وفاقی حکومت کابجلی کے بلوں کی مد میں ڈیجیٹل مردم شماری کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
شاہد ندیم سپرا:وفاقی حکومت نےبجلی کے بلوں کی مد میں ڈیجیٹل مردم شماری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس سلسلے میں لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو ڈور ٹو ڈور سروے کرنے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔کمپنیوں کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے ڈیجیٹل مردم شماری کی ہدایات جاری کی گئی۔
ڈیجیٹل مردم شماری میں صارفین کے قومی شناختی کارڈ نمبرز کا ریکارڈ لیا جائیگا،گھروں پر نصب میٹرز کی تعداد بھی ریکارڈ میں شامل کر دی گئی۔
کنکشن گھر کے مالک یا کرایہ دار کے نام پر ہونے کا ریکارڈ بھی مردم شماری میں شامل کیا جائے گا۔
سروے کے دوران بجلی کے بلوں پر عائد ٹیرف کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا،ڈیجیٹل سروے کے دوران صارفین کے موبائل نمبرز بھی حاصل کئے جائیں گے۔
وفاقی حکومت نے الیکٹریسٹی پلان کے تحت مردم شماری کرنے کی ہدایت کی۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل مردم شماری
پڑھیں:
ایف آئی اے اور نیب کی بحریہ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی، مالی ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد برآمد
ایف آئی اے اور نیب نے بحریہ ٹاؤں کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نجی اسپتال میں چھپایا گیا مالی ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے ہیں۔
بحریہ ٹاؤن کے خلاف مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خفیہ مالی ریکارڈ، ادائیگیوں سے متعلق فائلز اور ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مالی طور پر مفلوج ہوچکے، بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں بند کررہے ہیں، ملک ریاض
ایف آئی اے کے مطابق یہ حساس ریکارڈ اسلام آباد میں واقع ایک نجی فلاحی اسپتال کی عمارت میں چھپایا گیا تھا، جسے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ مبینہ طور پر بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہی تھی تاکہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق شواہد کو چھپایا جا سکے۔
چھاپے کے دوران چھپائے گئے کمپیوٹرز، سرورز اور دیگر ڈیجیٹل ڈیٹا بھی برآمد کر لیا گیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق تمام ریکارڈ اسپتال کے گیسٹ روم میں محفوظ کیا گیا تھا جبکہ ایک نجی ایمبولینس کے ذریعے حساس مواد کی منتقلی کی جاتی رہی تاکہ شک نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کا نیلام عام، نیب نے تاریخ کا اعلان کر دیا
بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ نے فلاحی اسپتال کے پردے میں اپنے نجی ہاؤسنگ منصوبوں سے متعلق اہم دستاویزات کو بھی چھپایا ہوا تھا۔ اس سلسلے میں بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دفاتر پر بھی کارروائی کی گئی جہاں سے متعدد منصوبوں کی فائلیں اور دیگر متعلقہ کاغذات ایف آئی اے نے قبضے میں لے لیے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بحریہ ٹاؤن کی مبینہ مالی بدعنوانی اور شواہد چھپانے کی کوششوں کے خلاف ایک اہم سنگ میل ہے، اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں احتساب کے عمل کو مزید تقویت دینے کی جانب بڑا قدم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایف آئی اے ایمبولینس بحریہ ٹاؤن کارروائی کراچی نیب