14 اگست کو سب لوگ نکلیں،جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں،عمران خان کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار
خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں روک سکتے تو انہیں سوچنا چاہیے کیا کیا جائے، بہنوں کی میڈیا سے گفتگو
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا۔ملک میں رول آف لاء ختم ہوچکا ہے 14 اگست کو سب لوگ نکلیں، بانی نے اپنی لیڈر شپ کو بھی پیغام دیا ہے کہ جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں۔بانی نے کے پی حکومت کیلئے پیغام دیا ہے کہ آپریشن بند ہونا چاہیے، اپنے لوگوں کے خلاف آپریشن پی ٹی آئی کے خلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے، مسئلے کو جرگوں کے ذریعے حل کرنا چاہیے، اگر علی امین گنڈا پور آپریشن نہیں روک سکتے یہ انہیں سوچنا چاہیے کیا کرنا چاہیے۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔علیمہ خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ایک بہن عظمیٰ خان کی بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی، ہم تینوں بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں، بانی نے بچوں کے پاکستان آنے کے بارے میں پوچھا ہے بانی کل کے احتجاج پر بہت خوش ہوئے ہیں بانی نے ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی کو بتایا گیا کے پی اور پنجاب میں بھی لوگ نکلے ہیں، بانی نے کہا ہے وہ عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بانی نے کہا ہے ماضی کے ڈکٹیٹرز نے اتنا ظلم نہیں کیا جو آج ہورہا ہے، بانی نے کہا ہے یحیی خان نے اپنے اقتدار کیلئے ملک تقسیم کیا، آج بھی میڈیا کا گلا بند کردیا گیا، آزادی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے اپنے ساتھ رویے پر کبھی کوئی شکایت نہیں کی، بانی نے احتجاج کیلئے 14 اگست کی نئی تاریخ دی ہے، بانی نے کہا ہے عوام کو حقیقی آزادی کیلئے کھڑا ہونا ہے، بانی نے کہا ہے ملک میں رول آف لاء ختم ہوچکا ہے 14 اگست کو سب لوگ نکلیں، بانی نے اپنی لیڈر شپ کو بھی پیغام دیا ہے کہ جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں۔علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا کہ جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی سیٹوں پر کسی کو کھڑا نہیں کرنا ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا۔علیمہ خان کے مطابق بانی نے کے پی حکومت کیلئے پیغام دیا ہے کہ آپریشن بند ہونا چاہیے، اپنے لوگوں کے خلاف آپریشن پی ٹی آئی کے خلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے، مسئلے کو جرگوں کے ذریعے حل کرنا چاہیے، اگر علی امین گنڈا پور آپریشن نہیں روک سکتے یہ انہیں سوچنا چاہیے کیا کرنا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پیغام دیا ہے کہ بانی نے کہا ہے کرنا چاہیے پی ٹی ا ئی علیمہ خان نے کہا کہ لوگوں کے ہوئے ہیں کے خلاف نہیں کی ہیں کی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