2025-08-07@03:29:04 GMT
تلاش کی گنتی: 35
«پیغام دیا ہے کہ»:
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 16 اگست تک کسی بھی غیر معمولی سسٹم کی توقع نہیں البتہ بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیرضیغم نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 16 اگست تک کوئی بھی ایسا سسٹم متوقع نہیں ہے جو کہ غیرمعمولی بارشوں کا سبب بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ البتہ آئندہ چند روز تک شہر میں پھوار اور بوندا باندی جبکہ ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندری ہوائیں تواتر سے بحال رہنے کی توقع ہے۔ 4 اگست سے ملک میں داخل ہونے والے نئے مون سون سسٹم کے کراچی پراثرات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دیہی سندھ کے ساحلی شہروں میں...

ایسی دنیا جہاں تقسیم اور چیلنجز بڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اور طاقت کے بجائے سفارتکاری کو ترجیح دینی چاہیے، پاکستان مشترکہ اہداف پر پیش قدمی کےلئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایسی دنیا جہاں تقسیم اور چیلنجز بڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اور طاقت کے بجائے سفارت کاری کو ترجیح دینی چاہیے، پاکستان ان مشترکہ اہداف پر پیش قدمی کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کے ساتھ ہمارا مضبوط عہد ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج مقاصد اور اصول، خاص طور پر تنازعات کے پرامن حل اور طاقت کے استعمال یا دھمکی سے گریز، بین الاقوامی انصاف کے لیے ناگزیر ہیں، یہی رہنما اصول پاکستان کی صدارت...
رضا ربانی—فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پارلیمانی نظام کو ناپید کر دیا ہے، الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے اختیارات کو سلب کیا ہے۔ میثاق جمہوریت دوئم لانے کی تجویز، پچھلے معاہدے پر نظرثانی کی جائے رضا ربانی کراچی سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے میثاق... اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو حلف کے لیے ایک شخص کو نامزد کرنے کا خط لکھا۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خط کی سخت مذمت کرتا ہوں، اس وقت ناقابلِ عمل حالات یا وجوہات موجود نہیں تھیں،...
سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے قتل کے ایک مقدمے میں ملزم سیتا رام کو شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مقدمے میں شواہد کے مطابق شک کی بنیاد پر ملزم سیتا رام کو سزا نہیں دی جا سکتی، اس لیے اپیل منظور کرتے ہوئے اسے بری کیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ عوام کا پولیس پر اعتماد ہی اصل پیمانہ ہے کہ ہم ایک آئینی ریاست ہیں یا پولیس اسٹیٹ۔ یہ بھی پڑھیں: سیتا رام پر الزام تھا کہ اس نے 18 اگست 2018 کو چندر کمار...
عشرہ محرم الحرام کی مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف ذاکر اہل بیتؑ نے کہا کہ ظلم کے خلاف خاموشی اختیار کرنا یزیدی طرزِ فکر کو فروغ دینا ہے جبکہ حسینیت مظلوم کا ساتھ دینے اور باطل سے ٹکرانے کا نام ہے، امام حسینؑ نے سچائی، اصول پسندی اور دین کی سربلندی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی عدل، انسانیت اور دینِ اسلام کی بقا کا استعارہ ہے، کربلا کا پیغام ہر دور کے مظلوموں کے لیے ہمت، حوصلے اور مزاحمت کی علامت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاسی...
پشاور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ کو پیش ہونے سے قبل ہی متنازع بنا دیا ہے، بجٹ کی ڈرافٹنگ سلمان اکرم راجہ نے کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماء ہی اپنی پارٹی کی تباہی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو اپنے ہی لوگوں نے متنازع بنایا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ کو پیش ہونے سے قبل ہی متنازع بنا دیا ہے، بجٹ کی ڈرافٹنگ سلمان اکرم راجہ نے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی...

بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ سوال پر بلال کیانی کا دلچسپ جواب بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اج
cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...

