اسپین کا مناسب فیس والا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
اسپین کی حکومت نے غیر ملکی فری لانسرز اور ریموٹ ورک کرنے والوں کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا جاری کرنا شروع کردیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے ہنر مند آن لائن پروفیشنلز کو قانونی طور پر اسپین میں رہائش اور کام کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریموٹ ورکرز کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزے پر سلوینیا جانے کا نادر موقع
ڈیجیٹل نومیڈ ویزا بالخصوص ان افراد کے لیے موزوں ہے جو کسی ہسپانوی (اسپینش) کمپنی کے ملازم نہیں بلکہ بیرون ملک سے آن لائن کام کر رہے ہیں۔ اس اقدام سے پاکستانی شہریوں کو یورپ میں بغیر روایتی ورک پرمٹ کے رہنے اور اپنا ریموٹ کام جاری رکھنے کا نادر موقع میسر آیا ہے۔
اس ویزے کے لیے درخواست گزار کا کسی غیر ہسپانوی کمپنی یا کلائنٹ کے ساتھ کم از کم 3 ماہ سے کام کرنا ضروری ہے۔ درخواست گزار کی ماہانہ کم از کم آمدنی 2،520 یورو ہونی چاہیے جو تقریباً 826،810 پاکستانی روپے بنتی ہے۔
اگر فیملی ممبرز بھی ساتھ ہوں تو آمدنی کی حد بڑھ کر 2،646 یورو (تقریباً 868،176) تک ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ درخواست گزار کے پاس متعلقہ شعبے میں یونیورسٹی کی ڈگری یا کم از کم 3 سال کا تجربہ ہونا لازمی ہے۔
ڈیجیٹل نومیڈ ویزا حاصل کرنے کے لیے مکمل دستاویزات جیسے پاسپورٹ، آن لائن کام کا ثبوت، بینک اسٹیٹمنٹ، پولیس کریکٹر ریکارڈ (آخری 5 سال کا)، مکمل پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس اور آمدنی کے ذرائع کے ثبوت فراہم کرنے ہوں گے۔
مزید پڑھیے: ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کیا ہے اور پاکستانی اس کی تلاش میں کیوں ہیں؟
یہ ویزا ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے جاری کیا جاتا ہے لیکن بعد میں اس کی توثیق 5 سال تک کے لیے کروائی جاسکتی ہے۔
اگر درخواست گزار اسپین کے اندر سے یعنی سیاحتی ویزے پر موجود ہو کر درخواست دے تو وہ UGE (Unidad de Grandes Empresas) کے ذریعے 3 سالہ رہائشی پرمٹ حاصل کر سکتا ہے۔ اس دوران درخواست گزار کو سال میں کم از کم 183 دن اسپین میں رہنا ہوگا تاکہ وہ ٹیکس ریذیڈنٹ قرار پائے اور مخصوص ٹیکس سہولتوں جیسے Beckham Law (جس کے تحت آمدنی پر کم شرح سے ٹیکس عائد ہوتا ہے) سے فائدہ اٹھا سکے۔
ویزا درخواست کی سرکاری فیس تقریباً 80 سے 90 یورو (تقریباً 26،260 تا 29،543 پاکستانی روپے) ہے۔ دیگر اخراجات بشمول ڈاکیومنٹس کا ترجمہ، اپوسٹیل، انشورنس اور سفری اخراجات سمیت مجموعی لاگت 200 سے 260 یورو ہوسکتی ہے جو پاکستانی کرنسی میں 65،652 روپے سے 85،347 روپے کے قریب ہے۔
مزید پڑھیں: ڈیجیٹل خانہ بدوشوں کے لیے 7 بہترین ممالک کون سے ہیں؟
اسپین کا یہ قدم نہ صرف ملک کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دے گا بلکہ پاکستانی فری لانسرز، آئی ٹی ماہرین اور آن لائن بزنس کرنے والوں کے لیے ایک شاندار موقع ہوگا کہ وہ یورپ میں قانونی طور پر رہائش اختیار کریں، اپنی آمدنی میں اضافہ کریں اور بین الاقوامی تجربے سے استفادہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپین کا نومیڈ ویزا اسپین کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا مناسب فیس والا نومیڈ ویزا یورپ میں ملازمتیں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپین کا نومیڈ ویزا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا یورپ میں ملازمتیں درخواست گزار آن لائن کے لیے
پڑھیں:
آئینی ترامیم سے پہلے اس پر بات کرنا مناسب نہیں، احسن اقبال
فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم سے پہلے اس کے خد و خال پر بات کرنا مناسب نہیں ہے، وفاقی حکومت کو آئین میں تبدیلی کے لیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے لیے سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھتی ہیں۔
دورہ کراچی کے دوران وفاقی وزیر نے گرین لائن منصوبے کے کیپ آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر جام خان شورو، ترجمان سندھ حکومت راجا خلیق الزمان بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت اپنے سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان میں انتشار چاہتا ہے۔
اس موقع پر پاکستان انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی آئی ڈی سی ایل) جام خان شورو و دیگر کو بریفنگ دی۔
احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے بات کریں گے، مجھے یقین ہے کہ گرین لائن پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی میئر سے بات کریں گے کہ پی آئی ڈی سی ایل کے ساتھ مل کر کام کریں، گرین لائن کا یہ فیز ٹو شہباز شریف کا تحفہ ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی خود اپنی قیادت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس سال اس پروجیکٹ کے لیے 3 ارب روپے مختص کئے ہیں، اس کے اندر 3 اسٹیشن ہیں، آج خوشخبری سنانے آیا ہوں۔ کے 4 منصوبے کےلیے بھی کوشش کررہے ہیں کہ جلد سے جلد مکمل کیا جائے، اس کےلیے بھی تمام فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ایک حکومت کی قیمت کئی دہائیوں تک کو چکانی پڑے گی، اتفاق رائے کے بعد ہی آئین میں ترمیم ممکن ہوسکے گی، اتفاق رائے سے پہلے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سکھر حیدرآباد کے منصوبے کو 2018 ءمیں ٹینڈر کرنا تھا، تاخیر سے قیمت بڑھ گئی، اس دور میں سکھر حیدر آباد موٹروے مکمل کریں گے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ چمن کوئٹہ کراچی کےلیے ایک سڑک بھی بنائیں گے، جسے 2 سال تک مکمل کریں گے، کے 4 کی آگمین ٹیشن کا منصوبہ ہے، اس پر حکومت سندھ کام کر رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی پی اور ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں موجودہ سیٹ اپ کو رخصت کیا جائے، وہاں 2 جماعتیں مل کر عدم اعتماد لا رہی ہیں۔
اس سے قبل میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو جدید بنا رہے ہیں، پاکستان دنیا کا سمندری ٹریڈ روٹ ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں توانائی، آئی ٹی، معدنیات اور بلیو اکانومی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں، دنیا کی خوشحالی سمندری وسائل کے موثر استعمال پر منحصر ہے، سمندر پاکستان کی معاشی ترقی کا بہترین ذریعہ ہے۔