2025-07-06@21:32:38 GMT
تلاش کی گنتی: 2125

«سرخ ہو گیا»:

    کراچی: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے پیپر لیک معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور  پیپر کس نے سوشل میڈیا پر لیک کیا اور کیسے لیک ہوا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپر لیک معاملے پر ڈائریکٹر ایچ آر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق  اے ڈی سیکیورٹی آسامی کا پیپر سوشل میڈیا پر شان علی جاکھرانی نامی امیدوار نے کیا تاہم پیپر لیک کیسے ہوا، موبائل فون یا پھر پین میں لگے ڈیوائس...
    TEHRAN: ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کا ریڈار ڈیٹا سامنے آگیا ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران نے اس جنگ میں اسرائیل کے 5 اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔ خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا میں سامنے آنے والے ریڈار ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ تہران سے فائر کیے گئے 6 میزائلوں نے اسرائیل کے شمالی، جنوبی اور وسطی علاقوں میں قائم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ڈیٹا میں دیکھایا گیا ہے کہ اسرائیل کی نشانہ بننے والی تنصیبات میں اہم ایئربیس، ایک انٹیلیجینس سینٹر اور لاجسٹکس بیس شامل ہے۔ رپورٹ...
    سٹی 42: لاہور سے سکردو جانے والی ایئربلیو ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیاپرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو لاہور میں واپس ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا،پروازکوواپس اتارلیاگیا،طیارےمیں موجود149مسافروں کوآف لوڈکردیاگیالاہور سے سکردو کے لیے پرواز پی اے 481 منسوخ کر دی گئی،سکردو سے لاہور کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی،پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن نمبر 2 کے دو بلیڈ متاثر ہوئے   نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں
    اسسٹنٹ کمشنر لیاری شہریار حبیب کا کہنا ہے کہ کل سے لیاری کی تمام مخدوش عمارتوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لیاری نے کہا کہ  ضلع جنوبی میں 50 سے زائد مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خالی کروائی گئی عماعتوں کے رہائشی اپنے رشتے داروں کے پاس ہیں۔شہریار حبیب نے کہا کہ تمام مخدوش عمارتوں کے رہائشیوں کو منتقل کرنے کے لیے حکمتِ عملی بنائی جا رہی ہے۔ لیاری میں عمارت کے حادثے میں سرکاری غفلت کا انکشاف، حکومتی لاپروائی متعدد زندگیاں لے گئیسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عمارت کی تیسری منزل کو گرا کر بنیادوں کی مرمت کرنے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد تیسرے روز ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔لیاری کے بغدادی علاقے میں منہدم ہونے والی رہائشی عمارت کے ملبے کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، جن میں 3 بچے، 9 خواتین اور 15 مرد شامل تھے۔حادثے میں زخمی ہونے والے 11 افراد میں سے 10 کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، جب کہ ایک زخمی تاحال زیر علاج ہے۔ ملبے سے برآمد ہونے والی آخری لاش نوجوان زید کی تھی۔
    عمارت کے ملبے تلے دبی آخری لاش 48 ویں گھنٹے میں ریسکیو کی گئی، لاش 15 سالہ محمد زید نامی لڑکے کی تھی، جو کہ عمارت کے زینے سے نکال گئی، لاش کو قانونی کارروائی کے بعد سول اسپتال روانہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے جاری طویل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 50 سے زائد گھنٹوں بعد مکمل کر لیا گیا، مجموعی طور پر ڈیڑھ سالہ بچی سمیت 11 خواتین سمیت 27 افراد جان سے گئے، جبکہ حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح لیاری کے علاقے بغدادی فدا حسین شیخا روڈ پر واقع...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا۔ سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے طول و عرض میں کربلا کی یاد میں اہل تشیع بھائی عزت و احترام کیساتھ اس قربانی کی یاد کو منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب باطل اور حق و سچ کی قوتیں آمنے سامنے ہوئیں، امام حسین نے اسلام کی حفاظت کیلیے اپنے خاندان کی قربانی دی۔ اسوقت غزہ میں کر بلا برپا ہے، آج بھی...
    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری کر دیا گیا۔  چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا،  نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں۔ کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں، عدالت عظمیٰ کی کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں فزیکل یا ورچوئل کسی بھی طریقے سے طلب کر سکتے ہیں، کمیٹی کے اجلاس کے لیے کم از کم دو ارکان کا موجود ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن  کے مطابق سپریم کورٹ کی کمیٹی بنچوں کی تشکیل باقاعدہ بنیاد پر کرے...
    کرکٹ کے شائقین کےلیے افسوسناک خبر آئی ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی 6 میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کو 2026 تک کےلیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی یہ سیریز جو کہ 17 اگست سے ڈھاکا میں شروع ہونی تھی، اس میں تین ایک روزہ اور تین ٹی20 میچز شامل تھے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ’’دونوں ٹیموں کی عالمی کرکٹ مصروفیات اور شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے‘‘ کیا گیا ہے۔ تاہم، سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ گزشتہ سال کی سیاسی تبدیلیوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری نے...
    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 2 روز قبل منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ لیاری کے علاقہ بغدادی میں جمعہ کی صبح پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے بعد ریسکیو کا عمل مکمل کرلیا گیا، واقعے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 27 ہوگئی۔ ریسکیو حکام نے 48 گھنٹے بعد جائے حادثہ کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ احتیاطی طور سرچنگ کاعمل جاری ہے۔ جمعہ کو صبح 10 بجے افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 27 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب لیاری آگرہ تاج کالونی ایک اورعمارت میں دراڑیں پڑگئیں۔ پولیس اور ایس بی سی اے رات گئے 7 منزلہ رہائشی عمارت کو خالی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 22 افراد جاں بحق ہو گئے۔جی ٹی وی نیوز کے مطابق مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیوں کے دوران 22 افراد کو ملبے سے نکالا، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔حادثے کے باعث متاثرہ عمارت کے ساتھ جڑی دو منزلہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملحقہ عمارتوں کو بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر غیر محفوظ قرار دیا جا رہا ہے۔سی ای او ٹراما سینٹر کے مطابق اب تک...
    چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2025ء) سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا، موسمیاتی تبدیلیوں کے تشویش ناک اثرات، چلاس میں ہفتے کے روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کا گرم ترین علاقہ گلگت بلتستان کا علاقہ چلاس رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چلاس میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ ہفتے کے روز ملک کے کسی دوسرے علاقے میں اتنا زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل ہو گیا جس کے بعد بیشتر علاقوں میں موسلادھار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلور: بھارتی ایئر لائن کا پائلٹ پرواز سے چند لمحے قبل بے ہوش ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز بنگلورو سے دہلی جانے کیلئے تیار تھی کہ اچانک اس کے پائلٹ کی طبعیت خراب ہوگئی، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیاایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ پائلٹ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پرواز کے اڑان بھرنے کیلئے دوسرے پائلٹ کا انتظام کیا گیا جو مسافروں کو ان کی منزل پر لیکر روانہ ہوا۔بھارتی ایئر لائن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پائلٹ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی، جسے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، تاہم اس کی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے۔5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس روز پاکستان کی تاریخ میں جمہوریت پر شب خون مارا گیا اور عوام کے منتخب وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی جمہوری حکومت کو غیر آئینی طور پر برطرف کرکے ایک سیاہ دور کا آغاز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، جب عوام کے حقِ حکمرانی کو طاقت کے...
    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری افسران کے اثاثے اب پبلک ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک بڑی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے۔ یہ تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے عوامی سطح پر دستیاب ہوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔نجی ٹی وی   دنیا نیوزکے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی دلدل سے نکل کر اتحاد، برداشت...
    ویب ڈیسک:  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری   انہوں نے مزید کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی دلدل...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا، جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے، جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔ 5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ اس دن ایک عوامی منتخب حکومت پر شب خون مار کر نہ صرف پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا گیا بلکہ اس...
    کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے سے زخمی ہونے والے مزید 3 افراد کو طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا گیا ہے ، تین افراد پہلے ہی ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں تین زخمی زیرِ علاج ہیں، بلڈنگ گرنے کے واقعے میں 9 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نوٹس دینے اور انتباہی بینر لگانے تک محدود ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ مخدوش عمارتیں خالی کرنے کیلئے متعدد نوٹسز جاری کیے، مون سون میں مخدوش عمارتوں سے حادثات کا خطرہ ہے۔ سول اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ سے اب تک 9 افراد کی لاشوں...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس میں اہم تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں زیرغور آنے والی تجاویز میں کہا گیا کہ مجوزہ ڈھانچےمیں 6 ٹیمیں براہ راست فرسٹ کلاس میچوں کے لیے کوالیفائی کریں گی اور یہ وہ ٹیمیں ہوں گی جنہوں نے گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی سے پہلے 12ٹیمیں حنیف محمد ٹرافی کھیلیں گی اور ان میں سے دو ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی اہل ہوں گی اور ریجنل اور محکمہ جاتی ٹیموں کے مقابلے الگ الگ  ہوں گے۔ مزید...
    کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ امت شاہ، ریاستی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور پولیس کمشنر سمیت اعلیٰ افسران نے دہلی کی سیکورٹی کو چاق و چوبند بنانے کیلئے 2 بار میٹنگ کی لیکن لوٹ، ڈکیتی، قتل اور خواتین کیساتھ ہو رہے جرائم میں اب تک کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور جرائم کے واقعات میں روز بروز ہو رہے اضافے پر کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر دیویندر یادو نے حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں روزانہ بڑھتے جرائم کے معاملوں سے بے پرواہ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اپنی 100 دنوں کی ناکامی کو بھلا چکی ہیں۔ لاء اینڈ آرڈر کو بہتر بنانے کے...
    کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیے، شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا ذمہ دار کون؟ جن علاقوں میں دو منزلہ عمارت سے زیادہ کی اجازت نہیں وہاں چار، پانچ منزلہ بلڈںگز کیسے کھڑی کردی جاتی ہیں؟ غیر قانونی عمارتوں کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اجازت نامے کیسے جاری ہوجاتے ہیں؟  لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کے ہر فلور پر 3 پورشن تھےعمارت کی مالکن کے بھتیجے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں نکالا گیا ہے، بیٹا انتقال کر گیا، تین رشتہ دار اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ عمارتی نقشوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں کئی روز مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں آج کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہو گیا۔ اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالرز کم ہو کر 3 ہزار 335 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔ مزیدپڑھیں:اڑتے جہاز میں فیول ختم ۔۔ پھر کیا ہوا؟
    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے اور نہ گرانے کی بحث ملکی سیاسی حلقوں میں زور و شور سے جاری ہے، ایک جانب اہم حکومتی ملاقاتیں جاری ہیں جب کہ دوسری طرف وزیراعلیٰ کے پی نے اس حوالے سے چیلنج بھی دیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں اور نہ ہی مولانا فضل الرحمان سے حکومت گرانے کے حوالے سے کوئی بات کی گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ریاست کو چیلنج کرتا ہوں میری حکومت گرا کر دکھائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، وزیراعلیٰ گنڈا...
    —فوٹو آن لائن کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ عمارت کے ملبے تلے پھنسے لوگوں کو نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 6 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا جن میں 1 خاتون بھی شامل تھی جو بعدازاں علاج کے دوران انتقال کر گئی۔ہیوی مشینری کی مدد سے عمارت کے ملبے کو ہٹایا جا رہا ہے، متاثرہ عمارت کے ساتھ موجود 7 منزلہ عمارت کو خالی کروا لیا گیا جبکہ ملبے کے قریب جمع لوگوں کو ہٹانے کےلیے پولیس نے ہلکا لاٹھی چارج کیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس عمارت...
    فوٹو: آن لائن  لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کے ہر فلور پر 3 پورشن تھے، جب بھی یہاں آنا ہوا عمارت لوگوں سے بھری ہوئی ہوتی تھی۔یہ بات عمارت کی مالکن کے بھتیجے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، خاتون کو تشویشناک حالت میں نکالا گیا ہے، بیٹا انتقال کر گیا، تین رشتہ دار اب بھی ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت گرگئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوگئے، ملبے تلے 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی: لیاری میں 5 منزلہ عمارت گر...
    رپورٹ میں بتایا گیا کہ لوگوں کے ہجوم اور نیٹ ورک بندش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اب تک 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمیوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، جو ریسکیو 1122 کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمارت منہدم ہونے کی اطلاع صبح 10:53 پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول  کو موصول ہوئی، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ڈیزاسٹر رسپانس وہیکل جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ مجموعی طور...
