Nawaiwaqt:
2025-11-03@08:17:28 GMT

سیز فائر قائم، خطرہ ہر وقت، الرٹ رہنا ہے: نائب وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT

سیز فائر قائم، خطرہ ہر وقت، الرٹ رہنا ہے: نائب وزیراعظم

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+خصوصی نامہ نگار ) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو اس کے 6 طیارے مار گرائے اور اسے سبق سکھا دیا افواج پاکستان پر فخر ہے۔ اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ایران کی سفارتی طور پر مدد کی۔ داتا دربار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، داتا دربار کی تزئین و آرائش پر کام شروع ہو چکا ہے۔ گنبد بلند کردیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسجد میں مدینہ منورہ والی چھتریاں لگائیں گے جس کی اجازت مریم نواز نے دیدی ہے۔ امید ہے اگلے غسل سے پہلے داتا دربار کا سارا کام مکمل ہو جائے گا۔ 31 مئی 1999ء کو نوازشریف نے پہلے افتتاح کیا تھا اب وہ دربار مکمل ہونے جا رہا ہے، اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو اس کے 6 طیارے گرائے، 36 گھنٹے میں اسی ڈرون بھیجے تو پاکستان نے انہیں سبق سکھایا۔ شہباز شریف کی دن رات کوششوں کے باعث پاکستان کو بہت عزت و احترام اور بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں۔ تاریخ میں کبھی کبھی مقام آتا ہے 2 سال کیلئے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔ ایران پر مشکلات آئیں تو اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف اس کی سفارتی طور پر مدد کی۔ ایران نے تسلیم کرلیا سچا دوست پاکستان ہے، پارلیمنٹ میں بھی تشکر پاکستان کے نعرے لگائے۔ شہداء کے جنازوں میں پاکستان کے پرچم لہرائے گئے۔ اسرائیل کی دہشت گردی کے نتیجے میں آرمی چیف کے جنازے میں بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگتے رہے، جنگ لڑنے کی خواہش و ایجنڈا نہیں، امن اور خطے کی سلامتی چاہتے ہیں، اقتصادی ایجنڈا ہے جس پر دن رات محنت کر رہے ہیں۔ آذربائیجان سے دو ارب ڈالر کا معاہدہ کیا، اب مہنگائی میں کمی آئی، 22 سے 11 فیصد سود رہ گیا ہے، ترقی ہوگی، عوام کی فی کس آمدنی بڑے گی۔ پیپلز پارٹی نے کسی قسم کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، وہ اتحادی ہیں مشکل وقت پر ساتھیوں کو نہیں چھوڑا جاتا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے بہت تعاون کریں گے، دونوں جماعتوں کا اتحاد ہوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا قانون اپنا راستہ خود لے گا۔ سپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ چاہے وہ حکومت کا حصہ ہوں یا اپوزیشن کی صف میں ہوں۔ بھارت سے جنگ میں تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوگئیں۔ دنیا نے پاکستانیوں کی مشترکہ آواز سُنی۔ کرپشن کے پی سمیت جہاں بھی ہو اسے قانون کے تحت ختم ہونی چاہیے، پاکستان ڈیفالٹ کے کنارے کھڑا تھا اگر تبدیلی نہ آتی تو ڈیفالٹ آجاتا۔ ڈیفالٹ ہوا میں اڑ گیا، 14 ارب ڈالر زرمبادلہ پہنچ گیا ہے۔ جنگ کے حوالے سے کہا پاکستان بھارت سے سیز فائر قائم ہے، خطرہ تو ہر وقت ہی ہے، الرٹ رہنا ہے، اگر کوئی وار کرے، ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہے، اس لیے تیاری کی حالت میں ہیں، 30 خوارج کو واصل جہنم کیا گیا۔ بھارت کی مجبوری لگتی ہے، اس طرح کے بیانات سے گھبراتے نہیں، پہلے کامیابی ملی آئندہ بھی ملے گی۔ سعودی عرب سے مذاکرات سات 8 ماہ سے چل رہے ہیں، عام ویزوں کا معاملہ بہتر کیا ہے، ان سے درخواست کی ہے کہ بلیو پاسپورٹ کو بھی رسائی دیں۔ نوازشریف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں محض افواہ ہیں۔ سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل جانے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی مشکل وقت کی ساتھی ہے، اچھے وقت میں اُن کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے وہ ہمارے اتحادی ہیں اور رہیں گے۔ پیپلزپارٹی نے وزارتیں لینے کے لئے کوئی بات نہیں کی۔ اب حکومت کو سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ پاکستان پر حملے کے وقت حکومتی اور اپوزیشن جماعت کا فرق مٹ گیا تھا۔ یہ مثالی تجربہ تھا لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں آئین اور قانون کو پس پشت ڈال دیا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عزت سے نوازا اور بھارت کے خلاف فتح عطا کی۔ پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ اسے ہمیشہ یاد رہے گا ہم ملک میں دہشتگردی کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ ایران کو اب اندازہ ہوگیا کہ پاکستان اس کا سچا دوست ہے۔ پاکستان نے اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی نہ رف مذمت کی بلکہ سفارتی طور پر برادر اسلامی ملک کی مدد بھی کی۔ صوفیائے کرام نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا درس دیا ہے۔ دانا گنج بخش کے عرس کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ داتا دربار میں زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مزار حضرت علی بن عثمان الہجویریؒ کی اندرونی توسیع کافی تیزی سے رواں دواں ہیں۔  ہمسایہ ملک بھارت کی فضاؤں میں بری حالت کی، پاکستان نے ہمسایہ ملک کو سبق سکھایا،  ان ہستیوں کی بدولت اللہ نے پاکستان کو کامیابیاں دیں۔ پاکستان کو اللہ نے بہت عزت دی ہمیں سجدہ کرنا چاہیے، غرور نہیں کرنا چاہیے، اللہ نے دنیا میں ہمیں فتح دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت علی بن عثمان الہجویریؒ کے مزار کو غسل دینے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے کہا داتا دربار اسرائیل کی پاکستان نے پاکستان کو نے کہا کہ کے خلاف

پڑھیں:

پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم

 پاک فوج کی کاوشوں سے گوادر کے نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کا ایک بے مثال تعلیمی ادارہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی خطے میں ترقی، تعلیم اور ہنرمندی کی علامت بن چکا ہے۔ یہ ادارہ 2005 سے گوادر اور مکران ڈویژن کے نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ہنر کا لوہا منوا سکیں۔ کمانڈر گوادر ڈویژن نے انسٹیٹیوٹ کے ہونہار طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کے عزم اور قابلیت کو سراہا۔ اس موقع پر کمانڈر گوادر ڈویژن نے کہا کہ یہاں کے طلبہ بین الاقوامی معیار کی تکنیکی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کے تابناک مستقبل کے معمار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا کردار وطن کی تعمیر و ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ تعلیم کے ساتھ دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ محنت ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔ کمانڈر گوادر ڈویژن نے طلبہ کو نصیحت کی کہ اپنی صلاحیتیں علم و تحقیق کے فروغ میں صرف کریں، کیونکہ پاکستان کا مستقبل اُن باصلاحیت نوجوانوں سے جڑا ہے جو اپنی کامیابی کے ساتھ وطن کی ترقی کا عزم رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پاک فوج کے اُس عزم و وژن کا مظہر ہے جو بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور خود انحصاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • عرب اسلامک وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت، نائب وزیراعظم کل استبول روانہ ہوں گے
  • پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف
  • پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
  • پاک،افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیہ جائینگے
  • پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو ترکیہ روانہ ہوں گے
  • پاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، ترجمان دفتر خارجہ