2025-08-14@03:10:19 GMT
تلاش کی گنتی: 3051
«ایک درجہ تنزلی»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی سے اہم عہدے واپس لیے جانے کے بعد ایک اور نشست خطرے میں ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی نشست بھی خطرے میں ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی رکن نوشین افتخار کی تحریک پر فیصلہ 11 اگست کو متوقع ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے پی ٹی آئی کے رکن شیخ وقاص اکرم کے خلاف تحریک پیش کی تھی۔ قومی اسمبلی سے منظور اس تحریک میں شیخ وقاص کی نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلسل غیر حاضری پر شیخ وقاص اکرم کا معاملہ ایوان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اگست 2025ء) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز پاکستان کی سالانہ آبادی میں 2.55 فیصد اضافے کی شرح کو ایک تشویشناک رجحان قرار دیا۔ اور اس کے حل کے لیے فوری اور مربوط پالیسی اقدامات کی قومی سطح پر ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اور مؤثر حکمت عملیوں پر غور کیا گیا تاکہ اس مسئلے کو بہتر طور پر قابو میں لایا جا سکے۔ وزیرِاعظم نے خبردار کیا کہ...
بیجنگ: چین نے اپنا پہلا چاند پر اترنے والا مشن ’’لانیوے‘‘ کامیابی سے ٹیسٹ کرلیا ہے۔ یہ تجربہ ہیبئی صوبے میں ایک ایسے مقام پر کیا گیا جو چاند کی سطح جیسا بنایا گیا تھا۔ یہاں خاص قسم کی مٹی، پتھروں اور گڑھوں کے ذریعے چاند کے ماحول کی نقل تیار کی گئی۔ چائنا مینڈ اسپیس (CMS) کے مطابق، یہ ٹیسٹ بہت پیچیدہ تھا اور اس میں لینڈر کے چڑھنے اور اترنے کے تمام مراحل کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ اسے انسان بردار چاند مشن کی تیاری کا ایک "اہم سنگ میل" قرار دیا گیا ہے۔ ’’لانیوے‘‘ کا مطلب چینی زبان میں "چاند کو گلے لگانا" ہے۔ یہ لینڈر نہ صرف خلا بازوں کو چاند کی سطح پر لے جائے...
واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال 2000 کی دہائی کے اوائل سے ہندـامریکہ تعلقات کو عموماً بڑھتے ہوئے تزویراتی اشتراک کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے، خاص طور پر دفاعی تعاون، تجارت، اور چین کے ابھار پر مشترکہ تشویش جیسے شعبوں میں۔ تاہم، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ حکومت (2017–2021) میں یہ تعلقات متعدد غیر متوقع نشیب و فراز، سفارتی سرد مہری کے لمحات، اور خاص طور پر امریکی جانب سے برملا عدم اطمینان کے اظہار کا شکار ہوئے۔ دنیا کی دو بڑی جمہوریتوں کے درمیان ”قدرتی اتحاد” کے تصور کے برعکس، ٹرمپ انتظامیہ کا بھارت کے ساتھ رویہ اکثر ٹھنڈی حقیقت...
’فلسطین کا پیلے‘ کے نام سے مشہور سابق فلسطینی فٹبالر اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلیمان العبید اپنے پانچ بچوں کے لیے خوراک لینے کی غرض سے غزہ میں امداد کی تقسیم کے لیے بنائے گئے مرکز کی لائن میں موجود تھے جب اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے۔ فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) نے اپنے ایکس ہینڈل پر سلیمان العبید کی شہادت پر غم کا اظہار کیا۔ پی ایف اے کا ایکس پوسٹ میں لکھنا تھا کہ فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی العبید غزہ پٹی کے جنوب میں امداد کے لیے منتظر شہریوں پر کیے جانے والے اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے۔ سابق فرانسیسی کھلاڑی ایرک کینٹونا...
لبنان کی کابینہ نے ایک اہم اجلاس میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابینہ اجلاس میں لبنان کی سول قیادت نے فوج سے کہا ہے کہ وہ ایک ایسا منصوبہ تیار کرے جس کے تحت سال کے آخر تک حزب اللہ کو غیر مسلح کردیا جائے۔ کابینہ اجلاس میں اس منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے زور دیا گیا ہے کہ ملک میں اسلحہ اب صرف ریاستی اداروں کے پاس ہی ہونا چاہیے۔ لبنان کے وزیر اطلاعات پال مورکوس نے کہا کہ کابینہ نے امریکی ایلچی ٹام بارک کی جانب سے پیش کردہ تجویز میں شامل عمومی اہداف کو منظور کر لیا۔ ان اہداف میں تمام غیر ریاستی مسلح گروہوں...
پاکستانی کرکٹ تاریخ میں کئی نشیب و فراز آئے، مگر جب بات ہو بیرونِ ملک تنازعات، خاص طور پر برطانیہ میں ہونے والے قانونی یا اخلاقی مسائل کی، تو یہ کہانی خاصی طویل، پیچیدہ اور بعض اوقات شرمناک بھی رہی ہے۔ حالیہ واقعہ کرکٹر حیدر علی کا ہے، جنہیں گریٹر مانچسٹر پولیس کے ایک مبینہ مجرمانہ واقعے میں تحقیقات کا سامنا ہے۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں عارضی طور پر معطل کردیا ہے مگر یہ پہلا موقع نہیں۔ یہاں ہم ان پاکستانی کرکٹرز کا جائزہ لیتے ہیں جنہیں برطانیہ میں ماضی میں تنازعات، قانونی کارروائی یا اخلاقی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا: دانش کنیریا لیگ اسپنر دانش کنیریا کا نام پہلی بار 2009 میں انگلینڈ میں...
کشمیر جیسے خطے میں، جہاں سرد موسم، سیاسی کشیدگی اور محدود وسائل عوامی صحت و طرزِ زندگی پر گہرے اثرات ڈالتے ہیں، وہیں 96 سالہ غلام حسن بھٹ کا جم جوائن کرنا صرف ایک ذاتی قدم نہیں، بلکہ ایک علامتی اور متاثر کن پیغام ہے۔ یہ عمل نہ صرف ضعیف العمری میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیتا ہے، بلکہ کشمیری نوجوانوں اور بزرگوں کے لیے بھی ایک مثبت تحریک ہے کہ عمر صرف ایک عدد ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے علاقے ٹُکرو گاؤں سے تعلق رکھنے والے غلام حسن بھٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر عزم ہو تو کسی بھی عمر میں جسمانی فٹنس کو اپنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ انتہائی تسلی بخش ہے، برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار اطمینان کیا ہے، کہنا ہے کہ جولائی 2024 تا جولائی 2025 ، برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کی بدولت معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں، حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ قومی کرکٹرز کو لیگز کیلئے این او سی جاری...
وفاقی حکومت نے ملک کے 24 بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا، جس پر تین مراحل میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایک سال کے اندر 10 سرکاری اداروںکی نجکاری کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں ایک سے تین سال کے دوران 13 اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں ایک ادارے کی نجکاری تین سے پانچ سال میں مکمل کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں کن اداروں کی نجکاری ہوگی؟ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) روز ویلٹ ہوٹل زرعی ترقیاتی بینک آئیسکو سمیت 3 ڈسکوز...
بھارت کی ریاست آسام میں ایک ایسا شخص گرفتار کر لیا گیا جو خود کو ماہر امراضِ نسواں ظاہر کر کے درجنوں خواتین کے سی سیکشن آپریشن کر چکا تھا۔ جعلی ڈاکٹر نے مشہور فلم منا بھائی ایم بی بی ایس سے متاثر ہو کر یہ دھوکہ دہی شروع کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پلوک ملاکرنامی یہ شخص گزشتہ تقریباً 10 سال سے ریاست کے شہر سلچرکے دو نجی اسپتالوں میں بطور گائناکولوجسٹ کام کر رہا تھا، اور اب تک 50 سے زائد آپریشن کر چکا ہے۔ پولیس نے اسے اُس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ ایک خاتون کا سی سیکشن آپریشن کر رہا تھا۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق تحقیقات کے دوران اس کے تمام دستاویزات اور...
