UrduPoint:
2025-05-22@18:16:59 GMT
شام کی تعمیر نو کی بنیاد ریاض ملاقات میں رکھی گئی،نائب سفیر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)اقوام متحدہ میں شام کے نائب سفیر ریاض خدور نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ شام کے صدر احمد الشرع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ریاض میں ہونے والی تاریخی ملاقات نے شام کی تعمیر نو کی بنیاد رکھ دی ہے۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض خدور نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کوبہادرانہ اور مثبت قدم" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے شام میں بحالی اور تعمیر نو کا عمل تیز ہوگا اور ملک کے اندرونی حالات میں واضح بہتری آئے گی۔
نائب سفیر نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ شام نفرت انگیز بیانیے اور ملک کی تقسیم کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا شام ایک پرامن اور شراکت دار ریاست بنے گی جو اختلافات اور تصادم کے میدان سے دور ہوگی۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دبا ڈالے کہ تاکہ وہ شامی سرزمین سے اپنی فوجیں واپس بلائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل مسلسل شام کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
خطے میں امن کیلئے جموں وکشمیر کے تنازع کاحل ضروری ہے، پاکستانی سفیر
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے اینجلس ورلڈ افیئرز کونسل سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان کی دفاعی کامیابیوں پر بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران سفیر نے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا۔سفیر رضوان سعید شیخ نے بریفنگ میں واضح کیا کہ جموں و کشمیر کا تنازع خطے میں پائیدار امن کے لیے مرکزی حیثیت رکھتا ہے، اور اس کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پرچم بلند رکھا ہے، تاہم بھارتی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان نے اپنی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔(جاری ہے)
سفیر رضوان سعید شیخ نے بین الاقوامی معاہدوں اور اصولوں کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی سلامتی کے لیے عالمی برادری کا مؤثر کردار ناگزیر ہے۔ انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کے مثبت کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ واشنگٹن جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ میں اپنی ذمے داری ادا کرتا رہے گا۔ملاقات کے دوران سفیر نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی، علاقائی روابط، اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر بھی روشنی ڈالی۔