— فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران شیری رحمٰن نے  کہا کہ ہم نے دوسرا اے پی ایس دیکھا ہے۔ ٹی ٹی پی کو افغانستان سے اور بی ایل اے کو بھارت سے معاونت حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سیاسی حل پر گفتگو ایک الگ موضوع ہے، لیکن یہ سیاسی لوگ نہیں۔ ان لوگوں سے ماضی میں انسانی حقوق فورم پر مل چکی ہوں، ایسے سیاسی ناراضگی کا اظہار نہیں کیا جاتا۔

بھارت خود کو اسرائیل اور ہمیں غزہ نہ سمجھے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر شیری رحمان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اسے ہر محاذ پر بھرپور جواب ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے پر بھارت کے نقش ہیں، کیا ہم بھی وہی کریں جو مودی کے بھارت نے کیا، ہمارے پاس فنگر پرنٹس ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم امن پسند قوم ہیں، ہر کسی کو اس جنگ پر غصہ ہے جو ہم پر مسلط کی گئی، بھارت نے سویلینز پر حملہ کیا، ہم نے نہیں، کیا ہم جنگ کر دیں؟ شہریوں پر ہونے والے حملے پر بھارت کیوں خاموش ہے؟

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں دہشت گردی کیوں بڑھ رہی ہے، اس کو دیکھنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بی ایل اے

پڑھیں:

افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے، ہمسایوں سے امن چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل

اسلام آباد+ پشاور (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹر 11 کور پشاور میں خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں سرحدی امن، آپریشنل تیاری اور انسداد دہشتگردی اقدامات پر آگاہ کیا گیا۔  قبائلی عمائدین نے دہشتگردی اور افغان طالبان کے خلاف فوج سے مکمل تعاون کا عزم دہرایا اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عوام کی غیر متزلزل  اور غیر مشروط حمایت کو سراہا اور حالیہ پاک-افغان کشیدگی کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون پر قبائلی عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے افغان طالبان کے رویئے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارتی حمایت یافتہ گروہوں، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف  فیصلہ کن کارروائی کے بجائے ان کی پشت ناہی کر رہے ہیں اور انہیں ہر ممکن سہولت  اور مدد فراہم کر رہے ہیں۔  پاکستان افغانستان سمیت اپنے تمام ہمسایوں سے امن چاہتا ہے، تاہم اپنی سرزمین پر افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا۔ افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف سرحد پار دہشتگردی نہیں ہونے دیں گے۔  سرحد پار دہشتگردی جاری رہنے کے باوجود تحمل سے کام لیا۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ خیبر پی کے اور ملک بھر سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ‘پاکستان خصوصاً کے پی کے کو دہشتگردوں، سہولت کاروں سے مکمل پاک کیا جائے گا ۔جبکہ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پی کے کے بہادر عوام کی لچک اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی کے تسلسل کے باوجود پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور افغانستان کے ساتھ متعدد مواقع پر سفارتی اور اقتصادی تعاون بڑھایا ہے۔ تعلقات بہتر بنانے کیلئے سفارتی اور معاشی اقدامات کئے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ اس تعاون کا مقصد پاک افغان دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قبائلی عمائدین کو یقین دلایا کہ پاکستان خصوصاً خیبر پی کے کو دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں سے پاک کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین  نے فیلڈ مارشل سید عاصم منصر کی جانب سے بے لاگ گفتگو کو سراہا اور پاکستان میں امن کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ فتنہ الخوارج کے نظریے کو خیبر پی کے کے قبائل میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال
  • پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی؛بیرسٹر سیف
  • مشرقی محاذ پر بھارت کو جوتے پڑے تو مودی کو چپ لگ گئی: خواجہ آصف
  • دہشتگردی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ، اسپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، بیرسٹر دانیال
  • بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے،خواجہ آصف
  • کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت
  • پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
  • معاہدہ ہوگیا، امید ہے اب دہشتگردی کی کارروائیاں نہیں ہوں گی: عطا تارڑ
  • افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے، ہمسایوں سے امن چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل
  • افغان سرزمین سے دہشتگردی نہیں ہونے دیں گے(فیلڈ مارشل)