رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوبر عمران ریاض خان کو نہ کبھی اٹھایا گیا اور نہ ہی ان کی زبان کٹی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران ریاض کے گمشدگی سے متعلق تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔

شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض خان کا یہ مؤقف درست نہیں کہ انہیں تین ماہ کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ ان کے مطابق، عمران ریاض اس دوران اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کسی کے ’مہمان‘ کے طور پر مقیم تھے، تاہم بعد میں یہ تاثر دیا گیا کہ انہیں اٹھایا گیا اور ان کی زبان میں لقنت پیدا ہو گئی۔

عمران ریاض کو نا کبھی اٹھایا گیا نا کبھی اس کی زبان کاٹی گئی۔ فیملی سمیت کسی خاص کا مہمان رہا۔ موٹر سائیکل سے چکوال میں اربوں کی جائداد کا مالک کیسے بنا۔ شیر افضل مروت۔ pic.

twitter.com/qh4eigEVtv

— Adam (@DaniyalMyName) October 30, 2025

رکنِ قومی اسمبلی نے سوال اٹھایا کہ اگر عمران ریاض خان واقعی زبان کٹنے کے دعوے میں سچے ہیں تو انہوں نے کبھی اپنی زبان دکھائی کیوں نہیں؟ اور نہ ہی انہوں نے کسی ڈاکٹر کی رپورٹ پیش کی جس سے ان کے علاج کی تصدیق ہو سکے۔

شیر افضل مروت نے مزید الزام عائد کیا کہ عمران ریاض خان نے چکوال میں اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں بنائی ہیں جو جھوٹ بول کر بنائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض حال ہی میں حج پر بھی گئے تھے، حکومت سے سوال ہے کہ انہوں نے ان کا پاسپورٹ اب تک بلاک کیوں نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی شیر افضل مروت عمران ریاض خان

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی شیر افضل مروت عمران ریاض خان عمران ریاض خان کہ عمران ریاض شیر افضل مروت اٹھایا گیا انہوں نے کی زبان

پڑھیں:

پی آئی اے اور سعودی عرب کی ریاض ایئر کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کر لیا۔ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان کارگو معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔​ یہ معاہدہ  29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ​ اس معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے، ​یہ معاہدہ فضائی کارگو کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ترجمان نے مزید کہا کہ ​قومی ایئر لائن کا پہلے ہی برٹش ایئرویز کے ساتھ ایک کامیاب اور مستحکم کارگو معاہدہ جاری ہے ​جس کے تحت ہر سال تقریباً 1000 ٹن کارگو برطانیہ منتقل کیا جاتا ہے۔ یہ معاہدہ  بھی پی آئی اے کی مضبوط کاروباری حکمت عملی کا حصہ ہے۔

سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ  افغانستان کا طالبان ازم کسی بھی قیمت پر پاکستان میں نافذ  نہیں کیا جا سکتا ،خواجہ سعد رفیق

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خواجہ آصف اور شیر افضل مروت کی پارلیمنٹ کی راہداری میں ملاقات
  • عمران ریاض خان سے ’ایکسکلیوسیو‘ انٹرویو
  • متنازع ٹویٹ کیس؛ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف فرد جرم عائد
  • متنازع ٹوئٹ کیس: ہادی چٹھہ کو کمرہ عدالت کے باہر گرفتار کرلیا گیا
  • پاکستان سعودی تعلقات نئے دور میں داخل، اسحاق ڈار کا ریاض میں سفارت خانۂ پاکستان کا دورہ
  • پی آئی اے اور ریاض ایئر کے مابین تاریخی کارگو معاہدہ طے پا گیا
  • ریاض کانفرنس، صدر فیفا فٹ بال لے آئے  شہباز شریف بھی لطف اندوز ہوئے 
  • کوسوو اور بلغاریا کے صدور کی سعودی ولی عہد سے ملاقاتیں
  • پی آئی اے اور سعودی عرب کی ریاض ایئر کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا