رنویر سنگھ سے دوستی کیسے ہوئی؟ علی ظفر نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ سے اپنے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سے فلم کے سیٹ پر دوستی ہوئی اور وہ بہت اچھے انسان ہیں۔
حال ہی میں علی ظفر نے ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سونو نگم اور رنویر سنگھ کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کی۔ انہوں نے سونو نگم کی گائیکی کی کھلے دل سے تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کے دوران گرل فرینڈ کے پنک جوتے کیوں پہنے؟ یووراج سنگھ نے دلچسپ کہانی سنائی
سونو نگم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک عظیم گلوکار ہیں جنہیں موسیقی اور دھن کی گہری سمجھ ہے۔ اپنے کیریئر کے اس مقام پر وہ تکنیکی طور پر بے عیب ہیں، ان کی آواز کبھی نہیں ٹوٹتی، ان کی دھن کبھی نہیں بگڑتی۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ جب ہم لائیو گاتے ہیں تو بعض اوقات آواز بیٹھ جاتی ہے، لیکن سونو نگم ہمیشہ بہترین گاتے ہیں جو کہ بہت بڑی بات ہے۔ وہ ایک محنتی اور پیشہ ور گلوکار ہیں۔
@ambreen_fatima10Ali Zafar’s Remarkable Comment About Sonu Nigam And Ranveer Singh | Ambreen Fatima #ambreenfatima #alizafar #singer #ranveersingh #sonunigam #showbiz #entertainment #tiktok
♬ original sound – Ambreen Fatima
رنویر سنگھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک فلم پر کام کرتے ہوئے دوست بنے۔ سیٹ پر جب آپ اتنا وقت گزارتے ہیں تو ایک تعلق قائم ہو جاتا ہے۔ جب علی ظفر سے پوچھا گیا کہ رنویر شرارتی ہیں تو جواب م یں ان کا کہنا تھا کہ وہ شرارتی انسان نہیں ہیں مجھے لگتا ہے وہ اپنے کردار میں چلے جاتے ہیں۔
گلوکار کے مطابق چونکہ وہ ایک میتھڈ ایکٹر ہیں، اس لیے وہ اکثر اپنے کردار کے مطابق مکمل طور پر بدل جاتے ہیں۔ ان میں بہت زبردست انرجی ہے۔ وہ بھی ایک بہت محنتی اور پیشہ ور اداکار ہیں اور ایک بہت اچھے انسان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ ٹریلر نہیں دیکھا جا رہا پوری فلم کیسے دیکھیں گے‘، سنگھم اگین کے ٹریلر پر صارفین کے تبصرے
واضح رہے کہ علی ظفر ایک انتہائی باصلاحیت اور محنتی پاکستانی گلوکار اور اداکار ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر ان کے ہٹ گانوں اور اداکاری کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ ان کے سوشل میڈیا پر 6.
حال ہی میں، وہ علاقائی گانوں کی اپنی خوبصورت دھنوں کے ساتھ دل جیت رہے ہیں، جیسے کہ ’لیلا او لیلا‘، ’بلو بٹیاں‘ اور ’الے‘۔ ان کے مداحوں نے ان کی روح کو چھو لینے والی نعت ’بلغ العلیٰ بکمالہ‘ کو بھی بہت سراہا۔ اس وقت علی ظفر اپنی موسیقی اور آنے والی فلموں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ پاکستانی گانے رنویر سنگھ سونو نگھم علی ظفرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ پاکستانی گانے رنویر سنگھ سونو نگھم علی ظفر کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ علی ظفر
پڑھیں:
رمیش سنگھ اروڑا کا گوردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ، بھارت کو رویہ بدلنے کا پیغام
وزیرِ اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا، جہاں ان کے ساتھ بھارت سے آئے مذہبی وفد اور جتھیدار اکال تخت جیانی کلدیپ سنگھ بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ وفاقی و ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی اور سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے۔
سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور ہر مذہب کے ماننے والوں کے لیے دروازے کھلے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کرتارپور راہداری حکومتِ پاکستان کی جانب سے سکھ قوم کو ایک تاریخی تحفہ ہے، لیکن بھارت نے اسے 7 مئی سے بند رکھا ہوا ہے، جو سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے۔
انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ اپنی پالیسی میں مثبت تبدیلی لا کر راہداری فوری کھولے۔
بھارتی جتھیدار جیانی کلدیپ سنگھ نے پاکستان کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی زمین سے سکھ قوم کا گہرا روحانی تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والے ہر مہمان کا احترام اور حفاظت کی جاتی ہے اور انتظامات شاندار اور قابلِ ستائش ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں