طیارے کے پہیے میں چھپ کر دہلی پہنچنے والا افغان لڑکا ڈی پورٹ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
افغانستان کے صوبہ قندوز سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا ایران جانے کا خواہشمند تھا، اتوار کی صبح وہ چپکے سے کابل ایئرپورٹ میں داخل ہوا۔
مسافروں کے ایک گروہ کے پیچھے چلتے ہوئے ایک جہاز کے پچھلے پہیے کے خانے یعنی لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں جا چھپا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے پاس صرف ایک چھوٹا سرخ اسپیکر تھا۔ تاہم، یہ طیارہ تہران کے بجائے نئی دہلی جا رہا تھا۔
90 منٹ سے زائد وہ لڑکا طیارے کے لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں پرواز کرتا رہا اور معجزانہ طور پر بغیر کسی نقصان کے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُترگیا۔
ایئرپورٹ کے عملے نے اسے گھومتے ہوئے دیکھا اور متعلقہ حکام کو اطلاع دی، شام تک اسے اسی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے واپس کابل بھیج دیا گیا۔
سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کے مطابق لڑکا کام ایئر کی کابل سے دہلی پرواز میں چھپا ہوا تھا، جو صبح 10 بج کر 20 منٹ پر دہلی پہنچی۔
سفید لباس پہنے ہوئے اس لڑکے کو دیکھ کر عملے نے سیکیورٹی کو اطلاع دی۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ وہ طیارے کے پچھلے لینڈنگ گیر کمپارٹمنٹ میں چھپا تھا۔ وہاں سے ایک چھوٹا سرخ اسپیکر بھی برآمد ہوا۔
بعدازاں لڑکے کو امیگریشن حکام کے حوالے کیا گیا اور پوچھ گچھ کے بعد شام 4 بجے اسے واپس کابل روانہ کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، لڑکا ایران جانے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن غلطی سے دہلی جانے والی پرواز میں سوار ہوگیا۔
ماہرین کے مطابق کمرشل طیارے عام طور پر 30 سے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہیں جہاں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سیلسیئس تک گر جاتا ہے۔
پہیے کے اس خانے میں نہ تو آکسیجن میسر ہوتی ہے اور نہ ہی دباؤ یا حرارت، اس لیے وہاں زندہ بچنے کے امکانات نہایت کم ہوتے ہیں۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق 1947 سے 2021 کے درمیان 132 افراد نے لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں چھپ کر سفر کرنے کی کوشش کی۔
ان میں سے زیادہ تر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے کیونکہ زندہ بچنے کی شرح صرف 23 فیصد کے قریب ہے۔
بھارت میں اس طرح کا ایک واقعہ 1996 میں پیش آیا تھا، جب پردیپ سینی اور وجے سینی دہلی سے لندن جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز کے پہیے میں چھپ گئے تھے۔
تاہم اس کوشش میں پردیپ تو زندہ بچ گیا لیکن وجے سفر کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان امیگریشن حکام اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایران درجہ حرارت دہلی قندوز کابل لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان امیگریشن حکام اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایران دہلی کابل لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ کمپارٹمنٹ میں کے مطابق
پڑھیں:
جدہ سے واپس لاہور آنے کے منتظر عمرہ زائرین مشکلات کا شکار
سعیداحمد سعید: سیرین ایئرلائن کو طیاروں میں کمی کا سامنا، جدہ سے لاہور عمرہ زائرین کی واپسی مشکلات کا شکار، 18ستمبر کو جدہ سے آنے والی سیرین ایئر کی پرواز تاحال لاہور نہ پہنچ سکی۔
پرواز ایس آر822 نے جمعرات کی رات 10 بج کر دس منٹ پہ لاہور آنا تھی، 18ستمبر کو پرواز منسوخ، عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کیا گیا تھا، متاثرہ زائرین ہوٹل میں محصور ہوکر رہ گئے۔
متاثرہ زائرین کا کہنا تھا کہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے کھانے پینے کا انتظام نہیں کیا گیا، ہوٹل سے مہنگے داموں کھانا کھانے پر مجبور ہیں ۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
مسافروں کو پرواز کی روانگی بارے آگاہ نہیں کیا گیا، پچھلے 2 دنوں سے ہوٹل میں پڑے ہیں، انتظامیہ مکمل تعاون نہیں کر رہی۔