فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا خوش آئند قدم ہے، محمد عمر فاروق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
حریت قائد نے کہا کہ ہماری دعا اور امید ہے کہ مزید ممالک اس ناانصافی اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جا رہے نسل کشی کے مظالم کو سمجھیں اور فلسطینی عوام کی اپنی سر زمین پر جائز حقوق کو تسلیم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے میرواعظ کشمیر اور آزادی پسند رہنما محمد عمر فاروق نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا خوش آئند قدم ہے، دنیا کو فلسطینی عوام پر ڈھائے جا رہے مظالم کا ادراک کرنا ہوگا۔ میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے ایکس پر اپنے ایک بیان پر کہا کہ کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کیا جانا ایک خوش آئند اور حوصلہ افزاء پیش رفت ہے۔ فلسطینی عوام کی مصیبتیں صبر و برداشت کی تمام حدیں پار کرچکی ہیں، لیکن عالمی طاقتیں اب تک اس پر غیر متحرک دکھائی دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایسے اقدامات ایک منصفانہ اور دیرپا حل کی راہ ہموار کریں گے، جو محصور فلسطینیوں کو راحت پہنچائے، انہیں ان کا دیرینہ انصاف دلائے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام میں مددگار ثابت ہو۔ میر واعظ عمر فاروق مزید نے کہا کہ ہماری دعا اور امید ہے کہ مزید ممالک اس ناانصافی اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جا رہے نسل کشی کے مظالم کو سمجھیں اور فلسطینی عوام کی اپنی سر زمین پر جائز حقوق کو تسلیم کریں۔ واضح رہے کہ کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے فلسطین کو ایک ریاست تسلیم کیا گیا ہے، حالانکہ امریکہ اور اسرائیل کی بھرپور مخالف کے باوجود بھی فلسطین بطور ریاست تسلیم کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور فلسطینی عوام عمر فاروق نے کہا کہ کو تسلیم
پڑھیں:
27ویں ترمیم کے معاملے پر اب تک حکومت نے بات چیت نہیں کی: فاروق ستار
---فائل فوٹومتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمیں جب پتہ ہوگا کہ کیا ترمیم ہو رہی ہے تو اس کے لحاظ سے بات چیت کریں گے، 27ویں ترمیم کے معاملے پر اب تک حکومت نے بات چیت نہیں کی۔
فاروق ستار نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ جتنا جَلدی حکومت اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے گی اتنا اچھا ہے، بلدیاتی آئینی ترمیم پر وزیرِاعظم، وزیرِ قانون سمیت وفاقی وزراء کا ایم کیو ایم سے وعدہ ہے، 27ویں آئینی ترمیم کے ساتھ مجوزہ بلدیاتی آئینی ترمیمی بل کو بھی منظور ہونا چاہیے۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم میں گورننس، انتظامی معاملات کے ساتھ کراچی کا مسئلہ بھی حل ہونا چاہیے۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی امین الحق نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ وفاقی حکومت سے اب تک 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بات نہیں ہوئی، فی الحال آج ایم کیو ایم کی وزیرِاعظم سے ملاقات طے نہیں ہے۔