم انسٹی ٹیوٹ فار انجینیئرنگ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس فار ہیلتھ سے منسلک ہے جو چلی کی یونیورسٹیوں کے ساتھ کام کرتی ہے۔  محققین نے ایک کمپیوٹر ماڈل تیار کیا ہے جو Purkinje network (دل کا وہ جال جو برقی سگنلز کو پھیلانے کا کام کرتا ہے) کی ساخت کو نقل کرتا ہے، اور وہ اسے مریض کی ای سی جی ڈیٹا سے انفرادی طور پر ڈھالتا ہے۔  اس ماڈل کے ذریعے محققین نے غیر مداخلتی انداز میں برقی خرابیوں کی تشخیص کرنے کی صلاحیت ظاہر کی ہے یعنی کیتھیٹر...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ٹرانسفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں ہائی کورٹ کے ججوں کا ٹرانسفر آئین اور قانون کے مطابق قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی سنیارٹی اور تبادلے کے کیس کا 55 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اصل نکتہ یا بنیادی شرط یہ ہے کہ جج کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ میں منتقل کرنے سے پہلے صدر مملکت کو متعلقہ جج کی رضامندی لینا ضروری ہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سب سے اہم دوسرا پہلو مشاورت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو افغانستان میں حکومتی سرپرستی حاصل ہے، افغان حکومت کو دوحا معاہدہ یاد ہونا چاہیے جہاں انہوں نے کہا تھا کہ ہماری سرزمین دیگر ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ کل ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا تھا کل ہماری فورسز اس گھر تک پہنچیں جہاں دہشت گرد چھپے ہوئے تھے، فورسز پر اس گھر سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد جہانزیب نے سرنڈر کیا جو ان کا ساتھی زندہ گرفتار ہوا یہ دہشت گرد دالبندین کے علاقے میں دہشت گردوں کی بھرتی کرتا...
    صہیونی فوجی افسر نے کہا ہے کہ میں اب سرکاری طور پر کہہ سکتا ہوں کہ ہم قطر پر حملے میں ناکام رہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت نے سرکاری طور پر دوحہ میں حماس کی قیادت کے خلاف آپریشن میں موجود ایک افسر کا حوالہ دیتے ہوئے پہلی بار اس آپریشن کی ناکامی کی تصدیق کی ہے۔ صہیونی فوجی افسر نے کہا ہے کہ میں اب سرکاری طور پر کہہ سکتا ہوں کہ ہم قطر پر حملے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ منگل 9 ستمبر کی شام کو اسرائیلی حکومت نے دوحہ میں حماس کی مذاکراتی ٹیم کے اجلاس کے مقام پر 15 لڑاکا طیاروں اور 12 میزائلوں سے حملہ کیا۔ اگرچہ اس حملے میں حماس کے کسی رہنما کو کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قا26اگست 1941ء کو لاہور میں پورے برصغیر پاک و ہند سے کچھ لوگ جو پہلے ہی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی تحریروں سے متاثر تھے اور ماہنامہ ترجما ن القرآن کے ذریعے ان کے افکار و نظریات اور ان کی ذات گرامی سے بخوبی واقفیت بھی رکھتے تھے ٗ ان کی دعوت پر جمع ہوئے اور”جماعت اسلامی“ کے نام سے ایک مختصر سی نئی جماعت وجود میں لائے۔ اس جماعت کی پشت پر وہ فکری رہنمائی تھی جو کئی سال سے مولانا مودودیؒ انفرادی طور پر فراہم کر رہے تھے اور جس میں خود علامہ اقبال مرحوم کے مشورے بھی شامل تھے۔ مولانا مودودیؒ اور علامہ اقبال ؒ کے درمیان گہرا تعلق اس امر سے واضح ہوجاتا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مولانا مودودیؒ ایک نا بغہ روزگار شخصیت تھے جن کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے۔مولانا سید مودودی ؒ نے اسلام کو ایک مکمل ضابطہ حیات کے طور پر پیش کیا اورقرآن و سنت کی روشنی میں جدید مسائل کے حل پیش کیے۔ ان کی تصانیف نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا با لخصوص مصر، ترکی، تیونس، الجزائر، اور دیگر ممالک میں اسلامی تحریکوں کو متاثر کیا۔ ‘’’الجہاد فی الاسلام‘‘، ’’اسلامی ریاست‘‘،’’سیرت رسول ﷺ‘‘، ’’سود‘‘، ’’پردہ ‘‘، اور’’رسائل و مسائل‘‘ جیسی مشہور و معروف تصانیف ان کے قلم کا شاہکار ہیں۔’’الجہاد فی الاسلام‘‘ ان کی پہلی بڑی تصنیف تھی، جسے 24 سال کی عمر میں لکھا۔ علامہ محمد اقبال نے اس کتاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سید ابو الاعلیٰ مودودیؒجہدمسلسل اور ایک وژن کا نام ہے۔انہوں نے مخلوق خداکو اپنی طرف نہیں بلکہ اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کی طرف بلایا ہے۔ ان کی زندگی کا مطالعہ کریں توایک ہی درس ملتا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺکے پیغام سے آپ سب سے پہلیاپنے دل کو منور کریں۔ اور پھر سارے جہان میں اس نور کو پھیلادیں۔ مولانا مودودیؒ نے بے پناہ علمی کام کیا اور قریبا ہر اہم موضوع پر دلائل و براہین سے ثابت کیا کہ انسانیت کی رہنمائی کتاب اللہ اور سنت رسولﷺمیں ہے۔ انہوں نے معیشت اور سیاست پر بھی بات کی اور سماجیات پر بھی کتب تحریر کیں۔ سودکی ممانعت اور پردے کی افادیت پر ان کی...