بجلی ایک روپیہ 88پیسے فی یونٹ سستی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 88 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل تا جون سہ ماہی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔قیمتوں میں کمی کی اطلاق اگست تا اکتوبر 2025 کے تین ماہ کیلئے ہوگا، قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے تک کا ریلیف ملے گا۔فیصلے کے مطابق اس کمی کا اطلاق ڈسکوز...
25 سالہ شاندار خدمات انجام دینے والے ناسا کے معروف خلا باز بُچ وِلمور نے خلا میں 9 ماہ گزارنے کے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: خلا میں 9 ماہ تک پھنسے رہنے والے خلابازوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ وہ خلا میں fellow بی بی سی کے مطابق خلا باز سُنی ولیمز کے ساتھ موجود تھے جب ان کے خلائی جہاز کو تکنیکی مسائل کا سامنا ہوا۔ ناسا نے ایک بیان میں بُچ وِلمور کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قابل تقلید عزم و حوصلے کی مثال قرار دیا۔ وِلمور ایک اعزاز یافتہ امریکی نیوی کیپٹن بھی ہیں جنہوں نے 4 مختلف خلائی مشنوں میں حصہ لیا اور اپنے کیریئر کے دوران 464 دن خلا میں گزارے۔...
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل تا جون سہ ماہی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کی اطلاق اگست تا اکتوبر 2025ء کے 3 ماہ کیلئے ہوگا، قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے تک کا ریلیف ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 88 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل تا جون سہ ماہی فیول کاسٹ...
امریکا کے شہر ڈیلاویئر کے علاقے برج وِلو میں ایک نایاب اور دلکش منظر نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا، جب ایک سانپ کو نہایت پُرسکون انداز میں ایک پھول پر آرام کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ مزید پڑھیں: بھارتی ریاست بہار: ایک سالہ بچے نے کوبرا کو کاٹ لیا، سانپ ہلاک، بچہ بے ہوش یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا، جس میں سانپ کسی خطرے یا بےچینی کے بغیر پھول کی پنکھڑیوں پر لیٹا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ قدرت کے اس انوکھے اور پُرامن لمحے نے سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی، جہاں صارفین نے اس نادر منظر کو خوبصورتی اور ہم آہنگی کی علامت قرار دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً سانپوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت ہوگی ،زائرین کو ایران بھجوانے کے حوالے سے مسئلہ کا جلد حل نکال لیں گے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری،اسد قیصر اور دیگر کے نکتہ اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ زائرین اربعین پر بڑی تعداد میں زائرین جاتے ہیں،حکومت ان کو سکیورٹی فراہم کرتی ہے۔اس بار خطے میں اسرائیل اور ایران جنگ کی وجہ سے زمینی سفر پر پابندی لگائی گئی ہے۔گزشتہ ہفتے اس پر منسٹری میں بات ہوئی۔اس پر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی گئی۔کراچی سے...
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)ایک بلین ڈالر کی خطیر رقم سے بنے والے دنیا کے سب سے بڑے میوزیم کا افتتاح مصر میں نومبر میں ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق مصری حکام کا کہنا تھا کہ 50 ہیکٹر رقبے پر پھیلا میوزیم ایک پرانی تہذیب کی نمائندگی کرے گا، جس کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح مصر آئیں گے۔(جاری ہے) میوزیم کی تعمیر میں ایک بلین ڈالر کی لاگت آئی ہے، یہ میویزم گیزا کے اہرام کے قریب تعمیر کیا گیا ہے، جس کا افتتاح یکم نومبر کو کر دیا جائے گا۔اس عجائب گھر کو گرینڈ اجیبپشن میوزیم (جیم)کا نام دیا گیا ہے، جس میں فرعون طوطن خامن کے قیمتی خزانوں کے ہمراہ ایک...

پی ٹی آئی کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، عمران خان کی رہائی کے لیے 4 سے 5 لاکھ لوگ اسلام آباد چاہیے، شیر افضل مروت
سینیئر سیاستدان و پاکستان تحریک انصاف کے باغی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کرانے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔ عمران خان اس وقت رہا ہوں گے جب 4 سے 5 لاکھ لوگ اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہاکہ 5 اگست کو اڈیالہ جانے سے کون سی احتجاجی تحریک کامیاب ہونی تھی، اڈیالہ جیل جانے کی باتیں فضول ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے‘، عمران خان نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا انہوں نے کہاکہ اب 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی گئی ہے، لیکن ایک ہفتے...
ڈبلن میں کھیلے گئے تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو میزبان آئرلینڈ کے ہاتھوں 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یوں آئرش ٹیم نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کا آغاز پاکستان کے ٹاس جیتنے سے ہوا، جس کے بعد کپتان نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ نے 19.4 اوورز میں 142 رنز بنا کر پوری ٹیم کی وکٹیں گنوا دیں۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ایمی ہنٹر سب سے نمایاں رہیں جنہوں نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے بولنگ میں سب سے شاندار کارکردگی کپتان فاطمہ ثنا نے دکھائی، جنہوں نے صرف 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو...
—فائل فوٹو وفاقی حکومت نے 3 مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق پہلے ایک سال میں 10 پھر ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری ہو گی، ایک ادارے کی نجکاری کے لیے 3 سے 5 سال کا آخری مرحلہ ہو گا۔عبد العلیم خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں قومی ایئر لائن، روز ویلٹ ہوٹل اور زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری ہو گی، پہلے مرحلے میں آئیسکو سمیت 3 ڈسکوز کی نجکاری بھی کی جائے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دوسرے...
وزیر تجارت جام کمال نے امریکی ٹیرف سے متعلق جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔وفاقی حکومت نے ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا نقصان کی تردید کر دی۔وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ امریکا نے پاکستان پر ٹیرف 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کر دیا ہے، ٹیرف میں کمی سے امریکی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہو گا۔ وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہقومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے عبد العلیم خان نے کہا کہ پہلے ایک سال میں 10 پھر ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری ہو گی جام کمال کا کہنا تھا کہ ٹیرف میں کمی...
کیا پاکستان کی معروف شوبز شخصیات علی رضا اور انمول بلوچ واقعی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں؟ اس حوالے سے چلنے والی افواہوں پر اب خود علی رضا نے وضاحت دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کے حالیہ مشہور ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے علی رضا اور انمول بلوچ نے اپنی جوڑی سے ناظرین کے دل جیت لیے۔ اگرچہ ابتدائی طور پر یہ ایک عام رومانوی کہانی سمجھی جا رہی تھی، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ شائقین اس جوڑی کے مداح بن گئے۔ دونوں فنکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری کو اس قدر پسند کیا گیا کہ پرستاروں نے نہ صرف اسکرین پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش...
