عمران خان کو پیشکش ہوتی رہی ہے لیکن وہ شرائط پر تیار نہیں: سہیل وڑائچ
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئرصحافی سہیل وڑائچ نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور جب عمران خان کے پاس پیشکش لے کر گئے تو انہوں نے باقاعدہ جوتی اتار لی تھی ، عمران خان کو پیشکش کی گئی تھی کہ وہ بنی گالہ چلے جائیں اور سسٹم کو مانتے ہوئے خاموش بیٹھ جائیں ۔
سہیل وڑائچ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آفر کی جاتی رہی ہے لیکن وہ اسے ناکافی سمجھتے ہیں، انہیں پیشکش کی گئی تھی کہ بنی گالہ چلے جائیں ، سسٹم کو مان لیں اور خاموشی سے بیٹھ جائیں، وہ اس پر راضی نہیں ہیں، علی امین گنڈا پور پیغام لے کر گئے تھے تو عمران خان نے باقاعدہ جوتی اتار لی تھی ، وہ دراصل صلح پر تیار ہیں لیکن شرائط پر تیار نہیں ہیں، کرسی سے نیچے پر وہ تیار نہیں ہیں، یہ کرسی تو ابھی نہیں ملے گی ، اگر انہیں اقتدار ملے تووہ پھر معافی مانگنے سمیت سب کرنے پر تیار ہوں گے ۔
جنوبی وزیرستان؛پولیس موبائل وین کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،2افراد جاں بحق،2اہلکاروں سمیت14افراد زخمی
سینئر صحافی کا کہناتھا کہ نوازشریف اور بینظیر بھٹو شہید فوج سے لڑتے رہے اور صلح کرتے رہے ، وہ راستہ نکالتے تھے ، یہ راستہ نہیں نکال رہے ، علی امین اور گوہر علی راستہ نکالنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان اس وقت اپنے نظریے میں پھنس چکے ہیں ، حقائق کے ساتھ آشنائی ہی اصل لیڈرشپ ہے ، اگر آپ یہ سمجھیں کہ آپ کی شہرت ہے ، آپ کی شہرت ہو گی لیکن کیا وہ شہرت حقائق کو بدل سکتی ہے ۔جب تک قبولیت نہیں ہو گی پاکستان میں اقتدار نہیں ملتا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پر تیار
پڑھیں:
جلے ہوئے زخموں کو ٹھیک کرنے کیلئے جادوئی پٹی تیار
چینی سائنس دانون نے شدید جلے ہوئے زخموں کے علاج کے دوران سرجری میں خون کے رسنے کے مسئلے کا بہترین حل ڈھونڈ نکالا۔
شینزین انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اور روجِن ہاسپٹل کے محققین نے ان زخموں کے لیے بیکٹیریل سیلولوز نامی مٹیریل (جس سے ہوا گزر سکتی ہے اور جسم کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا) سے ایک پٹی تیار کی ہے۔
یہ کوئی سادہ پٹی نہیں بلکہ اس میں انہوں نے خون جمانے والے جسم کے قدرتی خامرے تھرومبِن شامل کر کے اس پٹی کو بیکٹیریل فیبرک سے بائیو اکٹیو پٹی بنا دیا ہے۔
چونکہ تھرومبن اکیلا زیادہ دیر تک پٹی پر ٹک نہیں پاتا تو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سائنس دانوں نے ایک ’بائیولوجیکل گلو ٹیگ‘ بھی شامل کیا ہے جس سے تھروبن کو پٹی میں لاک کیا جا سکے گا۔ پٹی پر تھرومبن لگانے کے لیے اس کو ایک خاص محلول میں ڈبونا ہوگا۔
ایڈوانسڈ مٹیریلز میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ تھرومبن لگی یہ پٹی کمال کے نتائج رکھتی ہے۔ یہ 60 سیکنڈ کے اندر خون کو روکتی ہے، انسانی جِلد کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے اور یہاں تک کہ جسم کو خود کو ٹھیک کرنے کے طریقوں کو فعال کرنے کے اشارے بھی دیتی ہے۔