سینیئر سیاستدان و پاکستان تحریک انصاف کے باغی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کرانے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔ عمران خان اس وقت رہا ہوں گے جب 4 سے 5 لاکھ لوگ اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہاکہ 5 اگست کو اڈیالہ جانے سے کون سی احتجاجی تحریک کامیاب ہونی تھی، اڈیالہ جیل جانے کی باتیں فضول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے‘، عمران خان نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا

انہوں نے کہاکہ اب 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی گئی ہے، لیکن ایک ہفتے میں کیا تیاری ہوگی۔ احتجاجی تحریک کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کو باہر نکلنے پر قائل کیا جائے۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی حد تک پی ٹی آئی کا 5 اگست کا احتجاج کامیاب رہا، اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی ریلی ہوئی ہو تو فوٹیج دکھا دیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ آج کچھ ایم این ایز مجھے کہہ رہے تھے خوش قسمت ہو آپ کو پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکال دیا ہے، معلوم نہیں ہمیں کب نکالیں گے تاکہ جان چھوٹ جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک گھنٹے میں عمران خان کی رہائی ممکن ہے، اسد قیصر نے بڑا دعویٰ کردیا

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کو مندر کا گھنٹہ بنا دیا گیا ہے، پولیس کو جب بھی دل کرتا ہے، آکر بجا دیتی ہے، اسپیکر ایاز صادق کو اس پر نوٹس لینا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews احتجاجی تحریک اڈیالہ جیل پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی شیر افضل مروت عمران خان رہائی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احتجاجی تحریک اڈیالہ جیل پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی شیر افضل مروت عمران خان رہائی وی نیوز انہوں نے کہاکہ احتجاجی تحریک شیر افضل مروت پی ٹی ا ئی کے لیے

پڑھیں:

قیمتی پتھروں اور زیورات کا شعبہ برآمداتی حکمتِ عملی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، وزیر تجارت

قیمتی پتھروں اور زیورات کے شعبے سے متعلق ایک اہم اجلاس وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں شعبے کی ترقی، برآمدات میں اضافے اور بین الاقوامی منڈیوں میں رسائی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غیر روایتی برآمدات کے فروغ کیلئے مکمل طور پر پُرعزم ہے اور قیمتی پتھروں و زیورات کا شعبہ اس برآمداتی حکمتِ عملی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وزارت تجارت اس شعبے کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

جام کمال خان نے کہا کہ وزارت کی جانب سے مرتب کی جانے والی سفارشات جلد وزیراعظم آفس کو ارسال کی جائیں گی تاکہ پالیسی سطح پر درکار اقدامات کو بروقت یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں ایس آر او 760 کی بحالی اور ایس آر او 924 سے ممکنہ استثنیٰ پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر تجارت نے ہدایت دی کہ اس شعبے کو بین الاقوامی بزنس فورمز میں بھرپور نمائندگی دی جائے، خصوصاً فرانس، بنگلہ دیش اور ایتھوپیا میں ہونے والے فورمز میں شرکت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری و نجی شعبے کا اشتراکِ عمل قیمتی پتھروں کی صنعت کو نئی جہت فراہم کرے گا، اور حکومت اس شعبے کی مکمل استعداد سے فائدہ اٹھانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دیہی ہنر مندوں اور خواتین کی اقتصادی شمولیت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور زیورات کے شعبے میں ان کی شرکت اس صنعت کو مضبوط بنیاد فراہم کر سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ نفرت کو جنم دے رہا ہے، شیر افضل مروت
  • قیمتی پتھروں اور زیورات کا شعبہ برآمداتی حکمتِ عملی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، وزیر تجارت
  • بانی تحریک انصاف کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا: بیرسٹر سیف 
  • حکومت نے کل عوام کا سمندر دیکھا، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر سیف
  • عمران خان کی رہائی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
  • صدر ٹرمپ کی نئی اقتصادی حکمت عملی: روسی تیل پر پابندیاں، خود امریکا کو خطرہ؟
  • بلوچستان بھر میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے، لورالائی اور بارکھان میں پولیس کے ساتھ جھڑپیں
  • کوئی ڈیل نہیں ہوگی اب ہم عمران خان کی رہائی یقینی بنا کر دم لیں گے، بیرسٹر گوہر
  • احتجاجی تحریک: پی ٹی آئی اسلام آباد نے اپنی حکمت عملی کا اعلان کردیا