کرلی ڈک، جسے شلخے اوربعض علاقوں میں جنگلی پالک بھی کہا جاتا ہے، ایک حیرت انگیز خودروساگ ہے جو پاکستان کے اکثر دیہی علاقوں خصوصاً پنجاب، خیبرپختون خواء اورکشمیرکے کئی حصوں میں پایا اور شوق سے پکایاجاتا ہے۔اس کاسائنسی نام ریومیکس سریسپس ہے اوریہ عموماً نمی والی زمین،ندی نالوں کے کنارے اورخالی کھیتوں میں خود بخود اْگ آتا ہے۔ زمین سے بھرپورطاقت لینے کے باعث اس کے پتے گہرے سبزرنگ کے حامل ہوتے ہیں۔کرلی ڈک کے پودے قد میں چھوٹے ہوتے ہیں، پتوں کا ذائقہ پھیکا لیکن تھوڑا تلخ ہوتا ہے۔ تازہ پتوں کو توڑکر بطور سبزی پکایاجاتا ہے ۔اس ساگ کی خصوصیات کی بات کی جائے تومیں رطوبت 8.57 فی صد، پروٹین 40 فی صد، چکنائی 5 فی صد...
کراچی: اورنگی ٹاؤن بجلی نگر میں لوم فیکٹری میں کام کے دوران مشین میں آنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ سلطان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کام کے دوران متوفی کا مشین کی زد میں آکر شدید متاثر ہوا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ واقعہ لوم فیکٹری میں کام کے دوران پیش آیا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
گھانا میں ایک فضائی حادثے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جن میں وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات بھی شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر نے دارالحکومت اکرا سے جنوبی شہر اوبواسی (Obuasi) کے لیے پرواز بھری تھی جو ایک اہم کان کنی کا مرکز ہے۔ دورانِ پرواز ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا جس پر فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ یہ حادثہ ملک کے جنوبی اشانتی (Ashanti) ریجن میں پیش آیا تھا۔ جہاں ہیلی کاپٹر کے ملبے سے اُٹھتا ہوا دھواں دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم موسمی حالات بھی ایک وجہ سے ہوسکتے ہیں۔ گھانا کی فوج، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر متعلقہ ادارے اس حادثے کی...
گوگل ڈیپ مائنڈ نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک اور بڑی پیش رفت کرتے ہوئے ’جینی 3‘ کے نام سے نیا عالمی ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جو صارفین کو محض ٹیکسٹ کمانڈز کے ذریعے ایک متحرک، انٹرایکٹو اور حقیقت سے قریب تر دنیا تخلیق کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل کا نیا سنگ میل، ’جیمنی 2.5 ڈیپ تھنک‘ ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟ نئے ماڈل کی سب سے نمایاں خوبی یہ ہے کہ یہ p720 ریزولوشن اور 24 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے ویڈیو جیسا ماحول تخلیق کرتا ہے۔ اس سے پہلے پیش کیا گیا ماڈل، جینی 2، صرف p360 ریزولوشن پر محدود اور مختصر 3 ڈی مناظر تک محدود تھا۔ ڈیپ مائنڈ...

نیب میں ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ، درپیش چیلنجزپر اعلی سطحی سیمینار کا انعقاد
نیب میں ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ، درپیش چیلنجزپر اعلی سطحی سیمینار کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)میں ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ، درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے موضوع پر ایک اعلی سطحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد پاکستان میں ہونے والے مالی جرائم (منی لانڈرنگ)اور ان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کا جائزہ لینا اور مشترکہ طور پر اس ناسور کے خلاف اپنا لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ وفاقی وزیر...
امریکی خلائی ادارہ ناسا چاند پر توانائی کے مستقل ذرائع کے لیے نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے اس نے سنہ 2030 تک چاند پر ایک نیوکلیئر ری ایکٹر نصب کرنے کے منصوبے کو تیز کر دیا ہے۔ یہ قدم چاند پر انسانوں کے مستقل قیام کی امریکی خواہشات کا حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چاند پر پانی اور معدنیات کی تلاش کا مشن ناکام، ناسا کا لونا ٹریل بلیزر منصوبہ ختم بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین اور روس بھی چاند پر اپنے قدم مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ناسا کے قائم مقام سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ یہ ممالک مستقبل میں...
امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے پینساکولا میں فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی کے انجن کمپارٹمنٹ میں پھنسے ننھے بلی کے بچے کو بحفاظت نکال لیا۔ ایسكیمبیا کاؤنٹی فائر ریسکیو کے مطابق انہیں ’لَو لینڈ سرکل‘ پر ایک چھوٹے جانور کی مدد کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر امداری ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ View this post on Instagram A post shared by Escambia County Fire Rescue (@escambiacountyfirerescue) ریسکیو ٹیم نے معائنہ کرنے کے بعد دیکھا کہ بلی کا بچہ گاڑی کے انجن میں پھنسا ہوا ہے۔ عملے نے گاڑی کے نیچے سے کئی اسکِڈ پلیٹس اتاریں تاکہ بچے تک رسائی حاصل کی جاسکے۔ کچھ دیر کی کوشش کے بعد...
—فائل فوٹو ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مریم نواز نے عوام کو اپنا گھر دینے کا وعدہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں سچ کر دکھایا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں 62 ہزار 500 گھر بنا کر پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 5 سے 10مرلہ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت 74 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرض دیے گئے، عوام نے قرض واپسی کا ریکارڈ بنا دیا، 99 اعشاریہ 9 فیصد ریکوری پنجاب بھی ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ 37 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرض کی دونوں اقساط جاری ہو چکی ہیں، 52 ہزار سے زائد گھر زیر...
زراعت شماری 2024: جدید ٹیکنالوجی اور شفافیت کے ساتھ 14 سال بعد تاریخی واپسی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)احسن اقبال وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے ساتویں زراعت شماری2024 ” مربوط ڈیجیٹل شمار”کے نتائج کا باضابطہ اعلان نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر(NARC)آڈیٹوریم میں کیا، جو پاکستان کی شماریاتی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے اس زراعت شماری میں زراعت، مویشیوں اور زرعی مشینری کو شامل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے اعدادوشمار اکٹھے کرنے میں جدت، شفافیت اور درستگی متعارف کروانے پر پاکستان ادارہ شماریات کی کوششوں کو بھرپور سراہا جو ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے نئے راستے فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لسیکو )کی جانب سے اووربلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ہرسال کی طرح رواں سال بھی گرمیوں میں مسلسل دوماہ سے اووربلنگ کی جارہی ہے لیسکو کے چیف ایگزیکیٹو نے اعلان کیا تھا کہ اووربلنگ کے معاملے پر کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی جبکہ لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرریڈریا متعلقہ اہلکاروں کو اووربلنگ سے کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہوتا .(جاری ہے) اووبلنگ سے صارفین کو ہرسال اربوں روپے اضافی اداکرنا پڑتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرریڈراور متعلقہ اہلکار وں کو ”ٹارگٹ“دیا جاتا ہے جسے پور ا کرنے کے لیے وہ اپنے اپنے علاقوں میں ٹارگٹ کے مطابق ریڈنگ میں ہیرپھیر کرتے ہیں جس سے صارفین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اگست 2025ء) بدھ کے روز جاپان میں اس واقعے کو 80 سال مکمل ہو رہے ہیں جب دوسری عالمی جنگ کے آخری دنوں میں امریکہ نے جاپانی شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا، جس سے ابتدائی دھماکے میں تقریباً 80,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہیروشیما میں 6 اگست کو یادگاری تقریبات منعقد کی گئیں اور تین دن بعد ناگاساکی میں ہونے والی یادگاری تقریبات میں بھی دنیا بھر سے ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ تاہم، اس سال زندہ بچ جانے والے افراد، جنہیں ''ہیباکوشا‘‘ کہا جاتا ہے، کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہو گی۔ مارچ میں جاری کردہ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق اب صرف 99,130 ہیباکوشا زندہ...
یومِ آزادی 2025 کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا ملی نغمہ ’جان سے پیارا پاکستان‘ جاری کر دیا گیا ہے جو آزادی اور معرکہ حق کی روح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے یہ نغمہ پاکستان سے والہانہ محبت اور قومی اتحاد کا عکاس ہے جس میں ہر پاکستانی کو وطن کی ترقی و سلامتی کا ستون قرار دیا گیا ہے چاہے وہ سپاہی ہو یا کسان مزدور ہو یا لوہار سب کو ایک ہی صف میں کھڑا دکھایا گیا ہے نغمے کے بول ’اٹھے قدم جو غیر کے ہم دھول چٹا دیں گے‘ دشمن کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین...
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ویزا لینے کیلئے ایک اور شرط رکھ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکا کا ویزا لینے کے خواہش مند افراد کے لیے ایک نیا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ امریکی حکام نے ویزا کے حصول کے لیے ایک پائلٹ پروگرام متعارف کروایا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ویزا چاہیے تو 15 ہزار ڈالرز ضمانت جمع کروانا پڑے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ جن ملکوں کے لوگ امریکا آکر واپس نہیں جاتے، اب ان ملکوں سے آنے والوں کو 15 ہزار ڈالرز کا بانڈ بھرنا پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق وقت پر واپس جانے والوں کو پیسے واپس مل جائیں گے جب...
یومِ آزادی اور معرکہ حق کی روح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ ’جان سے پیارا پاکستان‘ جاری کر دیا ہے، جو قومی اتحاد، حب الوطنی اور قربانی کے جذبے کا مؤثر اور پرجوش اظہار ہے۔ اس نغمے میں نہ صرف پاکستان سے بے پناہ محبت کو شاعرانہ انداز میں سمویا گیا ہے، بلکہ ہر پاکستانی چاہے وہ سپاہی ہو یا کسان، مزدور ہو یا لوہار، کو وطن کی ترقی و سلامتی کا ستون قرار دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت نے پاکستانی قوم کو یکجا کیا نغمے کے بول ’اٹھے قدم جو غیر کے، ہم دھول چٹا دیں گے‘ دشمن کو دوٹوک...
لاہور (خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے خواتین سے زیادتی کے مقدمات سے متعلق ایک اہم قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ جنسی جرائم کی تفتیش صرف جنسی جرائم سے متعلق تربیت یافتہ خاتون افسر ہی کر سکتی ہے۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے یہ فیصلہ ایک متاثرہ خاتون کی جانب سے مقدمے کی تحقیقات جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)سے کروانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سنایا۔عدالت نے قرار دیا کہ اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ 2021ء کے سیکشن 9کے تحت ایسے مقدمات کی تفتیش کے لئے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا جانا ضروری ہے جس میں جنسی جرائم کی تربیت یافتہ افسران شامل ہوں۔9 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی طرف سے روسی تیل کی خریداری پر اس کی مصنوعات پر امریکی ٹیرف میں کافی حد تک اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، روسی تیل کی فروخت ماسکو کے لیے یوکرین کے خلاف جنگ میں آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارت ’’ بڑے پیمانے پر روسی تیل خرید رہا‘‘ اور اسے ’’ بڑے منافع‘‘ پر بیچ رہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت پر مزید اضافی ٹیرف کے اعلان نے وزیراعظم نریندر مودی کی معاشی ٹیم کی موقع پرستانہ پالیسیوں کا پول کھول دیا ہے۔ دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے کا دعوے...
یاد رہے کہ آج سے کچھ سال قبل بھی تعلیمی بورڈز کے اختیارات محدود کرنے کے لئے ان کے اوپر ایک کمیشن بنانے کی کوشش کی گئی تھی جس پر سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے ملازمین کی جانب سے ہڑتال کرتے ہوئے امتحانی عمل کا بائیکاٹ کا اعلان کردیا گیا تھا جس کے بعد کمیشن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا لیکن اس بار سندھ حکومت نے غیرمحسوس انداز میں ایکٹ کے ذریعے کمیشن کا ڈھانچہ منظور کرالیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کے اختیارات محدود کرنے کی تیاری کرلی، اسٹیئرنگ کمیٹی کا ڈھانچہ منظور کرلیا گیا ساتھ ہی بی او جی کا ڈھانچہ بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے...
بیجنگ : چین میں ایک کہاوت ہے کہ’’دور کے رشتہ دار کے مقابلے میں قریبی پڑوسی زیادہ قیمتی ہیں‘‘. چینی لوگ جانتے ہیں کہ اپنی ترقی اور خوشحالی کا ہمسایہ ممالک کے امن اور خوشحالی سے گہرا تعلق ہے۔ رواں سال کی ہمسایہ ممالک سے متعلق سینٹرل ورک کانفرنس میں چینی صدر شی جن پھنگ نے واضح طور پر امن، سکون، خوشحالی، خوبصورتی اور دوستی کے”گھر” کی تعمیر کی تجویز پیش کی۔اس تجویز کی بنیاد چین کے پرامن ترقی کے دیرینہ راستے پر قائم رہنا ہے،جو شی جن پھنگ کے پیش کردہ “بیلٹ اینڈ روڈ” اور گلوبل ڈویلپمنٹ، گلوبل سیکورٹی اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹوز کو مربوط کرتی ہے۔اس کا مقصد پورے خطے کے لوگوں کے لیے زیادہ...
کراچی: سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کے اختیارات محدود کرنے کی تیاری کرلی، اسٹیئرنگ کمیٹی کا ڈھانچہ منظور کرلیا گیا ساتھ ہی بی او جی کا ڈھانچہ بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے کے تعلیمی بورڈز کی خود مختار حیثیت کو محدود کرنے کی تیاری کرلی جس کے لیے بورڈز کے اوپر اسٹیئرنگ کمیٹی کا ڈھانچہ منظور کرلیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی سندھ کے تمام سرکاری تعلیمی بورڈز کی سپرویژن کرے گی اور انھیں کنٹرول کرے گی تاہم اس کی تشکیل ابھی باقی ہے جبکہ تمام تعلیمی بورڈز کے "بورڈز آف گورنرز" کے ڈھانچے کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور تمام چیئرمین بورڈز کی جگہ "اکیڈمیشنز، ممبر سول سوسائٹی اور میل/فیمیل پرنسپلز کو...
پیرس: فرانس نے نصف صدی سے اخبار فروخت کرنے والے پاکستانی شہری کو اپنے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کردیا۔ 73 سالہ علی اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے، وہ 1973 سے پیرس کے معروف اور فیشن ایبل علاقے لاطینی کوارٹرمیں سڑکوں، ریستورانوں اور دیگر مقامات پر اخبارات بیچ رہے ہیں۔ ٹی وی اور انٹرنیٹ کے باعث جب اخبارات کی مانگ میں کمی واقع ہوئی تو انہوں نے اخبارکی فروخت کےلئے مزاج کا سہارا لیا۔ ستمبرمیں فرانسیسی صدر علی اکبر کوایوارڈ سے نوازیں گے فرانسیسی حکومت کی جانب سے ان کی طویل خدمات، محنت اور کمیونٹی سے وابستگی کے اعتراف میں انہیں یہ اعزاز دیا جا رہا ہے۔ ستمبرمیں فرانسیسی صدرایمانوئیل میکخوال علی اکبر کو دی نیشنل آرڈرآف میرٹ...
اسلام ٹائمز: اگر یورپ واقعی اپنے امن پسندی کے دعوے میں سچا ہے تو اسے قبول کر لینا چاہیے کہ مسئلہ فلسطین کا منطقی اور منصفانہ راہ حل وہی ہے جو بارہا پیش کیا جا چکا ہے: مسلمانوں، یہودیوں، عیسائیوں اور حتی سیکولر حلقوں سمیت تمام فلسطینیوں کی شرکت سے ایک وسیع ریفرنڈم کا انعقاد۔ صرف ایسے جامع ریفرنڈم کے سائے تلے ہی فلسطینی قوم کا اپنی تقدیر کے تعین کا حق پورا ہو سکتا ہے اور خطے میں پائیدار امن برقرار ہو سکتا ہے۔ ہر دوسرا راہ حل صرف عارضی طور پر درد ختم کرنے یا پس پردہ اہداف کے حصول کے لیے سفارتی ڈرامہ بازی ہی ہو سکتی ہے۔ تحریر: سید مہدی نورانی یورپی یونین اور اس...