    سندھی اجرک اور بڑے نمبر والی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر بھاری جرمانے ہونے لگے ٹریفک پولیس کی چاندی ،عوام کو لوٹنے کیلئے نئے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں،شہری سندھ میں موٹرسائیکلز میں نئی نمبر پلیٹس استعمال نہ کرنے پر بھاری جرمانے ہونے لگے، جس پر ٹریفک پولیس کی چاندی ہوگئی جبکہ شہریوں کا کہنا ہے ہر چند ماہ بعد نیا فرمان جاری ہوجاتا ہے۔کراچی میں ٹریفک پولیس ریونیو پیدا کرنے والا ادارہ بن گیا، سندھی اجرک اور بڑے نمبر والی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر بھاری جرمانے کرنے لگی۔سندھ حکومت کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کے نئے فیصلے نے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔نئی مونوگرام والی نمبر پلیٹ مہم کے تحت...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان جو اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں انہوں نے فنکاروں اور اینکرز کو آخری وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب وہ مزید برداشت نہیں کریں گی اور ان پر تبصرے کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔ نادیہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’اب بہت ہو گیا‘ کیونکہ جن کو گھر والے تمیز نہ سکھائیں اور اپنی اخلاقایات کو چند ڈالرز کے لیے بیچ دیں تو میں ان لوگوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ اب اگر کسی نے میرے بارے میں کوئی ذاتی تبصرہ کیا تو میں آپ کے خلاف...
    بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ دورہ بنگلادیش سیاسی تناؤ کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات اور عدم استحکام کے باعث بنگلادیش کیخلاف سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سیریز کے حوالے سے تیاریاں بھی روک دیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بورڈ جلد سیریز کے ملتوی ہونے کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے پر ہے، جہاں پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز جاری ہے، جو اگست کے آغاز میں مکمل ہو گی۔ بنگلہ دیش کا اب منسوخ ہونے والا دورہ مکمل ہونے کے بعد، بھارت کو اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے 34 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی اپیل منظور کرلی، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں عدالتی نظام میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثرافراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے 34 سالہ پرانے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کی اپیل پر 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وہ سزا جو کسی قیدی کو ایک کمزور، ناکام اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف کے باعث برداشت کرنا پڑے، نہ تو قانونی حیثیت رکھتی ہے اور نہ اس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے 34 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی اپیل منظور کرلی، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں عدالتی نظام میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثرافراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کے جسٹس اطہر من اللہ نے 34 سالہ پرانے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کی اپیل پر 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وہ سزا جو کسی قیدی کو ایک کمزور، ناکام اور سمجھوتا شدہ نظام انصاف کے باعث برداشت کرنا پڑے، نہ تو قانونی حیثیت رکھتی ہے...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں سواریوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور سواروں میں مرد ہو خواتین دونوں کو ہیلمٹ پہننا ہوگا۔ ترجمان اسلام آبادٹریفک پولیس کے مطابق موٹرسائیکل ڈرائیور کے پیچھے بیٹھا سوار بھی اتنا ہی خطرے میں ہوتا ہے جتنا ڈرائیور اور دونوں سواریوں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او) ذیشان حیدر نے کہا کہ مرد ہوں یا عورت موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس فیصلے کا اطلاق دو ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہوگا۔ انہوں نے کہا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2025ء) نئے سال کا آغاز ہوتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، چکن، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، کئی سبزیوں کی قیمتیں 500 روپے سے بھی اوپر چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نئے ٹیکسز عائد کیے جانے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیے جانے کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں مہنگائی کے طوفان شدت اختیار کر گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز کے بعد پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مہنگائی کا رجحان برقرار ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں، رسد میں کمی، اور ٹرانسپورٹ اخراجات میں اضافے کے سبب سبزیوں بالخصوص لیموں، لہسن...
    سوات: باغ ڈھیرئی کے مقام پر دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب جانے والے نوجوان کی لاش ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے برآمد کر لی۔ ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت سمیر علی ولد محمد عمر، عمر 19 سال، ساکن فتح پور، سوات کے طور پر ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو دریا سے نکالا اور بعد ازاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا۔  نوجوان نہاتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر ڈوب گیا تھا۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جولائی اور اگست کے دوران تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جولائی اور اگست میں تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ آفس آرڈر میں کہا گیا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر 2ماہ تعطیلات کے دوران چھٹی نہیں کریں گے جبکہ جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابرستار کی جولائی میں چھٹی ہوگی ، وہ اگست میں کیسز سنیں گے۔ آفس آرڈر میں کہنا ہے کہ جسٹس خادم حسین ، جسٹس اعظم خان اور جسٹس ارباب طاہر اگست میں چھٹی پرہوں گے ،جولائی میں دستیاب ہوں گے۔ آفس آرڈر کے مطابق جسٹس اعجاز اسحاق 21 جولائی سے30اگست تک چھٹی پر ہوں گے اور یکم سے 20...
    پاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کر لیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بچوں کی ہلاکت دائیوں اور پرائیویٹ اسپتالوں میں آپریشن کے باعث ہوئی، 15 بچے نجی اسپتال میں پیدا ہوئے، جنہیں حالت خراب ہونے پر سرکاری اسپتال لایا گیا 5 بچوں کی ہلاکت دائیوں کے غیر تربیت یافتہ طریقہ استعمال سے ہوئی، 3 نجی اسپتال سیل کر دیے گئے، اسپتال لائے گئے بچوں کی مائیں ان کے ہمراہ نہیں تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آکسیجن کی عدم فراہمی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، اسپتال میں آکسیجن کے 45 سلنڈر تھے، بچوں کی آمد، علاج کے وقت کا کلینیکل آڈٹ کروایا گیا
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے 34 سال پرانے ایک قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم کی اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں ملک کے فوجداری نظامِ انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کمزور و ناکام عدالتی نظام کو انصاف کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ 20 صفحات پر مشتمل ہے جسے جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔ عدالت نے ملزم کی اپیل جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ سزا جو کسی قیدی کو ایک کمزور، ناکام اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف کے باعث برداشت کرنا پڑے، نہ تو قانونی حیثیت رکھتی ہے اور نہ ہی اس کی گنجائش ہے۔ نظامِ انصاف پر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے دعوے کے بعد ایک امریکی اخبار نے اس مجوزہ معاہدے کی اہم شرائط اور مراحل کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ اخبار کے مطابق جنگ بندی پانچ مراحل پر مشتمل ہوگی، جس میں 10 یرغمالیوں کی رہائی اور 18 ہلاک شدہ اسرائیلیوں کی لاشیں واپس کی جائیں گی، اس کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ دوسری طرف اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی تاکہ سیاسی فائدہ نہ اٹھایا جا سکے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے چند روز قبل کہا تھا کہ اسرائیل نے 60 دن کی جنگ بندی پر شرائط...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مون سون کے دوران ریسکیو اداروں کی پیشگی تیاریوں نے انسانی جان بچا لی۔ اٹک کے نواحی گاؤں ماڑی کنجور کے قریب دریائے ہرو میں 45 سالہ چرواہا جانور چراتے ہوئے اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آ گیا، تاہم ریسکیو 1122 کی مستعد ٹیم نے بروقت پہنچ کر ایک بڑی انسانی جان کا نقصان ہونے سے بچا لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین کی سربراہی میں ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور فوری امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔ ماہر اور تربیت یافتہ ریسکیورز نے خطرناک پانی میں سینکڑوں فٹ نیچے جا کر پھنسے ہوئے شہری کو نہایت مہارت سے بحفاظت نکالا اور محفوظ مقام...
