فائنل کیلیے تیار ہیں، کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سلمان علی آغا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، اس کے لیے ہم پوری طرح تیار ہیں۔
دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس طرح میچ جیت سکتے ہیں، تو آپ واقعی ایک خاص ٹیم ہیں، ہماری بولنگ اور فیلڈنگ شاندار تھی۔
انہوں نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی بولنگ کو بھی خوب سراہا۔
سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسی ٹیم ہیں جو ہمیشہ فائنل تک پہنچنے کا راستہ تلاش کرتی ہے۔ بلاشبہ ہماری بیٹنگ میں بہتری کی گنجائش ہے اور ہم فائنل میں بہتر کاکردگی دکھانا چاہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم فائنل کے لیے پرجوش ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان بمقابلہ افغان طالبان، مذاکرات ختم، نیا محاذ تیار، افغانستان کا مودی سے گٹھ جوڑ
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news افغانستان بھارت پاکستان مذاکرات نیا محاذ