نصیر الدین شاہ دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں بول پڑے ، انتہا پسندوں کو کھری کھری سنا دیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف سینئر اداکار نصیر الدین شاہ پنجابی فلم ’’ سردار جی3‘‘ کی ریلیز پر ہونے والے تنازع پر اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں بول پڑے اور انتہا پسندوں کو کھری کھری سنا دیں ۔
نصیرالدین شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ’’ میں دلجیت کے ساتھ کھڑاہوں، بی جے پی کئی عرصے سے اس کا انتظار کر رہی تھی کہ کب دلجیت پر حملہ کیا جائے اور ایسا لگتا ہے کہ آخرکار انہیں موقع مل گیا، دلجیت نے اس کاسٹ پر اس لیے حامی بھری کیونکہ ان کا ذہن زہریلا نہیں ہے‘‘۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نصیر الدین شاہ نے طنزیہ انداز میں مزید لکھا کہ ’ ’یہ غنڈے صرف یہ چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے عوام کے درمیان ذاتی رابطے ختم ہو جائیں، کوئی مجھے پاکستان میں مقیم قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سے اظہار محبت یا ان سے ملنے سے نہیں روک سکتا‘‘۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ مل کر فلم ’’سردار جی 3‘‘ بنائی ہے جس کی ریلیز کو بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔فلم بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں 27 جو ن کو ریلیز کی گئی ہے۔
.
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
رونا لیلیٰ کی آواز میں دما دم مست قلندر کوک اسٹوڈیو بنگلا پر ریلیز
جنوبی ایشیاء کی عظیم گلوکارہ اور 6 دہائیوں سے 18 زبانوں میں گانا گانے والی رونا لیلیٰ کی آواز میں مقبول گانا ’دما دم مست قلندر‘ کوک اسٹوڈیو بنگلا کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کر دیا گیا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق کوک اسٹوڈیو بنگلا کے سیزن تھری کے اعلان کے بعد سے ہی شائقین میں چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ آیا رُونا لیلیٰ اس بار شامل ہوں گی یا نہیں۔
اگرچہ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کیے رکھی، لیکن گزشتہ سال رُونا لیلیٰ نے خود تصدیق کی تھی کہ انہوں نے ایک گانا ریکارڈ کر لیا ہے، مگر اس کے بول ظاہر نہیں کیے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا کافی عرصہ پہلے ریکارڈ ہو چکا تھا، لیکن کوک اسٹوڈیو بنگلا کی طویل بندش کے باعث اس کی ریلیز مؤخر رہی۔
رونا لیلیٰ کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کوک اسٹوڈیو بنگلا نے یہ سیزن کا آٹھواں گانا ریلیز کیا ہے۔
دما دم مست قلندر کی آج کی ریلیز موسیقی کے شائقین کے لیے ایک بڑا یادگار لمحہ ہے۔
رُونا لیلیٰ کے مداح اسے ان کی شاندار گائیکی کو ایک اور تاریخی خراجِ تحسین قرار دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ “دما دم مست قلندر” سب سے پہلے رونا لیلیٰ نے ہی اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا تھا اور اسی گیت سے ان کی شہرت کے سفر کا باقاعدہ آغاز ہوا تھا۔
برِصغیر پاک و ہند میں انتہائی پسند کیے جانے والے اس صوفی گیت کو گزشتہ چار دہائیوں میں سینکڑوں گلوکار گا چکے ہیں۔