    کراچی: شہر قائد میں فیروزآباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں واقع ایک رہائشی عمارت کی نویں منزل سے گر کر 13 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا، جسے پولیس نے ابتدائی طور پر پراسرار قرار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ مکہ سینٹر کی نویں منزل پر واقع فلیٹ میں پیش آیا، جہاں سے ایک کمسن بچی نیچے گر گئی۔ جاں بحق ہونے والی بچی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متوفیہ بچی کی شناخت عمیرہ دختر جاوید، عمر تقریباً 13 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ تاہم بچی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کندھکوٹ( نمائندہ جسارت)کافی عرصہ سے کشمور ضلع میں بے امنی رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی آئے روز کسی نہ کسی کو اپنی قیمتی اشیا سے محروم کیا جاتا تھا۔ ایس ایس پی کشمور زبیر نذیر شیخ نے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن طارق مراد گھانگرو کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے تنگوانی، کندھکوٹ اور بخشاپور کے مختلف علاقوں میں مختلف گینگز کے خلاف ٹارگیٹڈ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کر کے مختلف لوگوں سے چھینی گئی گاڑیاں، ڈاٹسن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا بلکہ ان کے محفوظ پناہ گاہوں کو نذر آتش کر کے بھسم بھی کر دیا۔ ایس پی انسویسٹی گیشن طارق مراد گھانگھرو کی قیادت...
    میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں چلا گیا تھا۔  آپ خود سوچیے جس شخص نے مسلسل تیس سال ڈسپلن میں زندگی گزاری ہو‘ کھانے میں احتیاط کی ہو‘ ہفتے میں پانچ دن ایکسرسائز کرتا ہو‘ پوری زندگی سگریٹ نہ پیا ہو‘ شراب نہ پیتا ہو‘ سٹریس سے بچنے کی کوشش بھی کرتا ہوں‘ ایک لمحہ ضایع نہ کرتا ہو اور جو روزانہ دو بار سوتا ہو‘ رات سات گھنٹے اور ڈیڑھ گھنٹہ دن میں قیلولہ‘ میڈیکل ٹیسٹ جس کے سارے ٹھیک ہوں‘ شوگر کے مرض کو 35 سال ہو چکے ہوں لیکن چھ مہینے کے ٹیسٹ (ایچ بی اے ون سی) میں شوگر ہمیشہ چھ سے نیچے آتی ہو‘ ٹرائی گلیسرائیڈ 53 ہو اور کولیسٹرول کسی...
    —فائل فوٹو خیبر پختونخوا (کے پی) میں دہشت گردی کے شہداء کی ششماہی رپورٹ جاری کر دی گئی۔پولیس رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں 860 افراد شہید و زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے 13 اضلاع میں 63 پولیس اہلکار شہید، 84 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں 101 عام شہری شہید ہوئے ہیں جبکہ 292 زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے خیبر پختون خوا میں رواں سال دہشتگردی کے کتنے واقعات ہوئے؟ رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں رواں سال ایف سی کے 46 اہلکار شہید، 82 زخمی ہوئے۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنوں میں سب سے زیادہ 181،...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور—’جیو نیوز‘ گریب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جتنا زور لگانا ہے لگا لیں، آئینی طریقے سے حکومت نہیں گرا سکتے، سازش کے بغیر ہماری حکومت گرائی نہیں جا سکتی، چیلنج کرتا ہوں اگر آپ نے ہماری حکومت گرادی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔پی ٹی آئی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں 9 مئی سے پہلے گرفتار ہوا تھا، آئین توڑا گیا، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم عدلیہ پر حملہ ہے، آج اجلاس میں اتحاد اور اتفاق کا پیغام...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کے الزام پر ردعمل سامنے آگیا، انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلی نے کہا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ 11 کروڑ کے بسکٹ کھا گیا، خیبر پختونخوا اور دوسرے وزراء اعلی کے بجٹ کا موازنہ کریں تو معلوم ہوگا بجٹ کس کا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے بانی چیئرمین کا پیغام عوام تک پہنچانے کے لیے بہترین کام کسی، آنے والے دنوں میں تحریک شروع کرنی ہے سوشل میڈیا ٹیم کو...
    حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 36 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا ہے، اس اضافے کے فوری بعد ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز نے بھی بسوں کے کرایوں میں 5 سے 8 فیصد تک کا اضافہ کر دیا ہے، اس کے علاوہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔  اسلام آباد سے براستہ موٹر وے لاہور جانے والی بسوں کا کرایہ 1800 سے بڑھ کر 2 ہزار روپے ہو گیا ہے، جبکہ اسلام آباد سے کراچی کا کرایہ ساڑھے 6 ہزار روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 300 روپے ہو گیا ہے، اسلام آباد سے ملتان کا کرایہ 2600 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو...
    اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آرہی ہیں کہ برطانیہ میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ ایک میوزک ویڈیو پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، جس میں بچوں کو ہتھیاروں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ ’جٹ محکمۂ‘ کے عنوان سے جاری کی گئی اس میوزک ویڈیو کو یوٹیوب پر نومبر سے اب تک 4 کروڑ ویوز مل چکے ہیں تاہم کہا جارہا ہے کہ اس میں دکھائے گئے مناظر پر برطانوی سیاستدانوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ وائرل ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہوش حیات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جس نئی جنگ بندی کی پیشکش کو منظوری دی گئی ہے، اس میں غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز شامل ہے، معاہدے میں حماس کے تحفظات کو بھی پیش ِ نظر رکھا گیا ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ مجوزہ معاہدہ حالیہ دنوں میں حتمی شکل اختیار کر گیا، جو کہ کئی ماہ کی پس پردہ کوششوں کا نتیجہ ہے، ان کوششوں کی قیادت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف نے کی۔ایک امریکی عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ اس نئی پیشکش میں قطری ثالثوں نے...
