8 لاکھ ڈالر ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا معاملہ، نوجوان نے بیان ریکارڈ کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
ایئرپورٹ پر ساڑھے 8 لاکھ امریکی ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے معاملے میں شہری نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزاد نے تصدیق کی کہ ہم نے متاثرہ نوجوان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے، دیگر شواہد بھی جمع کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے گریڈ 17 کے افسر کو نامزد کردیا گیا ہے، انکوائری مکمل ہونے کے بعد رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی جائے گی۔
نوجوان شہری نے بیان میں کہا کہ میری ریکی کی جاتی ہے، اب بھی مجھے دھمکی آمیز کال موصول ہوتی ہیں، میرا ای میل اکاؤنٹ اور واٹس ایپ ہیک کرلیا گیا ہے۔
نوجوان نے یہ بھی کہا کہ ایئر پورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز پولیس قبضے میں لے، اگر 30 دن گزر گئے تو ویڈیو ریکارڈ ضائع ہوجائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ کراچی ایئر پورٹ پر لگے کیمروں میں مجھے لوٹنے والوں کو پہچانا جاسکتا ہے، عدالت میں ایڈیٹڈ فوٹیج جمع کرائی، جس میں 45 منٹ تک میں ایک ہی جگہ بیٹھا ہوں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی آئی اے اور سعودی عرب کی ریاض ایئر کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کر لیا۔ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان کارگو معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے، یہ معاہدہ فضائی کارگو کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ترجمان نے مزید کہا کہ قومی ایئر لائن کا پہلے ہی برٹش ایئرویز کے ساتھ ایک کامیاب اور مستحکم کارگو معاہدہ جاری ہے جس کے تحت ہر سال تقریباً 1000 ٹن کارگو برطانیہ منتقل کیا جاتا ہے۔ یہ معاہدہ بھی پی آئی اے کی مضبوط کاروباری حکمت عملی کا حصہ ہے۔
سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ افغانستان کا طالبان ازم کسی بھی قیمت پر پاکستان میں نافذ نہیں کیا جا سکتا ،خواجہ سعد رفیق
مزید :