’’یہ وقت ہرچند کہ بہت نازک ہے مگر مجھے پختہ یقین ہے کہ ہم اس پر غالب آئیں گے‘‘۔۔۔قائداعظمؒ کا پیغام عیدالاضحیٰ
آج کے مبارک دن کے موقع پر میں پوری دنیا کے مسلمان بھائیوں کو اپنی اور پاکستانی عوام کی طرف سے عیدمبارک پیش کرتا ہوں..... یہ وقت ہرچند کہ بہت نازک ہے مگر مجھے پختہ یقین ہے کہ ہم اس پر غالب آئیں گے، کیونکہ ہم اپنی طویل تاریخ کے دوران میں ایسے بہت سے طوفانوں کے منہ پھیر چکے ہیں۔ اگرچہ دشمن اپنی کوششوں میں مصروف ہے، اس کے باوجود ہم آلام و مصائب کی اس تاریک رات سے کامران ہو کر نکلیں گے۔ اور دنیا کو دکھا دیں گے کہ یہ مملکت محض زندگی کے لیے نہیں بلکہ اچھی زندگی گزارنے کے لیے وجود میں آئی ہے۔(پاکستان کی پہلی عیدالاضحیٰ- 24 اکتوبر 1947) وزیراعظم پاکستان دورہ سعودی...
عرفان صدیقی—فائل فوٹو رہنما مسلم لیگ ن و سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مایوسی کے عالم میں پی ٹی آئی بی ایل اے سے بھی گٹھ جوڑ کر سکتی ہے، کسی طرح کا سیاسی اتحاد بنانا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں۔ بانی سے مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی معاملے کا جواب دیا جائے گا: بیرسٹر گوہرچیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن حکام کی تعیناتی کے معاملے کا جواب دیا جائے گا۔ اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مودی بھی زور لگائے گا اور پی ٹی آئی بھی لیکن کچھ نہیں کرسکیں گے ، معرکہ حق میں مودی کا دھڑن تختہ ہوا اور پی ٹی آئی کا بھی نقصان ہوا ہے، معرکہ حق دراصل حق و باطل کی لڑائی تھی، معرکہ حق کا نتیجہ خدانخواستہ کچھ اور ہوتا تو پی ٹی آئی آسمان سر پر اٹھا لیتی۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بڑی باتیں کررہے ہیں لیکن کچھ نہیں کرسکیں گے، بات کرنے سے کسی کو نہیں روکا جاسکتا، تحریک چلانا پی ٹی آئی والوں کا کام نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی...
— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔سینیٹ اجلاس کے دوران شیری رحمٰن نے کہا کہ ہم نے دوسرا اے پی ایس دیکھا ہے۔ ٹی ٹی پی کو افغانستان سے اور بی ایل اے کو بھارت سے معاونت حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سیاسی حل پر گفتگو ایک الگ موضوع ہے، لیکن یہ سیاسی لوگ نہیں۔ ان لوگوں سے ماضی میں انسانی حقوق فورم پر مل چکی ہوں، ایسے سیاسی ناراضگی کا اظہار نہیں کیا جاتا۔ بھارت خود کو اسرائیل اور ہمیں غزہ نہ سمجھے، شیری رحمانپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی...

کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے, اگر انڈیا نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل شعبہ تعلقات عامہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دریائے سندھ کا پانی روگا گیا تونتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کوئی بھی پاکستان کا پانی روکنے کی ہمت نہ کرے، کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے، اگر انڈیا نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ پی ایس ایل، بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی انہوں نے...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل رب نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے الفاظ نہیں کام بولتے ہیں۔ تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران پاک بحریہ کے نمائندے نے حالیہ کشیدگی میں پاک بحریہ کے کردار کی وضاحت کی۔ بریفنگ کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ ہمارے الفاظ نہیں کام بولتے ہیں، اب آپ کو پتا لگ گیا ہوگا کہ خاموش بیٹھا ہوا شخص کیا کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے انٹرنیشنل میڈیا کیلئے ہونے والی مشترکہ نیوز کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل نے ہی گفتگو کی تھی جب کہ وائس ایڈمرل رب نواز خاموش بیٹھے رہے تھے۔ جس...
سٹی 42 : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی جنوبی پنجاب اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا ۔ چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری موجود تھے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام سیاسی، سماجی اور صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پیج پر ہیں، قوم اگلے محاذوں پر ملک کا دفاع کرنے والے بری، بحری اور فضائی افواج کے جوانوں...
مشیر اطلاعت خیبر پخون خوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو مشیر اطلاعت خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف واویلا کرنے والی حکومت پہلے اپنے پارٹی سربراہ سے مودی کے خلاف بیان دلوائیں۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمریوں کے قاتل مودی کے خلاف بیان دینے سے نواز شریف کترا رہے ہیں۔بیرسٹر سیف نے قائد مسلم لیگ (ن) سے سوال کیا کہ نواز شریف وضاحت کریں کہ مودی ان کی کمزوری ہے یا مجبوری؟...
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے کے بعد سے انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا میں پاکستان کے خلاف جعلی اور جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے۔ انڈین میڈیا مقبوضہ کشمیر میں جانے والے سیاحوں کو کشمیریوں اور پاکستان کے بارے میں منفی باتیں کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی سیاح کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی ٹی وی چینل نے آ کر ان سے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بولیں اور جب انہوں نے انکار کیا تو چینل کے لوگوں نے انہیں پیسوں کی آفر بھی کی۔ سیاح کا کہنا تھا کہ ’میں کشمیریوں کےخلاف منفی بات کیوں کروں جب یہاں...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، جبکہ جواب میں کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کراچی کنگز کی اننگز کراچی کنگز کی جانب...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 12 اپریل 2025ء ) وزیرمملکت برائے قومی ثقافت و ورثہ حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اگراسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے تو ٹی وی پرآکر کہے کہ سویلین بالادستی بیانیہ جھوٹا تھا،یہ عوام کو بتائیں کہ جھوٹا بیانیہ مقبولیت کیلئے تھا جبکہ حکومت میں گوڈے پکڑ کر آنا ہے، اسٹیبلشمنٹ اگربات کرنا چاہتی ہے تو بالکل بات کرلیں، ان کی منافقت والی دوغلی پالیسی مناسب نہیں۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آسکتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ سیاستدانوں کو گلے لگا کر ہی سیاسی مسائل کا حل نکلتا ہے،پچھلے دس سالوں میں...