    برطانیہ میں انصاف کی تاریخ میں ایک غیرمعمولی فیصلہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک 92 سالہ شخص رائلنڈ ہیڈلی  کو 58 سال پرانے ریپ اور قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ یہ واقعہ جون 1967 میں پیش آیا تھا اور اسے سرد خانے میں ڈالا گیا کیس تصور کیا جا رہا تھا جو کئی دہائیوں تک حل نہ ہو سکا۔ واقعے کی تفصیل 75 سالہ لویسا ڈن  کو برسٹل کے علاقے ایسٹن میں ان کے گھر میں ہلاک پایا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون کو پہلے ریپ کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گلا دبا کر ہلاک کیا گیا۔ اس وقت پولیس نے وسیع پیمانے پر تحقیقات کیں، جس میں 19,000 مردوں کے ہتھیلی...
    کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کم از کم ایک بار آمنے سامنے آئیں گی، جبکہ 2 مرتبہ ٹاکرے کا امکان بھی موجود ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں 4 یا 5 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا اور 21 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کا میچ 7 ستمبر کو دبئی میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: ایشین کرکٹ کونسل تحلیل اور ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت منسوخ ہوسکتی ہے، سنیل گواسکر ایشیا کپ کے 17ویں ایڈیشن میں بھارت، پاکستان، سری لنکا،...
    بھارت(نیوز ڈیسک)ایشین کرکٹ کونسل کے تحت ہونے والا ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے، ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ رواں ہفتے ہوسکتا ہے۔ بھارت کی میزبانی میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں کم از کم دو بار ٹکرائیں گی۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے مگر ایشیا کپ 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جا ئے گا، بھارت اور پاکستان سمیت 6 ٹیمیں ایشیاء کپ میں شرکت کریں گے۔ پہلے یو اے ای اور...
    دہشتگردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں میں 71 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 52 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں دہشتگردی کے 502 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 737 افراد جاں بحق اور 991 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ جون 2025ء میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردی کی 78 کارروائیاں کی گئیں جن میں 100 افراد جاں بحق اور 189 زخمی ہوئے۔دہشتگردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں میں 71 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 52 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار...
    کراچی: شہر قائد میں سپرہائی وے غازی گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔. تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے سپرہائی وے غازی گوٹھ چانڈیو چوک کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ عبدالحفیظ ولد عبدالمجید کےنام سے کی گئی، متوفی غازی گوٹھ کا رہائشی تھا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
      ’کمیشن برائے شادی و عائلی قوانین‘ عام طور پر یہ فرض کیا گیا ہے کہ مسلم عائلی قوانین آرڈیننس 1961ء کا اجرا غالباً حکومتِ پاکستان کی جانب سے اگست 1955 میں قائم کردہ ’کمیشن برائے شادی و عائلی قوانین‘ کی سفارشات کی بنیاد پر نافذ کیا گیا تھا۔ اس کمیشن کے پہلے سربراہ ڈاکٹر خلیفہ شجاع الدین تھے جو دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے جس کے بعد پاکستان کے سابق چیف جسٹس میاں عبدالرشید کو اس کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ اس کمیشن میں صرف ایک مذہبی عالم شامل تھے: مولانا احتشام الحق تھانوی جنہوں نے کم و بیش ہر پہلو اور ہر سفارش پر تفصیلی اختلافی نوٹ تحریر کیا۔ ان کا یہ اختلافی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">باکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں زیر حراست شہریوں کی ہلاکت کے بعد پر آذربائیجان نے سخت ردعمل کا اظہار کردیا۔ روسی شہر یکاترن برگ میں آذری شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تھا جس میں 2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو ئے تھے۔ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ نسلی بنیاد پر ْتشدد ناقابل قبول ہے جس کی تحقیقات کی جائے۔ اس کے جواب میں باکو میں روسی میڈیا آفس پر چھاپا مارا گیا ،جس سے کشیدگی بڑھ گئی۔
    خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق مشیر علی عظیم ایڈووکیٹ نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو 10کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال کردیا ہے۔ لیگل نوٹس صوبائی اسمبلی کے سابق مشیرعلی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے بابر سلیم سواتی کو ارسال کیا جس میں انہوں نے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وہ پشاور ہائیکورٹ کے وکیل ہیں ، ان کے خلاف ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں ان پر بعض الزامات لگا کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے بے بنیاد الزامات لگا کر میرے کیریئر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ نوٹس میں علی عظیم ایڈوکیٹ نے لکھا کہ انہوں نے کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ...
    کراچی: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کارگو چارجز میں ہوش ربا اضافہ کرتے ہوئے چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کر دیا اور اس کا نفاذ بھی کردیا گیا۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے نئے کارگو چارجز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر نئے کارگو چارجز یکم جولائی سے فوری طور پر نافذ العمل کردیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پروازوں میں پالتو پرندے، بلی،  کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے ریٹس جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ پروازوں میں پالتو طوطے، بلی اور کتے و دیگر پرندے اور جانور  کے جانے پر...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ خطے میں طاقت کا توازن اب بدل گیا ہے، بھارت خطے کا تھانےدار بننا چاہتا تھا لیکن اس کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے، امریکا نے خطے میں امن کیلئے کردار ادا کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے کردار ادا کر رہا ہے، خطےمیں امن کیلئےپاکستان کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، خطے میں طاقت کا توازن اب بدل گیا ہے، بھارت خطے کا تھانےدار بننا چاہتا تھا، بھارت کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے، ملک اس وقت درست سمت پر گامزن ہے، وزیراعظم نے اپوزیشن کو بات چیت کی آفرکی ، فی الحال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ مالکان نے مختلف روٹس پر کرائے میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا ہے، جس سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، مختلف شہروں کو جانے والے روٹس پر مسافروں سے 50 روپے سے لے کر 300 روپے تک زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال اور سیالکوٹ جانے والے روٹس پر کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سے میرپور، اسلام آباد، کوٹلی اور کراچی جانے والوں کے لیے کرائے میں 200 سے 300 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیالکوٹ، چکوال، ساہیوال، بھلوال اور جھاوریاں جانے والی مسافر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے۔لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال، سیالکوٹ والے روٹ پر کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا، میر پور، کراچی، اسلام آباد، کوٹلی والے روٹ پر دو سو سے تین سو روپیہ اضافہ کر دیا گیا۔سیالکوٹ، چکوال، ساہیوال، بھلوال، جھاوریاں جانے والے روٹ پر مسافروں سے 50 سے 100 روپے زیادہ وصولے جانے لگے۔لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 700 سے بڑھا کر 750 کر دیا گیا، لاہور سے کوٹلی کا کرایہ 2000 سے بڑھا کر 2300 روپے کر دیا گیا۔
    لندن: ومبلڈن ٹینس کے ابتدائی دن گرمی کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ درجہ حرارت 36 ڈگری تک گرنے کے باعث آل انگلینڈ کلب نے 10 منٹ کا وقفہ متعارف کرادیا جس کا مقصد پلیئرز کو گرمی سے بے حال ہونے سے بچانا تھا۔  سیزن کے تیسرے گرینڈ سلم میں ابتدائی دن 2 بار کی رنر اپ تیونس کی اونس جیبور ابتدا ہی میں ریٹائر ہوگئیں، انہوں نے جسمانی مشکلات کے سبب وکٹوریہ ٹومووا کیخلاف میچ ادھورا چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا۔  بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی ٹومووا نے ابتدائی سیٹ ٹائی بریکر پر جیت کر برتری لی تھی، دوسرے سیٹ میں بھی ابتدائی دونوں گیمز انہوں نے ہی جیتے جس پر 2022 اور 2023 کی فائنلسٹ نے میچ جاری نہ...