پنجاب حکومت نے تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، امتحانات میں نمایاں نتائج دینے والے اسکول اساتذہ کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر تعلیم کا اعلان پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا وہ تمام قابلِ احترام اساتذہ جنہوں نے مستقل محنت کے ذریعے اپنے طلبہ کے نتائج بہتر بنائے، انہیں حکومت کی جانب سے انعام دیا جائے گا۔ ناقص کارکردگی پر وارننگ وزیر تعلیم نے خبردار کیا کہ وہ اساتذہ جن کے طلبہ ہر سال مسلسل ناکام ہو رہے ہیں، اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں، کیونکہ ناقص نتائج اب برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ میٹرک 2025 کے نتائج کے تناظر میں...
آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں، محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ)کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سے مخاطب ہوتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آپ نے کہا کہ ایک ممبر نے آئین کی پاسداری نہیں کی۔ آپ ایوان کے کسٹوڈین کی حیثیت کھو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ممبران کو یہاں سے کھینچ کر نکالا گیا، اگر آپ کسٹوڈین رہنا چاہتے ہیں تو آپ اس پر بحث کروائیں،...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ان دنوں شدید عوامی تنقید کی زد میں ہیں۔ وجہ بنی ہے ان کی جانب سے ایک ٹی وی شو میں اداکارہ سجل علی اور سینئر فنکارہ صائمہ نور کے ایک سین کا مذاق اُڑانا۔ نادیہ خان نے ڈرامہ منٹو نہیں ہوں کے ایک جذباتی منظر کی نقل کرتے ہوئے نہ صرف اداکاری بلکہ مکالموں پر بھی طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا، جس پر مداحوں نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ کے انداز کو ناپسندیدہ، غیر مناسب اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی اداکاراؤں پر تنقید کر رہی ہیں جو نہ صرف باصلاحیت ہیں بلکہ انڈسٹری میں مضبوط مقام رکھتی ہیں۔...
—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک صدارتی آرڈیننس کی مدد سے کشمیر کا فیصلہ کیا گیا۔سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی نے اپنے شہریوں کے حقوق غضب کیے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کے لیے آواز اٹھائی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو اور آصف زرداری نے بھی ہمیشہ کشمیروں کے لیے آواز اٹھائی، بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اُجاگر کیا، بھارت کسی بھی طرح سے کشمیری عوام کی آواز نہیں دبا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظلم کو مسترد اور کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیر بھارت کا نہیں ہے، کشمیر کشمیری عوام کا...
پیرس میں50 سال سے اخبار بیچنے والے پاکستانی کے لیے اعلیٰ ایوارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نصف صدی سے اخبار بیچنے والے پاکستانی شخص کو فرانس کا اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 73 سالہ پاکستانی شہری علی اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ 1973 سے شہر کے فیشن ایبل علاقے لیٹن کوارٹر کی سڑکوں، ریستورانوں اور دوسرے مقامات پر اخبارات فروخت کرتے آ رہے ہیں۔ٹی وی اور انٹرنیٹ پر آن لائن ایڈیشن آنے کے بعد جب اخبارات کی مانگ میں کمی ہوئی تو انہوں نے فروخت کے لیے مزاح اور بعض دوسرے ایسے اقدامات سے کام لیا جن کی...
بھارت کے دارالحکومت دہلی کے انتہائی سیکیورٹی والے علاقے ڈپلومیٹک انکلیو میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کانگریس کی خاتون رکن اسمبلی سدھا رام کرشنن سے مارننگ واک کے دوران اسکوٹی سوار ایک شخص نے سونے کی چین چھین لی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح تقریباً 6 بجے کے بعد اُس وقت پیش آیا جب سدھا رام کرشنن پولینڈ ایمبیسی کے قریب واک کر رہی تھیں۔ ایک ہیلمٹ پہنے اسکوٹی سوار آہستہ آہستہ ان کے قریب آیا، اور جیسے ہی موقع ملا، ان کے گلے سے سونے کی چین زور سے کھینچ لی، جس کے نتیجے میں ان کی گردن پر چوٹ بھی آئی۔ رکن اسمبلی نے فوری طور پر بھارتی وزیر داخلہ...
فرانس کے دارالحکومت پیرس کی گلیوں میں ایک مانوس چہرہ، 72 سالہ علی اکبر کا ہے، جو پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ 5 دہائیوں سے اخبارات فروخت کر رہے ہیں، اور اب انہیں فرانس کے آخری اخبار فروش کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اپنی تیز فہمی، مسکراہٹ اور عاجزانہ انداز کی بدولت علی اکبر پیرس میں ایک مقبول شخصیت بن چکے ہیں۔ اب ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں فرانس کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’لیجن آف آنر‘ (Légion d’Honneur) دیا جا رہا ہے۔ یہ اعزاز صدر ایمانویل میکرون اس سال موسم خزاں میں ایلیزے پیلس میں منعقدہ ایک رسمی تقریب میں خود علی اکبر کو عطا کریں گے۔ علی اکبر نے نیویارک...
معروف پاکستانی گلوکار علی سیٹھی ایک بار پھر اپنے لباس اور ’عجیب‘ فیشن کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ دنیا بھر میں مشہور ہونے والے گانے ’’پسوڑی‘‘ کے گلوکار علی سیٹھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے گانے “برائیڈ گروم” کی ریلیز سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اس گانے کے ساتھ اپنی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں وہ پیلے رنگ کی اسکرٹ پہنے اور میک اپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ علی سیٹھی کے نئے گانے میں دلہن کے جذبات کو بیان کیا گیا ہے جو اپنے دلہے کے بارے میں سہیلیوں سے سوال کرتی ہے۔ تاہم علی سیٹھی کے اس انداز کو خواتین...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان نادیہ خان سینئر اداکارہ صائمہ نور اور سجل علی کا مزاق اُڑانے کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ ایک حالیہ ٹی وی شو میں نادیہ خان نے سجل علی اور ہمایوں سعید کے نئے ڈرامے ’منٹو نہیں ہوں‘ کے ایک سین کا مذاق اڑایا۔ نادیہ نے سجل علی اور صائمہ نور کے ایک جذباتی سین کی نقل کرتے ہوئے مکالموں اور اداکاری پر طنزیہ تبصرہ کیا، جس پر انہیں شائقین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر نادیہ کی تنقید کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی اداکاراؤں پر تنقید کر رہی ہیں جو انڈسٹری میں مضبوط مقام رکھتی ہیں۔ کچھ...
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزموں نے فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے ایک میگزین اور گولیوں کے 10 سے زائد خول ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 2 افراد شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے پہلوان گوٹھ میں دہشتگردوں نے عزاخانہ سکینہ کے ساتھ دکان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں معروف شیعہ عالم دین مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے علی وارث اور مظہر عباس موقع پر شہید جبکہ علی حس، محمد علی اور حبیب علی زخمی ہوگئے۔ علی حسن اور محمد علی بھائی ہیں، جبکہ حبیب علی انکے ماموں ہیں۔...
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔ اتھارٹی نے سی پی پی اے کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کا مزید جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی مالی سال2024،25 کی چوتھی سہ ماہی کیلئے بجلی سستی کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا، اتھارٹی کو بتایا گیا کہ سرکلر ڈیٹ 780 ارب روپے کم ہو گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ 2300 ارب روپے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ آسان اقساط میں اسمارٹ فونز کی فراہمی کے لیے ایک نئی پالیسی تیار کی جا رہی ہے تاکہ ڈیجیٹل ڈیوائسز ہر فرد کی پہنچ میں ہوں۔ حکومت کا ویژن ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے تعلیم اور ہنر کی ترقی کو فروغ دیا جائے۔ پیر کے روز پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی علم تک رسائی کو عام کر سکتی ہے اور ہماری نوجوان نسل، بشمول خواتین طلبہ کو، سائنس اور ٹیکنالوجی میں نئے کیریئر کے مواقع تلاش کرنے کے قابل بنا سکتی...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ کل یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے، تحریک انصاف 6 اگست کو احتجاج کر لے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک ہی وقت میں حساس مقامات پر حملے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا بیان پرتشدد سوچ کا عکاس ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ کل یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے، تحریک انصاف 6 اگست کو احتجاج کر لے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا بیان...
ویب ڈیسک : کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کیلئے بجلی بل کا نیا لےآؤٹ مرتب کیا گیا ہے، جس کی مدد سے اب شہری بجلی کے استعمال اور ادائیگیوں کا واضح خلاصہ دیکھ سکیں گے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بل کی ترتیب میں تبدیلی کا مقصد معلومات کو آسان بنانا ہے جبکہ صارفین کے لیے نرخ ، زمرہ جات یا سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ اس وقت جو ٹیرف نافذ العمل ہے، وہ جولائی 2025 میں حکومتِ پاکستان نے تمام ڈسکوز کے لیے جاری کیا تھا اور ملک بھر میں یکساں طور پر لاگو ہے۔نئے بل کا لےآؤٹ کے-الیکٹرک کی نئی حکمتِ عملی کی عکاس ہے، جو اس کے وژن کا حصہ...
کوئٹہ کے پولو گراؤنڈ میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا خاصا بلوچستان کانسٹیبلری اور پاک فوج کے درمیان پولو میچ تھا جسے شائقین نے بے حد سراہا۔ تقریب میں سینیٹر منظور کاکڑ، صوبائی وزرا اور اراکینِ اسمبلی سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل اوپن پولو چیمپیئن شپ، اولمپیا، اے زیڈ بی اور ایف جی کی ٹیموں نے میچز جیت لیے وزیر اعلیٰ نے پولو میچ کے ساتھ ساتھ گھڑ سواری کے دیگر دلچسپ مقابلے بھی دیکھے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں...
بلوچستان میں پنجابیوں کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے،مرزا سلیم الیاس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پنجابی آرگنائزیشن کے صدر مرزا سلیم الیاس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں پنجابیوں کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے، بلوچ یکجہتی کمیٹی(بی وائے سی)جیسے دہشتگردوں کے سیاسی ونگز پر فوری پابندی لگائی جائے،شہدا کے لواحقین کو کم از کم ایک کروڑ روپے فی شہید معاوضہ دیا جائے،جبری نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو گوادر میں دوبارہ آباد کیا جائے، بی ایل اے کے ہاتھوں اغوا ہونیوالے تمام پنجابیوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے،ریاست نے پنجابیوں کے قاتلوں کا خاتمہ...
سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ،بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔اتھارٹی نے سی پی پی اے کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کا مزید جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کریگی۔مالی سال2024،25 کی چوتھی سہ ماہی کیلئے بجلی سستی کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا ،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا، اتھارٹی...
پاکستان کی وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک سے آن لائن منگوائی جانے والی اشیا اور ڈیجیٹل سروسز پر عائد 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ فیصلہ یکم جولائی 2025 سے نافذالعمل ہو چکا ہے۔ یہ ٹیکس اُن بین الاقوامی کمپنیوں کی مصنوعات اور خدمات پر عائد کیا گیا تھا جن کا پاکستان میں کوئی دفتر یا قانونی نمائندہ موجود نہیں۔ اس سے متاثرہ خدمات میں اسٹریمنگ، سافٹ ویئر، سبسکرپشنز کے علاوہ وہ تمام آن لائن خریداری شامل تھی جو پاکستانی صارفین بیرونِ ملک ویب سائٹس جیسے کہ علی ایکسپریس، ٹیمو، ایمازون اور دیگر چینی و مغربی پلیٹ فارمز...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکہ کی صفِ اول کی یونیورسٹی Arizona State University (ASU) نے لاہور میں ایک نیا تعلیمی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت “نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (NIT)” کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جو مستقبل میں جدید تعلیم اور تحقیق کا مرکز بنے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی عالمی سطح کی امریکی یونیورسٹی پاکستان میں اپنا باقاعدہ کیمپس کھول رہی ہے۔ آریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کو دنیا کی جدید اور اختراعی یونیورسٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے، اور یہ ادارہ تعلیم، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریسرچ کے میدان میں عالمی سطح پر معروف ہے۔ ماہرینِ تعلیم کا کہنا...
پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ حنا رضوی نے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کیا، جن میں تشنگی دل کی، امید، ہری ہری چوڑیاں، نیلی زندہ ہے، قدوسی صاحب کی بیوہ، کالج گیٹ، فیری ٹیل 1 اور 2 شامل ہیں۔ فیری ٹیل میں ان کے کردار ’’آغو جان‘‘ کو خاص طور پر سراہا گیا۔ اپریل 2024 میں حنا رضوی نے اپنے قریبی دوست اور اداکار عمار احمد خان سے شادی کی تھی، جو ڈرامہ سیریل بےشرم کےلیے مشہور ہیں۔ ان کی شادی ایک شاندار تقریب تھی، جس میں دونوں کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت...
ہالی ووڈ اداکار اورلینڈو بلوم نے سابق منگیتر کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان مبینہ ڈیٹنگ کی خبروں پر دلچسپ ردِ عمل دیا ہے۔ ٖغیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب کیٹی پیری کو اورلینڈو بلوم سے علیحدگی کے کچھ ہی ہفتوں بعد کینیڈا میں جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ مختلف مواقع پر دیکھا گیا، جن میں مونٹریال میں ایک ڈنر اور کیٹی کے کنسرٹ میں ٹروڈو کی شرکت شامل ہے۔ اسی دوران ایک غیر ملکی ویب سائٹ "دی انیئن” نے ایک فرضی خبر شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اورلینڈو بلوم اب جرمنی کی سابق چانسلر انجیلا مرکل کو...
تمل ناڑو کی کانگریس کی لوک سبھا رکن پارلیمنٹ آر سدھا کا سونا کا ہار مبینہ طور پر نئی دہلی میں پولش سفارتخانے کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار نے چھین لیا، جب وہ صبح کی واک پر نکلیں تھیں۔ آر سدھا نے یونین ہوم منسٹر امت شاہ کو لکھے گئے خط میں اس واقعے کو چونکا دینے والا قرار دیا اور کہا کہ یہ علاقہ ’ہائی سیکیورٹی زون‘ ہے۔ کانگریس رہنما نے اپنی شکایت میں بتایا کہ وہ راجیہ سبھا کی ایک دوسری خاتون رکن پارلیمنٹ کے ساتھ چہل قدمی کے لیے گئی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: نریندر مودی حکومت صحافیوں کا ڈیٹا کیسے چوری کر رہی ہے؟ انہوں نے بتایا کہ 4 اگست...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف ریڈیو میزبان چارلیمین تھا گاڈ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ’نسل پرست گھٹیا شخص‘ اور ’کم عقل انسان‘ قراردیا ہے۔ امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب چارلیمین نے ایک ٹی وی انٹرویو میں صدر ٹرمپ کی صدارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جیفری ایپسٹین کیس سے متعلق اپنی رائے دی۔ چارلیمین، جن کا اصل نام لینارڈ میک کیلوے ہے، ٹرمپ کی بہواورسابق ریپبلکن نیشنل کمیٹی کی شریک چیئرپرسن کی میزبانی میں فوکس نیوز پر نمودار ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ریپبلکن پارٹی کا ٹرمپ کی ’لادا‘ کے ساتھ فوٹو پوسٹ کرنا مذاق کیوں بن گیا؟ امریکی میڈیا کے مطابق، جب ان سے صدر ٹرمپ کی صدارت کو درجہ دینے کا...
سویونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ملیں گے ، درخواستیں 20 اگست تک طلب صوبے سے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی توقع،محکمہ توانائی سندھ حکومت نے عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے کیلئے بڑافیصلہ کرلیاہے۔100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، جس کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا ہے۔محکمہ توانائی سندھ کے مطابق اس اسکیم کیلئے درخواستیں20اگست2025 تک طلب کی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر صوبے بھر سے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب صارفین کا انتخاب کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا مقصد...
تعلمی اداروں کی زبوں حالی حکومتی ناکامی ہے ، گریجویشن کانووکیشن میں طلبہ سے خطاب 2کروڑ 62لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، 55لاکھ خیبرپختونخوا میں ہیں،امیر جماعت اسلامی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں ،جو امن کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھے اور تعلیم کو اپنا محور بنائے،اگر ہمیں موقع ملا تو پورے ملک میں ایک نصاب اور ایک زبان کے تحت تعلیمی اصلاحات نافذ کریں گے، تاکہ قوم میں اتحاد اور مساوات قائم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں "بنو قابل پروگرام” کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کے 1200نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے گریجویشن کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع...
برٹش کولمبیا کے انٹیریئر علاقے میں لگنے والی آگ اور بجلی کے تعطل کی ایک انوکھی وجہ ایک عقاب (اوسپری) اور آسمان سے گرتی مچھلی کے طور پر سامنے آئی ہے۔ مقامی فائر ریسکیو کے چیف جوش وائٹ کے مطابق بدھ کے روز فائر بریگیڈ کو اشکروف کے جنوب میں ایک آگ کی اطلاع ملی جو کہ شہر سے تقریباً 67 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ مقامی کسانوں اور بی سی ہائیڈرو کے ملازمین کی مدد سے آگ جلد ہی بجھا دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل میں بجلی کے نظام میں خلل، دھماکے اور آتشزدگیوں کے مشتبہ واقعات جب آگ کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی تو صورتحال حیران کن تھی۔ چیف کے مطابق ہم جائے وقوعہ پر...
بھارتی ریاست کرناٹک کی عدالت نے سابق رکن پارلیمنٹ پرجوال ریوانّا کو گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔ 34 سالہ ریوانّا کا تعلق کرناٹک کے ایک بااثر سیاسی خاندان سے ہے اور وہ بھارت کے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے ہیں۔ ان کی جماعت جنتا دل (سیکولر) اس وقت وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کی اتحادی ہے۔ ریوانّا کے خلاف الزامات پہلی بار 2023 میں اس وقت منظر عام پر آئے جب ان کی درجنوں نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس وقت ریوانّا نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا، تاہم سزا سنائے جانے کے موقع پر وہ عدالت میں رو پڑے...

بہت جلد ملکی انٹرمیڈیٹ اسناد کو غیر ملکی تعلیمی اداروں میں براہ راست تسلیم کیا جائے گا، ڈاکٹر غلام علی
اسلام آباد: انٹر بورڈ کوآرڈی نیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح کا کہنا ہے کہ بہت جلد پاکستان کے انٹرمیڈیٹ کی اسناد کو غیر ملکی تعلیمی اداروں میں براہ راست تسلیم کیا جائے گا، ملک بھر کے بورڈ سے سربمہر تصدیقی لفافے کی شرط ختم کر دی گئی ہے، تمام 29بورڈز اور ٹیکنیکل بورڈز نے آن لائن ویری فکیشن شروع کردی ہے، جلد مدارس کے علوم کی بھی آن لائن ویری فکیشن شروع ہو جائے گی۔ ایکسپریس کے دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا کہ 2023ء میں انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کو ایکٹ کے تحت انٹر بورڈ کوآرڈی نیشن کمیشن (آئی بی سی سی) بناکرنئی...
14 اگست کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا ناقابلِ فراموش لمحہ ہے، جب ایک آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب تعبیر بن کر ابھرا۔ یہ دن نہ صرف جشن کا موقع ہے بلکہ تجدیدِ عہد کا دن بھی ہے، جو ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یومِ آزادی معرکۂ حق کے موقع پر معروف تاریخ دان پروفیسر محمد ریاض نے تحریکِ پاکستان کی کچھ اہم تاریخی جھلکیاں بیان کیں۔ اُن کے مطابق 1947 میں پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اس اہم اجلاس میں 11 اگست کو قائداعظم محمد علی جناح کو دستور ساز اسمبلی کا پہلا صدر منتخب کیا گیا۔ پروفیسر محمد ریاض کے...
سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کر لیا۔100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سو لر سسٹم دیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے محکمہ توانائی نے 20 اگست تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اگر مفت سولر سسٹم کے لیے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں تو پھر قرعہ اندازی کے ذریعے فیصلہ کیا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
بسیم افتخار: آسمان بادلوں کی چادر اوڑھ لے تو فکرکرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایک ایسی منفرد سولرپلیٹ متعارف کرادی گئی ہے جو ابرآلودموسم میں بھی بجلی کی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سولرکی دنیامیں انقلابی جدت کاسلسلہ جاری ہے اورسولرکمپنیوں کی جانب سے جدیدمصنوعات متعارف کرائی جارہی ہیں،ایکسپوسنٹرمیں ایک نجی کمپنی نے منفردخصوصیات کی حامل سولرپلیٹ متعارف کرادی ہے۔ کمپنی کے ڈائریکٹر فازدیوان کاکہناہے کہ 670واٹ کی سولرپلیٹ متعارف کرائی گئی ہے جو 600واٹ بجلی پیداکرتی ہے ،یہ خصوصی سولر پلیٹ ابرآلود موسم میں بھی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اس وقت پبلک سیکٹر کی 160 یو نیورسٹیز بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہیں۔ پنجاب میں 109 پرائیویٹ یونیورسٹیز الگ سے تعلیم کے میدان میں کام کر رہی ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیز بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے رولز میں بھی نرمی کر رکھی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹی کے لیے سب سے اہم شرط تھی کہ جہاں بھی یونیورسٹی بنے گی اس کی کم سے کم جگہ 10 ایکڑ مختص کی جائے گئی۔ اور وہ 10 ایکڑ جگہ ایک ہی جگہ پر ہو، مگر اب رولز کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر میں اگر 3 ایکڑ زمین شہر میں موجود ہے اور 70 ایکٹر زمین کسی اور جگہ پر...
سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ملکی سیاست اور طاقت کے کھیل پر اہم انکشافات کیے ہیں۔ معروف اینکر پرسن منصور علی خان کو ایک خصوصی انٹرویو میں سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان کو 100 فیصد آفر دی گئی تھی ،آفر لانے پر گنڈا پور پر جوتی اُٹھائی گئی ،بشریٰ بی بی کی آمد عمران خان کی بڑی سیاسی غلطی بنی،علیمہ خان، عمران خان کا فیمیل ورژن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک پی ٹی آئی طاقتور ہے، موجودہ حکومت چلتی رہے گیاور صدر آصف زرداری کو ہٹانے کی سوچ اب بھی موجود ہے۔سہیل وڑائچ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو صدر بنانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا...
