عالمی شہرت یافتہ اداکار نصیرالدین شاہ نے ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانج کی فلم 'سردار جی 3' پر تنازع کھڑا کرنے والوں کو غنڈے قرار دیکر آڑے ہاتھوں لے لیا۔


نصیرالدین شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گلوکار، اداکار دلجیت دوسانج کی حمایت کرتے ہوئے مخالفین کو آئینہ دکھا دیا۔ 

ورسٹائل اداکار نصیرالدین شاہ نے لکھا کہ فلم ’’سردار جی 3‘‘ کو متنازع بنانے والوں کے خلاف میں دلجیت کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑا ہوں۔

انھوں نے مزید کہا جملہ پارٹی کی گندی چالیں ہمیشہ سے دلجیت پر حملے کے موقع کی منتظر تھیں اور فلم سردار جی 3 سے انہیں یہ موقع مل گیا۔

نصیر الدین شاہ نے لکھا کہ فلم کی کاسٹنگ دلجیت نے نہیں بلکہ فلم کے ہدایتکار کی لیکن تنقید دلجیت پر کی جا رہی ہے کیوں کہ اسے ایک دنیا جانتی ہے۔

نصیرالدین شاہ نے بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان ذاتی روابط ختم کرنے کی کوششوں پر بھی سخت نکتہ چینی کی۔

انھوں نے کہا کہ میرے کچھ قریبی رشتہ دار اور دوست پاکستان میں ہیں اور مجھے کوئی نہیں روک سکتا کہ میں ان سے محبت کا اظہار نہ کروں یا ان سے نہ ملوں اور جو لوگ مجھ سے کہیں گے 'پاکستان چلے جاؤ'، انہیں میرا جواب ہے: 'کیلاسا چلے جاؤ'"

خیال رہے کہ فل سردار جی 3 میں دلجیت کے ہمراہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے کام کرنے کو بھارتی انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

بھارتی شوبز شخصیات اور متعدد تنظیموں نے دلجیت کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

اس کشیدگی کو دیکھتے ہوئے فلم سردار جی 3 کے فلم سازوں نے اعلان کیا ہے کہ فلم اب بھارت میں ریلیز نہیں کریں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نصیرالدین شاہ نے

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت: 2 نئے ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے 2 نئے ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے آج حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججز سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری اسلام آباد ہائیکورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے رجسٹرار کا تقرر کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر واجد حسین گیلانی اور سیکریٹری منظور احمد ججہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

وفاقی آئینی عدالت میں اس وقت تک کل 7 ججز حلف اٹھا چکے ہیں، جن میں چیف جسٹس امین الدین خان بھی شامل ہیں، جنہوں نے سب سے پہلے ایوان صدر میں حلف اٹھایا تھا۔ صدر آصف علی زرداری نے چیف جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا تھا۔

مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقرری پر مشاورت، جسٹس مسرت ہلالی نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی

گزشتہ دنوں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا نے بھی وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے طور پر حلف اٹھا لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جسٹس ارشد حسین شاہ جسٹس روزی خان چیف جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل: ٹرمپ غزہ امن منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
  • وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر کی ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال
  • جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عامر فاروق سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن نامزد
  • سلامتی کونسل ، ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے حق میں قرارداد منظور،حماس کی مخالفت، پاکستان کی حمایت
  • پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے باقاعدہ مقدمات کی سماعت کا آغاز کردیا
  • وفاقی آئینی عدالت: 2 نئے ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا
  • پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے اپنی پہلی باقاعدہ سماعت کا آغاز کردیا
  • تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین اور امریکا آمنے سامنے آگئے
  • نصیر آباد،جعفر ایکسپریس گزرنے کے چند منٹ بعد دھماکا ،پٹری کو نقصان
  • فلسطین کی حمایت سے دست بردار نہیں ہوں گے، وینزویلا