    پاکستانی حکمرانی کے نظام کی شفافیت کا ایک بڑا بحران اچھی طرز حکمرانی سے جڑا ہوا ہے ۔تمام اہل دانش اور سنجیدہ افراد اسی نقطہ پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان کو اپنی سیاسی اور معاشی ترقی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے اپنے حکمرانی یا گورننس سے جڑے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوقیت دینی ہوگی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو گورننس کے نظام کو موثر بنانے کے لیے سخت گیر اقدامات کو اپنی پہلی ترجیح بنانا ہوگا۔ گورننس کے نظام میں اصلاحات اور بہتری لائے بغیر ہم اپنی معاشی ترقی کے اہداف مکمل نہیں کرسکیں گے۔لیکن سوال یہ ہے کہ گورننس کے نظام کی اصلاح اور جدید ترین یا سخت گیر سطح کی اصلاحات کے لیے بلی...
    نئی دہلی: دہلی ہوائی اڈے پر گزشتہ روزایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک 13 سالہ لڑکا کابل سے دہلی جانے والی کام ایئر کی پرواز کے لینڈنگ گیئر کے ڈبے میں چھپا ہوا پایا گیا۔ جب KAM ایئر لائنز کی پرواز (RQ-4401) دہلی ائرپورٹ پر اتری تو ائر لائن کے سکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کے قریب ایک بچے کو گھومتے ہوئے دیکھا۔ پوچھ گچھ پر سکیورٹی اہلکاروں پر انکشاف ہوا کہ لڑکا افغانستان کے شہر قندوز کا رہنے والا ہے اور بغیر ٹکٹ کے لینڈنگ گیئر کے ڈبے میں چھپ کر آیا تھا۔ حکام کے مطابق لڑکا چونکہ نابالغ ہے اس لیے اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔واقعے کے بعد بچے کو فوری...
    ملاقات میں افغان قونصل جنرل نے کہا کہ ٹی ٹی پی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے حق میں بہتر نہیں ہے، ہم نے بارہا کہا ہے کہ جنگ و جدل کی بجائے سیاسی رہنما اور علماءکرام مل بیٹھ کر اسکا حل نکالیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغان قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے حق میں بہتر نہیں ہے، ہم نے بارہا کہا ہے کہ جنگ و جدل کی بجائے سیاسی رہنما اور علماءکرام مل بیٹھ کر اسکا حل نکالیں، ٹرمپ سمجھتا ہے کہ پوری دنیا کی طرح وہ طالبان کو بھی ڈرائے دھمکائے گا، ان کے پاس دنیا کا جدید ترین اسلحہ و گولہ بارود ہے اور ہمارے پاس...
