پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو حالیہ دورہ چین کے دوران جدید لڑاکا جے 35 اور بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیاروں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے اور پاکستان ان میں دلچسپی رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی دوستی کو نئے باب دیے، چینی سفیر

ایوان صدر میں صدر کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور پریس سیکریٹری دانیال گیلانی کے ہمراہ صحافیوں کو صدر زرداری کے دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایسی ٹیکنالوجی اور دفاعی سامان کی منتقلی میں وقت لگتا ہے تاہم ایک بات طے ہے کہ پاکستان اپنے ہمسایہ (دشمن) ملک کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دے گا اور دفاعی میدان میں اس کا ہم پلہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیان المرصوص آپریشن میں کامیابی کا چین میں کہیں زیادہ جشن منایا گیا ہے اور آنے والے وقتوں میں دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا اور دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی پاکستان آئے گی۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ صدر کے دورہ چین کا ایک مقصد گزشتہ کچھ عرصے میں دونوں ملکوں کے مابین منقطع ہونے والے رابطوں کی بحالی تھا۔

مزید پڑھیے: صدر زرداری کا دورہ چین کتنا مثبت اور کارآمد رہا؟

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ صدر زرداری کے دوران دونوں ملکوں کے مابین 6 معاہدے طے پائے جن میں سے 4 بزنس ٹو بزنس تھے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ روڈ انیشیٹو بی آر آئی کے تحت سی پیک کا فیز ٹو شروع ہونے سے پاکستان میں ترقی کا عمل مزید تیز ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ چین کے ساتھ تھر کول پلانٹ لگانے کے علاوہ کسانوں کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے قیام اور ہائی اسپیڈ ٹرین کو پاکستان لانے پر بات چیت کی گئی ہے۔ جبکہ سیرین ایئر لائن کے مالک نے پاکستان میں اپنے فضائی بیڑے میں 30 نئے جہاز شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اس موقع پر صدارتی ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ صدر پاکستان نے یہ دورہ چین کے ساتھ سماجی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے کیا۔

مزید پڑھیں: صدر آصف زرداری کا دورہ چین: ڈیجیٹل طرز حکمرانی کے ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ کسی بھی غیر ملکی صدر کو چین کے جدید لڑاکا طیارے بنانے والے ایوی ایشن کمپلیکس کا دورہ پہلی مرتبہ کروایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنا پائیلٹ طیارے جے 35 چینی لڑاکا طیارے صدر آصف زرداری کا دورہ چین.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنا پائیلٹ طیارے چینی لڑاکا طیارے صدر ا صف زرداری کا دورہ چین سلیم مانڈوی والا دورہ چین کا دورہ نے کہا کہ صدر چین کے کہا کہ

پڑھیں:

چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت

دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139  نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف