مشہور ٹک ٹاکر سحرحیات اور سمیع رشید نے راہیں جدا کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ حالیہ سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔ ایک مداح کی جانب سے طلاق سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں سحر حیات نے پہلی بار کھل کر تصدیق کی کہ وہ اور ان کے سابق شوہر سمیع رشید اب ایک ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی علیحدگی کے باوجود سمیع رشید ان کی بیٹی ایرہ کے والد رہیں گے اور اس حقیقت پر کسی قسم کا شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ سحر حیات نے اس موقع پر اپنی بیٹی کی تربیت سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ وہ ایرہ کو یہ سکھائیں گی کہ والد اور والدہ دونوں کا یکساں احترام کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ بچی کی اپنے والد سے ملاقات یا تعلق رکھنے کے معاملے پر کسی کو روکا نہیں گیا اور نہ ہی وہ کسی کو اس حوالے سے روکنے کا اختیار رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے خاندانی فیصلے ذاتی خواہشات پر نہیں بلکہ پاکستان کے قانون کے مطابق طے ہونے چاہئیں۔ سحر نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی زندگی کے اس معاملے کو مزید زیرِ بحث نہ لایا جائے اور ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب کو ملکی قوانین کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے اور امید ظاہر کی کہ آئندہ اس موضوع پر غیر ضروری گفتگو نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سحر حیات اور سمیع رشید نے دسمبر 2022 میں شادی کی تھی۔ شادی کے بعد جلد ہی ان کی ایک بیٹی ایرہ پیدا ہوئی جو اس وقت اپنی والدہ کے ساتھ رہتی ہے۔ کچھ ماہ قبل اس جوڑی کی طلاق سے متعلق افواہیں زیر گردش تھیں جنہیں اس وقت سمیع رشید نے مسترد کر دیا تھا۔ تاہم اب سحر حیات کی باضابطہ تصدیق نے ان افواہوں کو حقیقت میں بدل دیا ہے اور مداحوں کو ان کی ازدواجی زندگی کے اختتام کی مکمل خبر دے دی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سحر حیات
پڑھیں:
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی دو درخواستیں خارج
ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی دو درخواستیں خارج کردیں۔
راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی 2 درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ عمران خان نے درخواستیں دائر کی ہیں کہ 19ستمبر کی عدالتی کارروائی اورسی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج فراہم کی جائے، جیل ٹرائل منتقل کرنے سے متعلق ہائیکورٹ آرڈرز تک عدالتی کارروائی روکی جائے۔
تعلیمی سال 2026-27 کے لیے صرف 10 لاکھ قاعدے شائع کرنے کا فیصلہ
وکیل فیصل ملک نے کہا کہ عمران خان سے مشاورت تک عدالتی کارورائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے، اس پر عدالت نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر آپ کی بانی پی ٹی آئی سے بات کرائی انہوں نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا، آپ واٹس ایپ کمیونیکیشن کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں، عدالتی کارروائی نہیں روکی جاسکتی۔
اس دوران پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ گزشتہ سماعت پر وکلا صفائی نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، آج کی سماعت میں عدالت وکلا صفائی کے کسی سوال کا جواب دینے کی پابند نہیں، وکلاصفائی ایک دن عدالت چھوڑ کرجاتے ہیں دوسرے دن کہتے ہیں ہمیں وقت دیا جائے، وکلا صفائی کا کنڈکٹ بتارہا ہے یہ ٹرائل کیلئے سنجیدہ نہیں، یہ صرف اور صرف عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں۔
حکومت کا رواں ہفتے خواتین کو پنک سکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ
سلمان اکرم راجہ نے دلائل میں کہا کہ عدالت حکومتی ہدایات پر نہیں آئین کے مطابق چلتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کال کوٹھری میں بندشخص کو واٹس ایپ کال پر پیش کریں۔
اس پر عدالت نے کہا کہ آپ کا پورا حق ہے آپ اس عدالت کے آرڈر کو چیلنج کریں، جب تک ہائیکورٹ کوئی حکم جاری نہیں کرتی عدالتی کارروائی نہیں روکی جاسکتی، پچھلی بار آپ کے وکلا کو بانی سے بات کرائی وہ تقریر کرنا شروع ہوگئے، ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کی ہدایات اور احکامات نظر انداز نہیں کرسکتی۔
وفاقی حکومت کا حج رجسٹریشن کے دوران جمع رقوم کی واپسی کا فیصلہ
بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی دونوں درخواستیں خارج کردیں۔
Ansa Awais Content Writer