    یمن کے نگراں صدر رشاد العلیمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ثابت کرے کہ بین الاقوامی قانون صرف ایک "افسانہ" نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے صدر رشاد العلیمی نے مزید کہا کہ یمن اور غزہ کی صورتحال آج عالمی ضمیر کے لیے ایک اخلاقی کسوٹی بن چکی ہے۔ یمنی صدر نے کہا کہ فلسطینی مسئلہ عرب عوام کا مرکزی مسئلہ ہے اور ایک ایسا زخم ہے جو مسلسل رس رہا ہے۔ انہوں نے حوثی باغیوں کو "انتہا پسند دہشت گرد گروہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن کا بحران محض داخلی مسئلہ نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی ساکھ کا امتحان ہے۔ ان کے بقول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی پولیس نے پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے نواسے اور معروف صنعتکار نسلے نیویل واڈیا کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ان کے اہل خانہ اور کچھ قریبی ساتھی بھی اس مقدمے میں نامزد ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے عدالت میں جعلی اور من گھڑت دستاویزات جمع کرائیں۔ یہ مقدمہ فیرانی ہوٹلز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک پرانے قانونی تنازع سے جڑا ہوا ہے۔یہ ایف آئی آر بوریوالی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر درج کی گئی، جس میں نسلے واڈیا، ان کی اہلیہ مورین واڈیا، بیٹے نیس اور جہانگیر واڈیا سمیت ایچ جے بمجی، ایف بھروچہ اور آر ای واندیوالا کے نام شامل ہیں۔81 سالہ نسلے واڈیا واڈیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: دہلی ہوائی اڈے پر گزشتہ روزایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک 13 سالہ لڑکا کابل سے دہلی جانے والی کام ایئر کی پرواز کے لینڈنگ گیئر کے ڈبے میں چھپا ہوا پایا گیا۔ جب KAM ایئر لائنز کی پرواز (RQ-4401) دہلی ائرپورٹ پر اتری تو ائر لائن کے سکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کے قریب ایک بچے کو گھومتے ہوئے دیکھا۔ پوچھ گچھ پر سکیورٹی اہلکاروں پر انکشاف ہوا کہ لڑکا افغانستان کے شہر قندوز کا رہنے والا ہے اور بغیر ٹکٹ کے لینڈنگ گیئر کے ڈبے میں چھپ کر آیا تھا۔حکام کے مطابق لڑکا چونکہ نابالغ ہے اس لیے اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔واقعے کے بعد بچے کو...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے ریاست کی رٹ چیلنج نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ کل ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا تھا کل ہماری فورسز اس گھر تک پہنچیں جہاں دہشت گرد چھپے ہوئے تھے، فورسز پر اس گھر سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد جہانزیب نے سرنڈر کیا جو ان کا ساتھی زندہ گرفتار ہوا یہ دہشت گرد دالبندین کے علاقے میں دہشت گردوں کی بھرتی کرتا تھا یہ ایک ہارڈ کور دہشت گرد گرفتار ہوا ہے یہ دالبندین میں اسلحہ...
    بلوچستان میں تعلیم کے شعبے میں ایک اہم اور حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں صوبائی سیکریٹری تعلیم اسفندیار خان نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول خنوزئی، پشین میں ہیلتھ کیئر اسکلز سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ یہ منصوبہ یورپی یونین کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد طلبہ کو محض نصابی تعلیم نہیں بلکہ عملی زندگی میں درکار جدید مہارتوں سے بھی آراستہ کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی اصلاحات کا ہدف محض کتابی علم تک محدود نہیں بلکہ طلبہ کو صحت، آئی ٹی اور دیگر فنی شعبوں میں ایسے ہنر سکھانا ہے جو مستقبل میں ان کے لیے بہتر روزگار کے مواقع پیدا کریں۔ ان کا...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے لائف سٹائل مانیٹرنگ سیل نے ملین ڈالر زکے اخراجات والی شادیوں میں ڈائمنڈ سیٹ دینے اور ڈرون لائٹ شوکرنے والوں کی شناخت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،ایف بی آرکے 40 تفتیش کاروں کی ایک ٹیم نے رواں ہفتے انسٹاگرام، ٹِک ٹاک اور یوٹیوب کی پوسٹس کی جانچ پڑتال شروع کی ہے تاکہ مشہور شخصیات اور کاروباری افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز میں اریبہ شاہد نے لکھا ہے کہ ایف بی آر کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ٹیکس چوری کے کیسز کو چند گھنٹوں میں جانچا اور کھولا جا سکتا ہے،سوشل میڈیا...
    قائداعظم کے نواسے اور اہلِ خانہ پر جعلسازی کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز ممبئی پولیس نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے اور معروف بزنس ٹائیکون نوسلی نیول واڈیا سمیت ان کے اہلِ خانہ اور چند دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ نوسلی پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی دستاویزات تیار کرکے عدالت میں استعمال کیے۔ نوسلی واڈیا کی عمر 81 برس ہے، اور وہ بھارت کے نمایاں بزنس خاندانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ مقدمہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ بوریولی کے حکم پر درج کیا گیا۔ عدالت نے بانگور نگر پولیس کو ہدایت دی کہ نوسلی واڈیا، ان کی اہلیہ مورین واڈیا،...
    مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ چار سے چھ لوگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، اس کے لیے پارلیمنٹ جانا ہوگا۔مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے بعد وفاقی وزراء میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا ہماری سمجھ سے باہر ہے، ایکشن کمیٹی جو میسج دینے کی کوشش کر رہی ہے وہ کشمیری عوام کا نہیں ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی حملہ کشمیری عوام نے پاک فوج کے ساتھ مل کر ناکام بنایا، ہم مسئلہ کشمیر کو دنیا میں واضح کرنے کے لیے یہاں پر ہیں، آج وزیراعظم شہباز شریف...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا، اس کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں نیویارک سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا اور یہ مسلسل بڑھتا جارہا تھا،  گردشی قرضے کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وزیرتوانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا اور آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے، گردشی قرضے کا منصوبہ اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے توانائی شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ جمعرات کویہاں جاری بیان میں وزارتِ خزانہ نے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضہ کے کامیاب حل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے پاور کی تاریخی مشترکہ کاوش کے ذریعے اور وزارتِ توانائی، سٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکتی بینکوں کے تعاون...
    وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ چار سے چھ لوگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، اس کے لیے پارلیمنٹ جانا ہوگا۔ مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے بعد وفاقی وزراء نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا ہماری سمجھ سے باہر ہے، ایکشن کمیٹی جو میسج دینے کی کوشش کر رہی ہے وہ کشمیری عوام کا نہیں ہے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی حملہ کشمیری عوام نے پاک فوج کے ساتھ مل کر ناکام بنایا، ہم مسئلہ کشمیر کو دنیا میں واضح کرنے کے لیے یہاں پر ہیں، آج وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ میں مسلم...
    حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ ترک صدر اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ کشمیر کا تنازعہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے خطاب کو سراہا ہے، جس میں انہوں نے تنازعہ کشمیر کو ایک مرتبہ پھر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔ ذرائٰع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی...
    پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اورانقلابی قدم ،جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل  کر لی گئیں ،پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، برسوں میں ہونے والے سروے اب چند دنوں میں مکمل کیے جا سکیں گے،پاکستان اکتوبر میں پہلاجدیدہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کرے گا،سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں کھولے گا ،جدیدسیٹلائٹ ،سیلاب کی نگرانی،گلیشیئرپگھلنے اورفضائی آلودگی پرتحقیق کی صلاحیت بڑھائےگا،ان کا مزید کہنا تھا یہ سیٹلائٹ معدنیات،پودوں،مٹی اورپانی کے معیارکے درست اعداد و شمار فراہم کرے گا،پاکستان کا یہ قدم قدرتی...
    بلوچستان کلچر ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے فنکاروں، مصوروں، شعرا، موسیقاروں اور ادیبوں کے لیے نے کوئٹہ میں ’آرٹسٹ کیفے‘ قائم کر دیا جو تخلیق اور مکالمے کا نیا مرکز بن کر شہر کے ثقافتی منظرنامے میں تازہ روح پھونکنے میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ پہاڑوں سے خوراک اور توانائی حاصل کرنے والے نوجوان افتتاحی تقریب میں کلچر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر داؤد شاہ کا کہنا ہے کہ اس کیفے کا مقصد فنکاروں اور دانشوروں کو ایک باوقار اور تخلیقی ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ شام کے وقت بیٹھ کر چائے یا کافی کے ساتھ اپنے خیالات اور تخلیقات کا تبادلہ کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیفے کی انتظامیہ خود آرٹسٹ سنبھال رہے ہیں جبکہ ممبرشپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تاریخ کی راہ گزر میں کچھ ہستیاں ایسی آتی ہیں جو اپنے دور کے ساتھ ساتھ آنے والے زمانوں پر بھی گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ انہی میں سے ایک ہیں۔ وہ ایک ایسی شخصیت تھے جنہوں نے بیسویں صدی کے فکری بحران میں اسلام کے ہمہ گیر پیغام کو دوبارہ زندہ کیا۔ ان کی تحریروں نے نوجوان نسل کو احساسِ کمتری سے نکالا، مسلم معاشروں کو اپنی اصل پہچان یاد دلائی اور دنیا کو بتایا کہ اسلام محض چند عبادات کا نام نہیں بلکہ مکمل ضابطۂ حیات ہے۔ مولانا مودودیؒ نے ایسے وقت میں قلم اٹھایا جب مغربی فلسفہ، سیکولرزم، لبرل ازم، سوشلسٹ نظریات اور نوآبادیاتی اثرات مسلمانوں کے ذہنوں کو مسخر کر رہے تھے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں خواتین سمیت 9افراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں 20زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن دعا چوک کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے55سالہ ہما زوجہ جاوید نامی خاتون جاں بحق ہوگئی ،متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ میمن گوٹھ تھانے کی حدود ملیر دْر محمد گوٹھ کے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوا۔ زخمی کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، پولیس کا کہنا...
    اپنے ایک انٹرویو میں پولش وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے تنازعہ کو حل کرنے کا واحد مناسب طریقہ، ابراہیم معاہدے کے ذریعے تل ابیب کے جانور صفت مجرموں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں پوشیدہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولینڈ کی حکومت نے صہیونی رژیم کے ساتھ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور بعض یورپی ممالک کی مخالفت کے باوجود آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ اس حوالے سے پولش وزیر خارجہ "پیٹر سیجارٹو" نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ بوڈاپسٹ حکومت کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نہ صرف مشرق وسطیٰ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ شینجن ماڈل کی طرز پر ایک مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرائے گی، جسے ’’جی سی سی گرینڈ ٹورز‘‘ کہا جا رہا ہے۔ یہ ویزا 2025 کے آخر میں آزمائشی بنیادوں پر شروع ہوگا اور بعد میں مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ویزا کے ذریعے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے درمیان باآسانی سفر ممکن ہوگا۔ جی سی سی سیکریٹری جنرل جاسم البدوائی کے مطابق یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں دی جا سکیں گی۔یہ ویزا خاص طور پر خطے میں مقیم لاکھوں غیر...
    علی محمد خان—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ایسا ملک بننا تھا جہاں ناانصافی نہ ہو، قائدِ اعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان مواقع کی سر زمین ہے۔قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں پولیٹیکل یوتھ سپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ 78 سال بعد بھی ہم ایک اچھا لاء کالج نہیں بنا سکے، ہم ذہنی غلام ہیں، جناح نے اس لیے ملک نہیں بنا کر دیا تھا۔علی محمد خان نے کہا کہ اسلامی اصولوں پر نہیں چلیں گے تو ملک میں مہنگائی ہی ہو گی، ہم سب ایک ہیں، ہم سب کو مل کر ملک کو آگے بڑھانا ہے۔بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے سپوزیم سے خطاب میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ایسا ملک بننا تھا جہاں ناانصافی نہ ہو، قائدِ اعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان مواقع کی سر زمین ہے۔قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں پولیٹیکل یوتھ سپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ 78 سال بعد بھی ہم ایک اچھا لاء کالج نہیں بنا سکے، ہم ذہنی غلام ہیں، جناح نے اس لیے ملک نہیں بنا کر دیا تھا۔ علی محمد خان نے کہا کہ اسلامی اصولوں پر نہیں چلیں گے تو ملک میں مہنگائی ہی ہو گی، ہم سب ایک ہیں، ہم سب کو مل کر ملک کو آگے بڑھانا ہے۔بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے سپوزیم سے...
    مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ حالیہ سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔ ایک مداح کی جانب سے طلاق سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں سحر حیات نے پہلی بار کھل کر تصدیق کی کہ وہ اور ان کے سابق شوہر سمیع رشید اب ایک ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی علیحدگی کے باوجود سمیع رشید ان کی بیٹی ایرہ کے والد رہیں گے اور اس حقیقت پر کسی قسم کا شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ سحر حیات نے اس موقع پر اپنی بیٹی کی تربیت سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ...
    معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان عائشہ عمر کے ریئلٹی شو’لازوال عشق‘ پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جہاں صارفین نے شو کے مواد کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے اس کی نشریات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی تنقید کے پیشِ نظر پیمرا نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ ’لازوال عشق‘ کسی لائسنس یافتہ ٹی وی چینل پر نشر نہیں ہو رہا بلکہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھایا جا رہا ہے، لہٰذا یہ پروگرام براہِ راست پیمرا کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ یہ بھی پڑھیں: ’شروع ہونے سے پہلے ہی بائیکاٹ کیا جائے‘، عائشہ...
    دبئی: خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ شینجن ماڈل کی طرز پر ایک مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرائے گی، جسے ’’جی سی سی گرینڈ ٹورز‘‘ کہا جا رہا ہے۔ یہ ویزا 2025 کے آخر میں آزمائشی بنیادوں پر شروع ہوگا اور بعد میں مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔ اس ویزا کے ذریعے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے درمیان باآسانی سفر ممکن ہوگا۔ جی سی سی سیکریٹری جنرل جاسم البدوائی کے مطابق یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں دی جا سکیں گی۔ یہ ویزا خاص طور پر خطے میں مقیم لاکھوں غیر ملکی رہائشیوں کے لیے...
    پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ سے اپنے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سے فلم کے سیٹ پر دوستی ہوئی اور وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ حال ہی میں علی ظفر نے ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سونو نگم اور رنویر سنگھ کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کی۔ انہوں نے سونو نگم کی گائیکی کی کھلے دل سے تعریف کی۔ یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کے دوران گرل فرینڈ کے پنک جوتے کیوں پہنے؟ یووراج سنگھ نے دلچسپ کہانی سنائی سونو نگم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک عظیم گلوکار ہیں جنہیں موسیقی اور دھن کی گہری سمجھ ہے۔ اپنے کیریئر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)اینو ویٹ کے زیر اہتمام چوتھے ٹریڈ اینڈ بزنس ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ شاہینہ شیر علی تھیں ۔اس موقع پر عراقی قونصل جنرل، آرگنائزر شمسہ جبیں ،علی ناصراور دیگر صنعت کار بڑی تعداد میں موجود تھے ۔تقریب میں شاری آٹو موبائلز کے سی ای او عبداللہ شاری کو ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔عبداللہ شاری نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہماری محنت کا نتیجہ ہے ۔ہم ملک میں آٹو موبائلز کے شعبے میں نئی جدت لائے ہیں اور بہترین اسکوٹیز متعارف کرائی ہیں ۔یہ اسکوٹیز خواتین کے لیے انتہائی موذوں ہیں اور وہ انتہائی آسانی کے ساتھ اس کو...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جہاں ایک دھواں دھار تقریر کی وہیں ان کے چٹکلوں نے بھی سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کا آغاز ایک ٹیکنیکل خرابی کے ساتھ ہوا جس نے ایک دلچسپ تنقید اور مزاحیہ جملوں کو جنم دیا۔ تقریر کے آغاز میں ہی امریکی صدر ٹرمپ نے محسوس کیا کہ پرومپٹر کام نہیں کر رہا۔ تقریباً پندرہ سیکنڈ انتظار کے بعد انہوں نے اپنی خاموشی پر خود کہا کہ کیوں کہ پرومپٹر کام نہیں کر رہا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ یہ بھی کہا کہ جو بھی اس آلے کو چلانے والا ہے، وہ بہت بڑے مسئلے میں ہے۔ جس پر...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME) نے حال ہی میں سمپیکٹ 2025 کا انعقاد کِیا،ایک ایسی ہیلتھ کیئر سمیولیشن کانفرنس جو بیک وقت کراچی اور نیروبی میں 19 اور 20 ستمبر کو منعقد ہوئی۔ یہ ہائبرڈ ایونٹ پاکستان اور مشرقی افریقہ کے درمیان حقیقی وقت میں علم کے تبادلے اور جدت کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ اپنے اپنے خطوں میں سب سے بڑے سمیولیشن مراکز ہونے کے ناطے آغا خان یونیورسٹی کے CIME کی سہولیات سمیولیشن کے ذریعے طبی تعلیم کو تبدیل کرنے میں صفِ اول پر ہیں۔ اس سال کا موضوع “سمیولیشن میں پائیداری” تھا جس میں طویل المدتی اثرات کے لیے درکار مالی، عملی...
    اسلام ٹائمز: الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنا، صیہونی حکومت کے ساتھ سیاسی، تجارتی اور سیکورٹی تعلقات ختم کرنے جیسے اقدامات کو فلسطینی ریاست کے حامی ممالک کی میں فہرست میں سب سے اوپر ہونا چاہیے۔ یونیورسٹی کے فلسطینی پروفیسر نے کہا کہ ان ممالک کو چاہیے کہ وہ تمام صہیونی آباد کاروں کو بھی ویزے جاری کرنا بند کریں، نہ کہ صرف تشدد کرنے والوں کو، اور صہیونی رہنماؤں کے بارے میں بین الاقوامی عدالتوں کے جاری کردہ احکامات کی پابندی کریں، جن میں ان کے وارنٹ گرفتاری بھی شامل ہیں۔ خصوصی رپورٹ:  فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے کئی دہائیوں سے جاری طویل عمل کے باوجود...
    حریت قائد نے کہا کہ ہماری دعا اور امید ہے کہ مزید ممالک اس ناانصافی اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جا رہے نسل کشی کے مظالم کو سمجھیں اور فلسطینی عوام کی اپنی سر زمین پر جائز حقوق کو تسلیم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے میرواعظ کشمیر اور آزادی پسند رہنما محمد عمر فاروق نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا خوش آئند قدم ہے، دنیا کو فلسطینی عوام پر ڈھائے جا رہے مظالم کا ادراک کرنا ہوگا۔ میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے ایکس پر اپنے ایک بیان پر کہا کہ کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کیا جانا ایک خوش آئند اور حوصلہ...
    بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ایک دور دراز گاؤں میں آزادی کے 78 سال بعد پہلی بار بجلی پہنچی ہے، جس نے علاقے کے باشندوں کی زندگیوں میں ایک تاریخی تبدیلی لادی ہے۔ ضلع تھانے کے علاقے پہاڑی شاہ پور تعلقہ کے گاؤں وراسواڑی کے رہائشیوں نے اس موقع پر آتشبازی کر کے اور خوشی کے نعرے لگا کر جشن منایا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے مطابق، گاؤں کے 15 گھروں کو بجلی فراہم کی گئی ہے، جبکہ سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں۔ اس منصوبے کے لیے 67 کھمبوں کی تنصیب اور 63 کے وی اے کے نئے ٹرانسفارمر کی ضرورت تھی، جس پر 50 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کی لاگت آئی۔...
    کرکٹ کی دنیا کے عظیم اور لیجنڈری ایمپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ڈکی برڈ کا شمار ان ایمپائروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے منفرد انداز اور غیر متنازع فیصلوں کے ذریعے عالمی کرکٹ کو ایک نئی پہچان دی۔ ڈکی برڈ کا اصل نام ہیرالڈ ڈینس برڈ تھا، وہ 19 اپریل 1933 کو انگلینڈ کے علاقے بارنسلے (یورکشائر) میں پیدا ہوئے۔ نوجوانی میں وہ کرکٹر کے طور پر کھیل کے میدان میں اترے، لیکن ایک حادثے نے ان کا کھلاڑی بننے کا خواب ادھورا چھوڑ دیا۔ تاہم قسمت نے ان کے لیے کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا باب لکھا، اور یوں وہ ایمپائرنگ کے شعبے سے وابستہ ہو گئے۔ انہوں نے 1973 میں...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) سعودی عرب اور فرانس نے مشترکہ بیان میں دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اعلان نیویارک کو عملی اور ناقابل واپسی اقدامات کے ذریعے جلد نافذ کریں بیان میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور عہد کا خیرمقدم کیا گیا ہے.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے محفوظ مستقبل کی ضمانت ضروری ہے اس مقصد کے لیے ایک عارضی بین الاقوامی مشن کی تعیناتی کی حمایت کی گئی جو فلسطینی اتھارٹی کی درخواست اور سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت عمل میں لائی جائے گی اعلان نیویارک جسے جنرل اسمبلی نے 142 ووٹوں سے غیر معمولی...
    سٹی42: ڈیفنس سی تھانہ کے حدود میں واقع سروس لین پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں کار کی ٹکر سے دو نوجوانوں سہیل اور ذیشان جاں بحق ہو گئے جس کی کلوزسرکٹ فوٹیج منظع عام پر آگئی ہے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان بائیکر لین پر کار کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کار نے اچانک راستہ بدل لیا اور حادثہ ہو گیا۔ واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں نہایت واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کار ایک چوک پر واقع سروس لین کی طرف مڑتی ہے اور تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوتا ہے۔ معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے منگنی...
    کراچی: حکومتِ سندھ نے خواتین کے لیے  پنک اسکوٹیز پروگرام کے تحت مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پروگرام کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صوبائی حکومت رواں ہفتے خواتین اور طالبات کے لیے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سہولت فراہم کررہی ہے جس سے ان کی روزمرہ آمدورفت آسان ہو جائے گی۔ یہ اسکیم نہ صرف وقت اور اخراجات کی بچت کرے گی بلکہ خواتین کو ایک محفوظ اور باوقار سفر کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔...
    شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، کیس کی دوبارہ سماعت کل ہو گی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینئر صحافی مظہر اقبال...
    ایران اور روس نے ایک دہائی سے تعطل کے شکار ایٹمی تعاون کے منصوبے کو آگے بڑھاتے ہوئے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مجوزہ معاہدے کے تحت اسلامی جمہوریہ میں 8 نئے جوہری بجلی گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ ایران کے نائب صدر اور اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ محمد اسلامی پیر کو ماسکو پہنچے، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ انہوں نے بتایا کہ  معاہدے کی بات چیت مکمل ہو چکی ہے اور اس ہفتے دستخط کے ساتھ دونوں ممالک عملی اقدامات کے مرحلے میں داخل ہو جائیں گے۔ ایرانی اور روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ معاہدہ تہران کے اُس ہدف کا حصہ ہے جس کے تحت وہ 2040 تک 20 گیگاواٹ...
    حالیہ دنوں میں کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، پرتگال اور فرانس سمیت کئی بڑے ممالک نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ اب دنیا کے 150 سے زائد ممالک فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر مانتے ہیں۔ ’ یہ اسرائیل کے لیے جھٹکا ہے‘، ادیل شادید ہیبرون کے قریب دورا کے محقق ادیل شادید کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا فیصلہ ایک تاریخی اصلاح ہے کیونکہ برطانیہ نے ہی ایک صدی قبل بالفور ڈیکلریشن کے ذریعے اسرائیل کی بنیاد رکھی تھی۔ ادیل شادید ان کے مطابق یہ فیصلے اسرائیل کی سیاسی اور اخلاقی تنہائی میں اضافہ کرتے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ جب تک زمین اور عملی حقائق تبدیل نہیں ہوتے، صرف کاغذ پر ریاست کو تسلیم...