    ترکیہ میں ایک ہفت روزہ طنزیہ میگزین ”لیمان“ میں شائع ہونے والے متنازع گستاخانہ خاکے پر شدید عوامی اور سرکاری ردعمل سامنے آیا ہے۔ یہ گستاخانہ خاکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید غصے اور بے چینی کا سبب بن گیا ہے۔ جبکلہ حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو کارٹونسٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترک وزارت داخلہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاکہ بنانے والے کارٹونسٹ دوگان پہلوان کو گرفتار کرلیا، جبکہ میگزین کے ایڈیٹر انچیف، ادارتی ڈائریکٹر اور گرافک ڈیزائنر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایک بیان میں کہا کہ ’میں ان تمام عناصر کو لعنت ملامت بھیجتا ہوں جو ہمارے پیارے نبی حضرت...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں آئندہ پانچ روز تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں پری مون سون بارشوں کا سسٹم ایک بار پھر داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ اس سسٹم کے زیر اثر آئندہ 4سے 5 روز تک مزید بارشیں اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ لاہور شہر میں آج شدید حبس کے ساتھ ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 26 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جس...
    نیویارک: پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ جو سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 (قابض فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی غیر قانونی بستیوں) پر عملدرآمد سے متعلق ہے، غزہ میں تکلیف اور سفاکی کی سطح کو حیران کن اور ناقابل برداشت قرار دیتی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ بشمول مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل کے ان الفاظ کا حوالہ دیا، جنہوں نے رپورٹ میں کہا کہ خاندانوں کو بار بار نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے اور وہ اب غزہ کی زمین کے پانچویں حصے سے بھی کم جگہ پر محصور...
    ویب ڈیسک: حکومت نےعوام پرپیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 8روپے چھتیس پیسے مہنگا کردیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پرشہریوں کی بھی چیخیں نکل گئیں۔ رات گئے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا، فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ قیمتوں میں اضافہ ہونے پر شہری بلبلا اٹھے ہیں، کہتے ہیں پہلے ہی مہنگائی ہے اوپر سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھادی گئیں۔ حکومت فوری ریلیف فراہم کرے ۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کومستردکردیا، ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول سستاہوناچاہیے، پیٹرول یاڈیزل مہنگاہوتاہے توہرچیزمہنگی ہوجاتی...
    انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کی رپورٹ میں اسرائیل کے جنگی طریقوں اور ہتھکنڈوں پر بھی سنگین تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور مظالم اور بین الاقوامی قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں پر فوری احتساب پر زور دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ جو سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 (قابض فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی غیر قانونی بستیوں) پر عملدرآمد سے متعلق ہے، غزہ میں تکلیف اور سفاکی کی سطح کو حیران کن اور ناقابل برداشت قرار دیتی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ بشمول مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان 9مئی کے واقعے میں معافی مانگیں اور بتائیں کہ انہوںنے کس طرح یہ دہشت گردی کروائی، عمران خان کے پاس نظریاتی لوگ نہیں ہیں جو ہیں وہ جیل میں بند ہیں باقی جو ہیں وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔ حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہاکہ عمران خان کو آنکھیں کھولنی چاہییں ان کی دوسری لیڈر شپ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے۔ سیاست میں رستے سب کودیے جاتے ہیں، غلطیساں سب سے ہوتی ہیں ہمیں اس طرح کی کوشش کرنی چاہیے کہ مذاکرات ہوں یہ نہیں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون2025ء) ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا، عوام پر بے تحاشہ ٹیکسز لگانے کے باوجود ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر مالی سال25-2024 کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، اولین ہدف 12 ہزار 977 ارب روپے کے حصول میں 1 ہزار 470 ارب کی کمی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے نظرثانی شدہ ہدف 12 ہزار 332 ارب روپے کے لحاظ سے شارٹ فال 832 ارب روپے ہے جبکہ دوسرے نظرثانی شدہ ہدف کے حصول میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔(جاری ہے) ذرائع نے کہا کہ نظرثانی کے بعد ایف...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے، اگر پی ٹی آئی والے غلطیاں دہراتے رہے تو ان کے ساتھ ایک اور 8 فروری ہو جائےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان دھمکیاں دیں گے تو ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، پھر یہ کہتے پھریں گے کہ ہماری ملاقات نہیں ہورہی۔ یہ بھی پڑھیں: احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا، چند دن میں لائحہ عمل دیں گے : جیل سے عمران خان کا پیغام رانا ثنااللہ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کا مؤقف ہے سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں، پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں مذاکرات ہو سکتے تھے،...
    جمعیت علمائے اسلام ف کے صوبائی امیر سینیٹرمولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کو اندھیرے میں رکھ کر مائنزاینڈ منرل بل پاس کروایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان جلد کے پی حکومت کا جنازہ پڑھائیں گے، جے یو آئی کا سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا واسع نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو چالاکی کے ذریعے پاس کروایا گیا اور تمام جماعتوں کو اندھیرے میں رکھ کر مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری لے لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سال 2018 اور سال 2024 کے انتخابات کو مسترد کرچکی ہے اورپی ڈی ایم کی جماعتیں حکومت میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کی سب سے بڑی کرکٹ جنگ اب ایک بار پھر نیوٹرل میدان پر ہونے جا رہی ہے، کیونکہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایشیا کپ 2025 کے تمام میچز بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اگرچہ ایونٹ کی رسمی میزبانی بھارت کے پاس ہی رہے گی، لیکن عملی طور پر پورا ٹورنامنٹ ایک بار پھر کسی تیسرے ملک میں منعقد ہوگا۔ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے حالیہ دنوں میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور ستمبر 2025 میں ہونے والے ایشیا کپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا باضابطہ فیصلہ...
