عمران خان نے احتجاج کیلئے نئی تاریخ دے دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو ملک بھر میں احتجاج کا نیا لائحہ عمل پیش کردیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت صوبائی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ جاری آپریشن کو روکنے میں ناکام ہیں تو انہیں اپنے مستقبل پر دوبارہ سوچنا چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف کارروائیاں پارٹی کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش ہیں، جنہیں جرگوں کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے جیل میں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہن عظمیٰ خان سے ملاقات کی اور اس پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
بانی پی ٹی آئی نے عوام کے گزشتہ دن کے احتجاج کو سراہتے ہوئے کہا کہ ظلم، دباؤ اور ناانصافیوں کے باوجود لوگ سڑکوں پر نکلے جو ایک حوصلہ افزا بات ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ماضی میں اتنا ظلم نہیں دیکھنے کو ملا جتنا آج ہو رہا ہے۔ آج ملک میں قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے اور میڈیا پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، مگر آزادی کے لیے قربانیاں دینی ہوں گی۔
انہوں نے اپنی قیادت کو بھی پیغام دیا کہ وہ جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں، اور جن افراد کو نااہل قرار دیا گیا ہے، ان کی نشستوں پر کسی اور امیدوار کو نہیں کھڑا کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ نااہلیاں ناجائز طریقے سے کی گئی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