    افغانستان کے صوبہ قندوز سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا ایران جانے کا خواہشمند تھا، اتوار کی صبح وہ چپکے سے کابل ایئرپورٹ میں داخل ہوا۔ مسافروں کے ایک گروہ کے پیچھے چلتے ہوئے ایک جہاز کے پچھلے پہیے کے خانے یعنی لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں جا چھپا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے پاس صرف ایک چھوٹا سرخ اسپیکر تھا۔ تاہم، یہ طیارہ تہران کے بجائے نئی دہلی جا رہا تھا۔ 90 منٹ سے زائد وہ لڑکا طیارے کے لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں پرواز کرتا رہا اور معجزانہ طور پر بغیر کسی نقصان کے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُترگیا۔ ایئرپورٹ کے عملے نے اسے گھومتے ہوئے دیکھا اور متعلقہ حکام کو اطلاع دی، شام...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، اور اس حق سے انکار انتہاپسندوں کو تقویت دینے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کی صورتحال اخلاقی، سیاسی اور قانونی طور پر ناقابلِ برداشت ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ پیر کو اقوام متحدہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے آغاز پر فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ توقع ہے کہ مزید ممالک بھی اس اقدام کی پیروی کریں گے۔ اس سے قبل گزشتہ روز برطانیہ، پرتگال، کینیڈا اور...
    نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے قبل ایک اہم سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں فرانس، اینڈورا، بیلجیم، لکسمبرگ، مالٹا اور موناکو نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دیدیا، اسرائیلی وزیراعظم بھی برہم اس موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ آج میں اعلان کرتا ہوں کہ فرانس فلسطین کو ایک ریاست تسلیم کرتا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دو ریاستی حل کے امکانات کو محفوظ رکھیں۔ سربراہی اجلاس اور عالمی رہنماؤں کی شرکت یہ اعلان فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا...
    ریاض: سعودی عرب آج اپنا 95واں قومی دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک کی اہم شاہراہوں اور عمارتوں کو قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی بھی یوم الوطنی کے موقع پر تقریبات منعقد کر کے سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔ مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پرچم کشائی کی گئی اور پاکستان و سعودی عرب کی دوستی کے نعرے لگائے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد، صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ، جی ایم اعوان، جمیل ربانی، فضل...
    برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو آزاد، خود مختار ریاست تسلیم کرلیا جو دہائیوں پر محیط مغربی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔ برطانیہ نے بالفور ڈیکلیئریشن کے 108 سال بعد فلسطین کو ریاست تسلیم کیا ہے۔ یہ دو ریاستی حل کے لیے امید قائم رکھنے کی ایک کوشش ہے۔ اقوام متحدہ میں اب تک 140ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے برطانیہ،کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی، مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے اقدامات جاری رکھیںگے۔  یہ ایک غیر معمولی لمحہ ہے جب برطانیہ، کینیڈا اور...
    پشاور : وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وادی تیراہ کے واقعے میں جان بحق افراد کے لیے ایک ایک کروڑ روپے معاوضوں کا اعلان کردیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے حوالے سے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ایم این اے اقبال آفریدی، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر پشاورسمیت دیگر احکام موجود تھے۔ ملاقات میں وادی تیراہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور واقعے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ دوران ملاقات وزیر اعلی نے واقعے کے شہداء کے لواحقین کے لیے ایک ایک کروڑ روپے معاوضوں...
    پشاور: واقعہ تیرہ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے پیر کے روز (تیراہ) ضلع خیبر کے وفد نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ہے، وزیر اعلیٰ نے واقعے کے شہداء کے لواحقین کے لئے ایک ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔  ایم این اے اقبال آفریدی،  چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ،  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد عابد مجید کمشنر پشاور اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں تیراہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ واقعے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق: شامی صدر احمد الشرع ایک تاریخی دورے پر نیویارک  پہنچ گئے،جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے،  یہ شامی قیادت کی جانب سے 1967 کے بعد پہلا موقع ہے کہ وہ اس عالمی اجلاس میں براہِ راست شریک ہوگی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق صدر الشرع اپنے قیام کے دوران کئی عالمی رہنماؤں اور سرکاری وفود سے ملاقاتیں کریں گے اور شام کی نئی پالیسیوں اور ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں شام کی داخلی اصلاحات، علاقائی تعاون اور عالمی تعلقات کو وسعت دینے جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔خیال رہےکہ  دمشق امریکا سے ان پابندیوں کے مستقل خاتمے کا خواہاں ہے جو اگرچہ جزوی طور...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ایکس اکاؤنٹ چلانے میں احتیاط ضروری ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ عمران خان خود ایکس اکاؤنٹ آپریٹ نہیں کرتے، اس سے آنے والی 100 فیصد باتیں عمران خان کی نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ ایک پرانے ساتھی چلاتے ہیں لیکن وہ نام لینا مناسب نہیں سمجھتے کیونکہ اس سے ان کیلئے مشکلات ہوسکتی ہیں۔ کانگریس نے مودی سرکار کی’’فلسطین پر پالیسی‘‘ کو شرمناک اور اخلاقی بزدلی قرار دیدیا علی محمد خان کا کہنا...