    کراچی میں سندھ ایمپلائز الائنس کے ملازمین کے احتجاج کرنے پر پولیس نے مظاہرین کو منشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا، آنسو گیس کی شیلنگ سے خاتون پولیس اہلکار بےہوش ہوگئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ احتجاج کرنے والے 23 اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا۔سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ملازمین پر پریس کلب کے باہر شیلنگ کی گئی، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔مظاہرین پریس کلب اور پریس کلب چورنگی کے اطراف موجود ہیں، مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف جانے کی کوشش کی، پولیس نے مظاہرین کو پولو گراؤنڈ کے سامنے روک دیا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پی آئی ڈی سی سگنل سے ضیاء الدین احمد...
    خیبر تھانہ میلوارڈ باڑہ کے علاقے سے اغواء ہونے والی کمسن بچی کو خیبر پولیس، پشاور پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کوششوں سے کامیاب کارروائی کے دوران بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ مغویہ بچی کو بروقت ریسکیو کرنے کے بعد والدین کو حوالے کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز تھانہ حدود میلوارڈ سے کمسن بچی کی اغوئگی کہ رپورٹ درج کی گئی، ڈی پی او خیبر نے واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سوالزار خان کی نگرانی میں اسپشل ٹیم تشکیل دی گئی۔ سی ٹی ڈی پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بچوں کو باحفاظت بازیاب کرایا، دوران کارروائی مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہیں، مرکزی...
    ڈاکٹر ضیاء القیوم عدالتی احکامات کے بعد جوائننگ کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پہنچ گئے، تاہم تمام داخلی و خارجی دروازے بند کر دیے گئے۔عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کیا تھا۔ایچ ای سی کے گیٹ حکام کا کہنا ہے کہ کسی گاڑی کو داخلے کی اجازت نہیں، ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ مجھ سے گیٹ پر بدتمیزی کی گئی، مجھے میرے دفتر میں داخلے سے روکنے کیلئے ہراساں کیا گیا۔ ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم عہدے پر بحالعدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کر دیا۔...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا موسم گرما کی چھٹیوں کے پہلے ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔عدالت عالیہ اسلام آباد کے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق یکم سے 4 جولائی تک اسلام آباد ہائیکورٹ کے 9 سنگل اور 2 ڈویژن بنچز دستیاب ہوں گے۔روسٹر کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار رواں ہفتے چھٹی پر ہوں گے اور پہلا ڈویژن بینچ جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس انعام امین پر مشتمل ہوگا۔عدالت عالیہ اسلام آباد میں دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہوگا۔ہائی کورٹ اسلام آباد رجسٹرار آفس نے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے۔
    ---فائل فوٹو  صوبۂ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں دو روز قبل اغوا ہونے والی 10 سالہ بچی کو پشاور سے بازیاب کروالیا گیا۔ضلع خیبر کے ڈی پی او رائے مظہر اقبال کے مطابق دو روز قبل تھانہ حدود ملوارڈ کے علاقے میری خیل سے 10 سالہ بچی لاپتہ ہو گئی تھی، ملزمان نے بچی کو پشاور کے علاقہ سوڑیزئی میں جھاڑیوں میں چھپا رکھا تھا۔رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ خیبر اور پشاور پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر مشترکا کارروائی کی۔پولیس کے مطابق ملزمان پولیس کو دیکھ کر بچی چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، بچی کو بازیاب کروا کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
    ---فائل فوٹو  پنجاب کے وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کر دیا گیا ہے تاہم سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کیے جانے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی تقریب کے بعد ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پہلے کی طرح چل رہا ہے۔یاد رہے کہ حکومتِ  پنجاب کی جانب سے گزشتہ ہفتے سرکاری اسپتالوں میں ’صحت کارڈ‘ کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس فیصلے کا اطلاق 30 جون 2025ء کے بعد سے ہو گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں...
    برطانوی یوٹیوبر اپنے کھوئے ہوئے ایئرپوڈز واپس لینے پاکستان پہنچ گیا، پولیس کا بھرپور تعاون WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر مائلز راؤٹلیج، جو ’لارڈ مائلز‘ کے نام سے مشہور ہیں، نے تقریباً ایک سال بعد دبئی کے ہوٹل میں گمشدہ اپنے ایئر پوڈز بازیاب کرلئے، اور اس مدد کا ذریعہ جہلم پولیس بنی۔ ’لارڈ مائلز‘ کے ائیر پوڈز کا دلچسپ واقعہ کچھ ہفتے قبل سوشل میڈیا پر سامنے آیا اور لارڈ مائلز نے اعلان کیا کہ ان کے چوری شدہ ایئرپوڈز پاکستان میں ہیں اور وہ خود ان کو واپس لینے کے لیے پاکستان آئیں گے۔انفلوئنسر نے اپنے آئی فون پر ’لاسٹ موڈ‘ فعال کیا تاکہ وہ ایئر پوڈز کو ٹریک کر سکیں،...
    سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس نے 2 کروڑ روپے کی بڑی چوری کا معمہ چند گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے رہائشی ایک شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ گھر سے باہر گیا تھا، اور واپسی پر دیکھا کہ گھر سے لاکھوں روپے نقدی، غیر ملکی کرنسی اور 31 تولے سونا چوری ہو چکا ہے۔ واقعے کے بعد اسمارٹ سیف سٹی سیالکوٹ کے ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے فوری طور پر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی۔ کیمروں کی ریکارڈنگ میں ایک خاتون کو چوری کے بعد رکشے میں سوار ہوکر فرار ہوتے...
    کراچی(اوصاف نیوز) قائدآباد سے صادق آباد جانے والے اسکریپ کے تاجر کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق قائد آباد کے رہائشی اسکریپ کے تاجر معین الدین کو صادق آباد جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا.. واقعہ کا مقدمہ مغوی تاجر کے بیٹے غیاث الدین کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں درج کردیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ اغواکاروں نے مغوی تاجر کی برہنہ تشدد زدہ ویڈیو بھی اہلخانہ کو بھیجی ہے۔ مقدمہ کے متن میں مدعی نے پولیس کو بتایا کہ میرے والد فیکٹریوں، سرکاری اداروں اور مارکیٹوں سے اسکریپ خریدتے ہیں، اغوا سے قبل والد نے بتایا تھا کہ وہ پنجاب صادق آباد میں اسکریپ خریدنے جارہے ہیں جس کیلئے چھوٹا بھائی ذیشان والد...