30 سے35 گھنٹے ادھررہے،ٹرین کے واش روم کا پانی پی کر گزارا کرتے رہے،مسافروں نے حملے کے بعد کا احوال بتا دیا
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مارچ 2025)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کے بازیاب ہونے والے مسافروں نے ٹرین پر حملے کے بعد کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ 30 سے35 گھنٹے ادھررہے،ٹرین کے واش روم کا پانی پی کر گزارا کرتے رہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی مہربانی سے ہم وہاں سے نکلے ورنہ ہم کہاں سے نکل سکتے تھے ۔ آرمی اور ایف سی والوں نے بہت مدد کی۔ مشکل وقت تھا لیکن اللہ پاک نے مدد کی۔ ہم بہت زیادہ پریشان تھے۔ اللہ کا شکر ہے ہم خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔ مسافرٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے سے بچ کر زندہ واپس آنے والے مسافروں نے آنکھوں...

جعفر ایکسپریس آپریشن کامیاب، اقتدار کی ہوس میں کچھ عناصر قومی مفاد کو بھی بھیٹ چڑھا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
جعفر ایکسپریس آپریشن کامیاب، اقتدار کی ہوس میں کچھ عناصر قومی مفاد کو بھی بھیٹ چڑھا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس حملے پر آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام دہشگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن میں آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی نے حصہ لیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا، مرحلہ وار یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 11...
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ میری ٹائم کے 728 صفحات پڑھ کر آیا ہوں، سیکریٹری میری ٹائم نے 60 ارب روپے کی زمین کا پراسیس منسوخ کیا، ہم نے 60 ارب روپے کی کرپشن روک لی، مجھے 2005ء اور 2015ء کا بیک گراؤنڈ بھی پتہ ہے، مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ اس کیس کی کب سے سماعت نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میری ٹائم کا اجلاس سینیٹر فیصل واؤڈا کی زیرِ صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ آرمی چیف نے اپنے...
سینیٹر فیصل واؤڈا —فائل فوٹو سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میری ٹائم کا اجلاس سینیٹر فیصل واؤڈا کی زیرِ صدارت ہوا۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ آرمی چیف نے اپنے ادارے کا احتساب سب سے پہلے کیا ہے۔ فیصل واوڈا کا اپوزیشن احتجاج پر متوقع ردعمل کا ذکرسینیٹر فیصل واوڈا نے اپوزیشن کے احتجاج پر آنے والے متوقع ردعمل کا ذکر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری میری ٹائم نے 60 ارب روپے کی چوری بچانے میں کردار ادا کیا، میری ٹائم میں کرپشن کے پلندے لے کر آیا ہوں، میری ٹائم میں 8 ماہ تک ثبوت اکٹھے...

پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہے،کارکنوں کو چاہیے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا گریبان پکڑیں اور پوچھیں کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس کیوں پہنچائی؟ احسن اقبال
پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہے،کارکنوں کو چاہیے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا گریبان پکڑیں اور پوچھیں کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس کیوں پہنچائی؟ احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )لیگی رہنما نے عمران خان کو قومی مجرم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی (عمران خان) قومی مجرم ہیں، انہیں ہٹا کر کوئی ایمان دار قیادت سامنے لائی...
انقلاب اسلامی کی 46ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ایس یو سی سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام سازشوں، مظالم، زیادتیوں، محاصروں، پابندیوں اور دیگر ہتھکنڈوں کے باوجود انقلاب اسلامی ایران کرہٗ ارض پر ایک طاقتور انقلاب کے طور پر جرات واستقامت کی بنیادیں فراہم کررہا ہے جس کی رہبری حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے مختلف شعبہ ہائے حیات میں خاص کر اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ اور امت مسلمہ کو سامراجی استعماری قوتوں کے مذموم عزائم سے باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور آج یہ جدوجہد ایک اہم ترین...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو کہنا چاہتا ہوں کہ قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ چیف جسٹس کو قانون اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو دو خط اس لئے بھیجے کہ جو بھی جمہوری راستے تھے وہ سب ختم کردیے گئے۔ پہلے سینسرشپ تھی اب پیکا بھی آگیا، سوشل میڈیا کو بھی روک دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ فنکشنل نہیں ہے، یہ فراڈ پارلیمنٹ ہے۔ وزیراعظم، صدر اور وزراء جعلی ہیں، پارلیمنٹ سے...
کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چند روزکےدوران رات وصبح کے اوقات میں خنکی،اور دوپہرکے وقت موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں سمندری ہوائیں غیرفعال ہونے اورشمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے سبب شہرمیں رات وصبح کے وقت خنکی برقرارہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 0.3 ڈگری اضافے سے 13.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ منگل کی صبح شہرکی فضاؤں پرہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ 6 کلومیٹرسے کم ہوکرڈھائی کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔ ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چند روزکے دوران شہر میں خشک موسم کے ساتھ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے، کم سے کم پارہ 12سے14ڈگری جبکہ زیادہ...
پاکستانی اور بھارتی شوبز کی دنیا کے معروف ستارے علی ظفر، ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ساتھ نظر آئے ہیں، جس سے ان کے مشترکہ پروجیکٹ کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت بڑھیں جب تفریحی پورٹل گیلکسی لولی وڈ نے انسٹاگرام پر تینوں ستاروں کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا، "علی ظفر، ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ہی کمرے میں—یہ تو اشتراک کا اشارہ ہے!” مداحوں اور شائقین نے اس تصویر کو لے کر سوال اٹھایا ہے کہ آیا یہ ملاقات کسی گانے، میوزک ویڈیو یا فلم کے پروجیکٹ کا پیش خیمہ ہے۔ تاہم، ابھی تک اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے۔ ...
پی ٹی آئی کے رہنما فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تحریک انصاف سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو مخصوص نشستیں ملنی چاہیئں،بشری بی بی کو آج عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات میں شامل تفتیش بھی نہیں ہونے دیا گیا، بدقسمتی ہے پاکستان میں الیکشن فراڈ کرکے اپوزیشن کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھا گیا ،ہم اے ٹی...
— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کے بیانات بتا رہے ہیں کہ تیر نشانے پر لگا ہے۔ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی کرپشن کا ذکر کیا تو سارے پی پی کے ترجمان چیخ اُٹھے۔ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کرپشن میں پی ایچ ڈی کی ہے، پی پی نہ کراچی کے ٹیکس کا پیسہ چھوڑتی ہے اور نہ ہی کرپشن کا کوئی موقع جانے دیتی ہے۔ کراچی کے طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی اّئی کا فرض ہے سیاسی استحکام میں حصہ لے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں سیاسی استحکام رہے۔(جاری ہے) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے معیشت اور عام آدمی کے لیے بات کریں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کے ساتھ 7 رکنی کمیٹی بنائی ہے، اپوزیشن کو بھی کہتے ہیں آئیں مل کر چلتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدلیہ کا کام ہے کس کو رہا کرنا ہے اور کس کو نہیں۔
لاہور میں اپنے آبائی حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج مجرم اور اس کے حواریوں کو سزا ہوئی ہے، این سی اے نے پیسہ پاکستان کو دیا، انہوں نے جیبوں میں ڈال لیا، انہوں نے رشوت کے طور پر 5-5 قیراط کی انگوٹھیاں لیں، اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے اب مذہب کا استعمال کررہے ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، اب تم آؤٹ ہوچکے۔ لاہور میں اپنے آبائی حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ کے پی کا ایک ٹرائیکا ہے جس میں تین لوگ آتے ہیں، مولانا فضل الرحمن، علی امین گنڈاپور ہیں اور وہاں کے گورنر فیصل کریم کنڈی ہیں، اتفاق سے یہ تینوں ایک ہی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان سے ہیں، جب ایک ہی علاقے کے سیاستدان ہوتے ہیں تو انھوں نے محاذ گرم رکھنا ہوتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا مولانا فضل الرحمن سیاسی قیدیوں کی رہائی کا ٹھیک مطالبہ کر رہے ہیں۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ بات یہ ہے کہ جو حالات ہو چکے ہیں اگر ہم دیوار پر لکھا ہوا نہیں پڑھ سکتے تو پھر کیا...