اقوام متحدہ : یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیڈ چائبان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں تقریباً ایک تہائی آبادی کو کئی دنوں سے خوراک میسر نہیں ، شدید غذائی قلت کی شرح 16.5 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ3 لاکھ 20 ہزار سے زائد شیر خوار اور چھوٹے بچے شدید غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں چائبان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان نے اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی پروپیگنڈا ویڈیو کو بھی براہِ راست رد کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو میں یہ دعویٰ کہ “اسرائیل رات دن غزہ والوں کو خوراک، ادویات فراہم کر رہا ہے” بالکل جھوٹ ہے! ویڈیو میں دکھائے...
عام لو گ پارٹی کے چیئر مین نسیم صادق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ملک میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے خصوصایو نیور سٹی سطح پر تدر یسی نظام اور معیار کو زیادہ مو ثر بنانے کی ضر و رت ۔بجٹ میں تعلیم خصو صا یونیور سٹی سطح پر ریسر چ مقا صد کیلئے بہت کم فنڈز رکھے جاتے ہیں دو سرا یہ کہ جن شہروں میں یونیورسٹیاں نہیں ہیں وہاں یو نیور سٹیاں قائم کی جائیں یا ان کے کیمپس قائم کئے جائیں، ہماری جماعت ایک عر صہ سے گو جرانوالہ میں یو نیور سٹی کے قیام کیلئے کوشاں ہے ،ہمار ا یہ مطا لبہ فور ی پور ا کیا جائے ۔انھوں نے کہا...
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)معروف امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے آئرلینڈ اور دیگر یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائیں۔ یورپی یونین یورپ میں جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے۔ایلون مسک نے یہ بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے دیا۔(جاری ہے) انہوں نے لکھا کہ آئرلینڈ کو یورپی یونین چھوڑ دینا چاہیے۔ میری رائے میں تمام ممالک کو چھوڑ دینا چاہیے۔یورپی یونین یورپ میں جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک خبر میں بتایا گیا کہ آئرلینڈ کو یورپی یونین کے قانون کے تحت پناہ گزینوں کو قبول کرنے کا پابند کیا گیا ہے،...
بنگلا دیشی یوٹیوبر اور ماڈل شانتا پال کو کلکتہ سے متعدد جعلی بھارتی دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کلکتہ کے علاقے بکرم گڑھ میں کرائے کے فلیٹ پر چھاپہ مارا اور اداکارہ کو گرفتار کر کے گھر سے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے ایک بڑے نیٹ ورک کا پتہ چلایا۔ پولیس نے 28 سالہ شانتا پال کے قبضے سے دو جعلی آدھار کارڈ، ایک ووٹر آئی ڈی، ایک راشن کارڈ اور ایک پین کارڈ برآمد کیا ہے، جو تمام مغربی بنگال کے مختلف پتوں پر رجسٹرڈ تھے۔ پولیس کے مطابق اداکارہ اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی بھارت میں ہی چھپ کر مقیم تھیں جبکہ وہ...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کا فائنل آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان چیمپئنز کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:لیجنڈز لیگ، اگلے سال پاکستان کا نام استعمال نہیں ہوگا، پی سی بی نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟ پاکستان کی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور وہ بھارت کی جانب سے سیمی فائنل سے سیاسی کشیدگی کے باعث دستبرداری کے بعد براہ راست فائنل میں پہنچی۔ پاکستان چیمپئنز کی آفیشل انسٹاگرام پوسٹ میں فائنل سے قبل لکھا گیا: ’آخری پڑاؤ: فائنل‘ دوسری جانب، جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ایک...
ویب ڈیسک: وزارت ریلوے نے اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت ریلوے نے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے کو انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی، تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔ اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرین کی 4 کوچز ڈی ریل اور 5 کوچز الٹ گئیں، حادثے کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوئے اور مین لائن بلاک ہوگئی۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ وزارت ریلوے کے مراسلہ کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور حادثے کی بنیادی...
آواز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایم سرور صدیقی غزہ میں تو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم ہورہاہے جہاں یہودی خوراک کو جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کررہے ہیں یہ وہ خطہ ہے، جہاں فضائی حملوںمیں شہری آبادیوںکو نشانہ بناکر ایک لاکھ بچوںکو بے دردی سے شہید کردیا گیا زخمیوںکوجب علاج کے لئے ہسپتالو ں میں لایا گیا تو وہاں بھی بمباری کرکے ان کے جسموں کے چیتھڑے اڑا دئیے گئے اور خوراک کے منتظر بھوک پیاس سے بلکتے بچوں، بے بس ناتواںبوڑھوں اور پھٹے پرانے کپڑوںمیں ملبوس خواتین پر گولیاں برسا کر قتل کردیا گیا۔ بلاشبہ یہ قتل ِ عام اس صدی کی سب سے بڑی نسل کشی تھی جب ایک پوری قوم کے لاکھوں بے گھر افراد بھوک سے بِلک...
یوٹیوب کے سب سے بڑے اسٹار جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے مرکزی چینل پر 400 ملین سبسکرائبرز حاصل کر لیے، جس کے بعد یوٹیوب نے انہیں ایک خصوصی ڈیزائن شدہ پلے بٹن پیش کیا، جو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں:’رونالڈو کا کوئی مقابلہ نہیں‘ گولڈن بٹن حاصل کرنے پر صارفین کے تبصرے یہ اعزاز یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو نیل موہن نے خود پیش کیا، جنہوں نے جمی ڈونلڈسن سے ملاقات کے دوران یہ یادگار شیلڈ بطور تحفہ دی۔ پلے بٹن کا ڈیزائن ماضی کے ایوارڈز سے مختلف ہے، جسے نیلے رنگ کے کرسٹل، دھاتی فریم اور منفرد طرز میں تیار کیا گیا ہے۔ اگرچہ دنیا بھر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) گیلپ پاکستان نے پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے کے تجزیے کے بعد بتایا ہے کہ تعلیم یافتہ خواتین کی شادی کی اوسط عمر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 1990 میں اٹھارہ سال کی عمر تک شادی کرنے والی لڑکیوں کا تناسب 41 فیصد تھا، جو اب گھٹ کرمحض 29 فیصد رہ گیا ہے۔ آسیان جرنل آف سائیکیرٹری کی ایک تحقیق کے مطابق بچیوں کی شادی میں تاخیر کی ایک وجہ ان کے والدین میں سے کسی ایک کا وفات پا جانا بھی ہے۔ تحقیق کے مطابق پاکستانی معاشرے میں اگر لڑکی یا لڑکا یتیم ہو تو اکثر لوگ انہیں رشتوں کے لیے کم موزوں سمجھتے ہیں۔ اس کے علاوہ، والد...

برٹش ایشیائی کمیونٹی کے لیے قابلِ فخر لمحہ، عطا الحق کو 10ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا، ہاوس آف لارڈز کی شاندار تقریب میں منیشا کوئرالہ مہمان خصوصی
برٹش ایشیائی کمیونٹی کے لیے قابلِ فخر لمحہ، عطا الحق کو 10ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا، ہاوس آف لارڈز کی شاندار تقریب میں منیشا کوئرالہ مہمان خصوصی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)کمیونٹی قیادت، انسانی خدمت اور بین الاقوامی یکجہتی کا جشن مناتے ہوئے ایک تاریخی موقع پر، برٹش ایشیائی تاجر اور فلاحی شخصیت عطا الحق کو عالمی سطح پر معروف 10 ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا گیا۔ اس اہم اعلان کا موقع ایک متاثرکن اور ثقافتی لحاظ سے بھرپور تقریب بنی جو ہاس آف لارڈز میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مشہور بالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر منیشا کوئرالہ مہمانِ خصوصی اور...