    کراچی کے علاقے قائد آباد کے رہائشی تاجر کو صادق آباد جاتے ہوئے اغواء کر لیا گیا۔ قائد آباد کے رہائشی تاجر کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ برس اغوا ہوئے بچے مصور کاکڑ کو اغواء کاروں نے قتل کر دیا: ڈی آئی جی کوئٹہڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے کہا گزشتہ سال 15 نومبر کو اغوا ہونے والا بچہ مصور خان کاکڑ کو مار دیا گیا ہے۔ اغواء کاروں نے مغوی تاجر کی برہنہ تشدد کی ویڈیو بھی اہلخانہ کو بھیجی ہے۔اس حوالے سے تاجر کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اس کے والد اسکریپ خریدنے صادق آباد گئے تھے۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق سمندرمیں نہانے پرعائد پابندی کے باوجود ہاکس بے سینڈزپٹ ہٹ نمبر98کے قریب ایک نوجوان سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جسے موقع پرموجود لائف گارڈ کی جانب سے ریسکیوکیا گیا اورتشویشناک حالت میں ہمالیہ کے قریب واقع اسپتال منتقل کیاگیانوجوان دران علاج دم توڑگیا، متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ ثاقب ولد علی کے نام سے کی گئی، متوفی نوجوان اورنگی ٹاون نمبر پانچ کا رہائشی تھا۔ سینڈز پٹ چوکی انچارج اے ایس آئی ذوالقرنین نے بتایا کہ متوفی نوجوان صبح اپنے 3دوستوں کے ہمراہ ہاکس بے سینڈزپٹ کے مقام پر پہنچا تھا۔ نوجوانوں کی جانب سے کوئی ہٹ...
    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ اس کارروائی کے ذریعے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے کیونکہ حساس تنصیب پر حملے کی منصوبہ بندی بے نقاب ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے صوبے میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا اور ایک خودکش حملہ آور اس کے ہینڈلر کو ہلاک کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے بتایا کہ پشاور کے علاقے شمسہ ٹو میں خودکش حملہ آور اور ہینڈلر کو کارروائی کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ اس کارروائی کے ذریعے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے کیونکہ حساس تنصیب پر حملے کی منصوبہ بندی بے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی پاکستان کے امیر، حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کے عدالتی فیصلے کو عدلیہ کی سیاہ تاریخ میں ایک اور افسوسناک باب قرار دیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی، جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی نشستیں چھین لی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک نشست پر کامیاب قرار دیا گیا تھا، لیکن انہوں نے وہ نشست احتجاجاً واپس کر دی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خود چند ووٹوں سے ہارے، لیکن کراچی میں جعلی طریقے سے ایک میئر کو مسلط کیا گیا۔ عام انتخابات میں بھی جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی نشستیں انہیں نہیں دی گئیں۔انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنی کیخلاف احتجاج کے دوران جھڑپوں کے بعد پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، مظاہرین کا ہدف SEC Plating نامی کمپنی تھی، جو اسرائیلی F-35 جنگی طیاروں کے لیے پرزہ جات کی تیاری میں شامل ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق مظاہرے کے دوران 35 سالہ خاتون ہنّا تھامس، جو ماضی میں گرین پارٹی کی امیدوار رہ چکی ہیں، پولیس کی گرفتاری کے دوران شدید زخمی ہو گئیں۔ ان کی آنکھ پر گہری چوٹ آئی اور انہیں فوری طور پر بینک ساؤن اسپتال منتقل کیا گیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر میں تھامس کو خون میں لت پت اور ایک آنکھ...
    ماہرین کا اصرار ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیت اب بھی برقرار ہے اور امریکی حملے میں صرف کچھ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فنانشل ٹائمز اخبار نے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی افزودہ شدہ یورینیم فردو کی بجائے دیگر مقامات پر موجود تھی۔ واضح رہے کہ قبل ازیں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" نے بھی یہی موقف اپنایا۔ رافائل گروسی نے امریکی چینل CBS سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ مواد اس وقت کہاں ہو سکتا ہے یا ممکن ہے کہ جنگ کے 12 دنوں میں اس مواد کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہو۔ لہٰذا ممکن ہے کہ اس کا کچھ حصہ حملوں کے دوران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈوڈوما : تنزانیہ میں دو بسوں کے تصادم میں 38 افراد ہلاک ہوگئے، حادثہ ایک بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق تنزانیہ میں اتوار کو صدراتی دفتر نے بتایا کہ بس اور منی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے، تصادم کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔یہ حادثہ ہفتے کی شام کلمنجارو ریجن کے علاقے ساباسابا میں پیش آیا جب بس کا ایک ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا تھا۔صدراتی بیان میں کہا گیا کہ’ حادثے میں کل 38 افراد ہلاک ہوئے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں،’ مزید کہا گیا کہ حادثے میں 28...
    کراچی میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا اور اب مزید تیز بارشوں کا امکان نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مون سون سسٹم کے تحت شہر میں ایک روز کے دوران 58.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جس کے بعد بارش کا یہ سسٹم کمزور پڑگیا ہے۔ حالیہ سسٹم کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ختم ہوگیا تاہم آئندہ چندروز کے دوران بونداباندی/ پھوار ہونے کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 3 روز کے دوران کم سے کم 6.3 اور زیادہ سے زیادہ 58.2 ملی میٹر بارشوں کا سبب بننے والا مون سون بارشوں کا سلسلہ کمزور پڑ گیا۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں اب گرج...
    کراچ میں ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئےایک نوجوان ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق سمندرمیں نہانے پرعائد پابندی کے باوجود ہاکس بے سینڈزپٹ ہٹ نمبر98 کے قریب ایک نوجوان سمندرمیں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جسے موقع پرموجود لائف گارڈ کی جانب سے ریسکیوکیا گیا اورتشویشناک حالت میں ہمالیہ کے قریب واقع اسپتال منتقل کیاگیا نوجوان دران علاج دم توڑگیا، متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ ثاقب ولد علی کے نام سے کی گئی،  متوفی نوجوان اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ کا رہائشی تھا۔ سینڈزپٹ چوکی انچارج اے ایس آئی ذوالقرنین نے بتایا کہ متوفی نوجوان صبح ساڑھے کےبجے اپنے 3دوستوں کے ہمراہ ہاکس بے سینڈزپٹ کے مقام پر پہنچا تھا۔  نوجوانوں کی جانب سے کوئی ہٹ بک...