بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنے پر مہر بانو کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
کراچی (شوبز ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین نے بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنے پر پاکستان کی معروف اداکارہ مہر بانو کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے بیلی ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مختصر لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ ان کے مداحوں نے ویڈیو کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے اداکارہ سے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ ایسا کرکے انہیں کیا ملا؟
A post shared by Mehar Bano (@meharbano)
واضح رہے کہ ماضی میں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ مہر بانو کو ان کے بولڈ انداز پر متعدد بار تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں تاہم اداکارہ نے صارفین کی تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے ہمیشہ وہی کیا جو انہیں پسند آیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے پاکستان کے کئی کامیاب ڈراموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا اور ان کے کرداروں نے بھی کافی شہرت حاصل کی۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بجلی صارفین میٹر کی ریڈنگ خود کریں
ویب ڈیسک: بجلی صارفین کو اکثر یہ شکایت ہوتی ہے کہ کمپنی کی جانب سے کی جانے والی میٹر ریڈنگ زیادہ لی گئی ہے، اب کےالیکٹرک انتظامیہ نے اس شکایت کا سدباب کردیا ہے۔
اس اہم مسئلے اور صارفین کی شکایت کے سدباب کیلئے میٹر ریڈرز کے بجائے صارفین پر انحصار کرنے اور ان پر اعتماد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں کے الیکٹرک لائیو ایپ کے ذریعہ صارف باآسانی اپنے گھر کے بجلی میٹر کی ریڈنگ خود لے سکتا ہے اور مکمل یقین اور اعتماد کے ساتھ اپنا بل بھی ادا کرسکتا ہے۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
کے الیکٹرک کے اس اقدام کا مقصد بجلی کے بلوں کے نظام میں شفافیت پیدا کرنا، اوور بلنگ جیسے دیرینہ مسئلے کا مؤثر حل نکالنا اور صارفین کو اس عمل میں براہِ راست شریک کرنا ہے۔
اس مقصد کے لیے صارف کو ایک موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی ہے جو عام اینڈرائیڈ فون پر استعمال کی جاسکے گی۔
اس ایپ ون لنک ڈاٹ ٹو سلیش کے ای لائیو https://onelink.to/kelive) کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ عام صارف بھی اسے بآسانی استعمال کرسکتا ہے۔
دہلی یونیوسٹی کا سٹوڈنٹ یونین الیکشن؛ آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم کا قبضہ ہو گیا