لسیکو کی جانب سے اووربلنگ کا سلسلہ جاری ‘صارفین کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لسیکو )کی جانب سے اووربلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ہرسال کی طرح رواں سال بھی گرمیوں میں مسلسل دوماہ سے اووربلنگ کی جارہی ہے لیسکو کے چیف ایگزیکیٹو نے اعلان کیا تھا کہ اووربلنگ کے معاملے پر کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی جبکہ لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرریڈریا متعلقہ اہلکاروں کو اووربلنگ سے کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہوتا .
(جاری ہے)
اووبلنگ سے صارفین کو ہرسال اربوں روپے اضافی اداکرنا پڑتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرریڈراور متعلقہ اہلکار وں کو ”ٹارگٹ“دیا جاتا ہے جسے پور ا کرنے کے لیے وہ اپنے اپنے علاقوں میں ٹارگٹ کے مطابق ریڈنگ میں ہیرپھیر کرتے ہیں جس سے صارفین کو ہر سال گرمیوں میں ایک دوماہ تک دس سے بیس ہزارروپے اضافی اداکرنا پڑتے ہیں. لیسکو ذرائع نے بتایا کہ گرمیوں کا سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی ریڈنگ کی تاریخوں میں ایک سے دودن کا فرق ڈالنا شروع کردیا جاتا ہے اور سیزن کے دوران دو سے تین ماہ یہ فرق دس دن تک پہنچ جاتا ہے سلیب سسٹم کی وجہ سے اضافی یونٹس سے بجلی کے بل میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوجاتا ہے. ذرائع نے بتایا کہ بہت تھوڑی تعداد میں صارفین میٹرکی ریڈنگ کو باقاعدگی سے چیک کرتے ہیں عام طور پر لوگ بل آنے کے بعد ریڈنگ کو چیک کرتے ہیں اوراس وقت تک میٹرچند یونٹ کے فرق کے ساتھ وہی ریڈنگ دکھا رہا ہوتا ہے جو بل پر درج ہوتی ہے ذرائع نے بتایا کہ پندرہ ‘بیس یونٹ کا فرق سلیب کا ریٹ بدل دیتا ہے اور صارف کو بغیرکسی وجہ کے ہزاروں روپے اضافی اداکرنا پڑتے ہیں. لیسکو کے ایک ریٹائرڈاعلی افسرنے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پربتایا کہ سلیب سسٹم کو ختم کیئے بغیراووربلنگ کو روکنا ممکن نہیں یہ ایسی کرپشن ہے جسے پکڑنا ممکن نہیں ‘فلیڈ میں کام کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی کرپشن کا طریقہ کار روایتی ہے جبکہ بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے افسران کی کرپشن پکڑنا بہت مشکل کام ہے . انہوں نے بتایا کہ لیسکو کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اکاﺅنٹس میں اربوں روپے پڑے ہیں جو آن ریکارڈ ہے یہ رقم بل میں دو‘چار روپے کی کمی بیشی یا بلوں کی درستگی کی مد میں آتی ہے اصولی طور پر یہ صارفین کو واپس کی جانی چاہیے مگر یہ رقوم ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اکاﺅنٹس میں جمع ہوتی رہتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر باضابط اکاﺅنٹس کا یہ حال ہے تو جو رقوم بغیرکسی ٹریل کے آتی ہیں انہیں کیسے پکڑا جاسکتا ہے؟. انہوں نے کہا کہ اووربلنگ روکنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ دنیا کے دوسرے ملکوں کی طرح سلیب سسٹم ختم کرکے فلیٹ ریٹ مقررکردیا جائے صارف جتنی بجلی استعمال کرئے وہ فلیٹ ریٹ کے مطابق ادائیگی کردے‘سلیب سسٹم کی وجہ سے ہی صارفین ایک سے زیادہ میٹرلگواتے ہیں تاکہ بل کم ریٹ والے سلیب کے اندررہیںسلیب سسٹم ختم ہونے سے ریونیو میں اضافہ ہوگا مگر پاور سپلائی کمپنیاں اور حکومت اس چوردروازے کو بند نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ اس سے انہیں اربوں روپے کی اضافی آمدن ہوتی ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے بتایا کہ اربوں روپے سلیب سسٹم
پڑھیں:
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری،فی یونٹ کتنے روپے کمی کا امکان ؟
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری،فی یونٹ کتنے روپے کمی کا امکان ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 75 پیسے کمی کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے قیمتوں میں کمی کی باقاعدہ درخواست دائر کی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سماعت کرے گی۔
درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ نہ صرف سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) بلکہ کے الیکٹرک پر بھی لاگو ہو گی۔
ذرائع کے مطابق اگر نیپرا اتھارٹی ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیتی ہے تو صارفین کو 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک کا ریلیف مل سکتا ہے جب کہ اگست، ستمبر اور اکتوبر کے لیے فی یونٹ ایک روپے 75 پیسے کی کمی کی تجویز دی گئی ہے، جو صارفین کے ماہانہ بجلی بلوں میں نمایاں کمی کا باعث بنے گی۔
درخواست پر حتمی فیصلہ نیپرا اتھارٹی کی جانب سے درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آبا ہائیکورٹ کا بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج ختم کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو مظاہرین سے مذاکرات کا حکم مودی راج میں مسلم ووٹرز کا اخراج، ہندوتوا ایجنڈے کا نیا ہتھیار بے نقاب جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے کے امن کے لیے خطرہ بن گیا: ہتھیاروں کی خریداری اور نوجوانوں کی عسکری تربیت میں اضافہ یومِ آزادی معرکۂ حق: پاکستان کا قیام کئی نسلوں کے خوابوں کی تعبیر چینی صدر کا اصلاحات و ترقی کو فروغ دینے کا مسلسل عزم “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کے تصور کی عالمی اہمیت پر خصوصی سمپوزیم کا انعقاد چین۔یورپ ریلوے سروس کے مرکزی کوریڈور سے روانہ ہونے والی مال بردار ٹرینوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم