آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی جو ایجنڈا لیکر اس وقت میسج دینا چاہ رہی ہے وہ کسی طرح بھی کشمیر کاز کے حق میں نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی جنگ پریکٹیلی ہر فورم پر لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایکشن کمیٹی جو ایجنڈا لیکر میسج دینا چاہ رہی ہے وہ کسی طرح بھی کشمیر کاز کے حق میں نہیں۔ وزیراعظم اقوامِ متحدہ کے فورم پر اس وقت بھی کشمیر کے کاز کو انتہائی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مئی 2024 کے احتجاج کے بعد مہنگائی، بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں پر کمی کے تمام مطالبات کو پورا کرنے پر اتفاق کیاگیا اور اس پر کافی حد تک عملدرآمد بھی یقینی بنایا گیا۔ ان رعایتوں میں آٹے پر سبسڈی متعارف کرانا، بجلی کی قیمتوں کو ہائیڈرو پاور ذرائع سے بجلی کی پیداواری لاگت سے قریب لانے کے لیے ایڈجسٹ کرنا اور حکمران طبقے کے لیے مخصوص کچھ فوائد کو ختم کرنا شامل تھا۔(جاری ہے)
ان اقدامات کی حمایت کے لیے 23 ارب روپے کے مالی پیکیج کی منظوری بھی دی گئی تھی۔اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت انتہائی سنجیدگی سے کام کرتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں اس ایکشن کمیٹی کا دوبارہ لاک ڈاؤن اور احتجاج کی دھمکی کسی صورت سمجھ سے بالاتر اور کسی ایسے ایجنڈے کی طرف اشارہ ہے جو آزاد کشمیر کو بحران کا شکار کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش کا تاثر پیش کررہی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
عالم اسلام متحد نہ ہوا تو سب کی حالت غزہ و کشمیر جیسی ہوگی، خواجہ آصف
سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا آج علامہ اقبالؒ کا یوم پیدائش منایا جا رہا ہے، علامہ اقبالؒ کا کلام ہمیشہ زندہ و پائندہ رہے گا، بدقسمتی سے ہم علامہ اقبال کا پیغام بھلا بیٹھے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ امت اس وقت بھٹکی ہوئی ہے، غزہ سے کشمیر تک ظلم ہو رہا ہے، اللہ تعالی ہمیں ہمت اور طاقت دے کہ ہم مظلوم بہن بھائیوں کی مدد کر سکیں، مظلوموں کے کیلئے آواز بلند کر سکیں اور لڑ سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اُمت نے اسلام دشمن قوتوں کیخلاف متحد ہو کر لڑائی نہ لڑی تو پھر ہم سب کی حالت بھی غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہو جائے گی۔ سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا آج علامہ اقبالؒ کا یوم پیدائش منایا جا رہا ہے، علامہ اقبالؒ کا کلام ہمیشہ زندہ و پائندہ رہے گا، بدقسمتی سے ہم علامہ اقبال کا پیغام بھلا بیٹھے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ امت اس وقت بھٹکی ہوئی ہے، غزہ سے کشمیر تک ظلم ہو رہا ہے، اللہ تعالی ہمیں ہمت اور طاقت دے کہ ہم مظلوم بہن بھائیوں کی مدد کر سکیں، مظلوموں کے کیلئے آواز بلند کر سکیں اور لڑ سکیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا اگر ہم اپنی اپنی مملکتیں بچاتے رہے اور ملکر نہ لڑے تو باری باری مشکل میں مبتلا ہوں گے، عالم اسلام نے متحد ہو کر یہ لڑائی نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر کی طرح ہو گی۔