مس یونیورس کا تاج کونسی حسینہ کے سر سج گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
امریکی ریاست نیواڈا میں منعقد ہونے والے 74ویں مِس امریکا مقابلے کا تاج ریاست نبراسکا کی ماڈل کنٹسٹنٹ آڈی ایکرٹ کے سر سجا دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مقابلے میں پورے امریکا سے 50 ماڈلز نے حصہ لیا، جن میں سے 22 سالہ آڈی ایکرٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
آڈی ایکرٹ پیشے کے اعتبار سے ایک مقامی کمپنی میں سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں تاہم ماڈلنگ کا شوق بھی رکھتی ہیں۔
ان کا انتخاب مِس امریکا کے نئے دور کی شروعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ حالیہ برسوں میں یہ مقابلہ متعدد تنازعات کا شکار رہا ہے۔ 2023ء میں ریاست یوٹاہ سے منتخب ہونے والی نویئلا فوگٹ نے مِس امریکا کا تاج حاصل کرنے کے کچھ عرصے بعد استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد منتظمین نے نظام میں مختلف اصلاحات کیں۔
View this post on InstagramA post shared by QUEEN BEAUTY NETWORK (@thequeenbeautynetwork)
موجودہ مِس امریکا آڈی ایکرٹ نہ صرف سابق ہسکر چیئر لیڈ اسکواڈ کی رکن رہی ہیں بلکہ وہ ڈیجیٹل سیفٹی اور آن لائن تحفظ سے متعلق آگاہی مہم میں بھی سرگرم رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مس یونیورس بننے کے بعد اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔
واضح رہے کہ آڈی ایکرٹ آئندہ ماہ 21 نومبر کو تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے مِس یونیورس مقابلے میں امریکا کی نمائندگی کریں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: م س امریکا آڈی ایکرٹ
پڑھیں:
’سہ ریاستی حل‘، پروشلم میں عیسائی ریاست کے قیام کی متنازع تجویز سامنے آگئی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے سہ ریاستی حل (تھری اسٹیٹ سلوشن) کی ضرورت ہے، جس میں یروشلم کے مقام پر ایک ’عیسائی ریاست‘ کا قیام بھی شامل ہو۔
یہ بھی پڑھیں:یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ، اسرائیل کی حمایت پر امریکا کے خلاف نعرے
اپنے پوڈکاسٹ ’وار روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بینن نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔
ان کے بقول یہ منصوبہ خود اسرائیل کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔ اب وقت آگیا ہے کہ 3 ریاستوں کا حل اپنایا جائے، جن میں سے ایک عیسائی ریاستِ یروشلم ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مقدس سرزمین میں ایک عیسائی ریاست درکار ہے تاکہ آئندہ 20 یا 30 سال میں اس خطے میں استحکام پیدا کیا جا سکے۔
بینن نے ماضی میں بھی اسی نوعیت کے خیالات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان اکیلے امن ممکن نہیں۔ تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ عیسائی ریاست کے قیام کا طریقہ کار کیا ہوگا اور اس سے خطے میں استحکام کیسے آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں:حماس سمیت فلسطینی گروپس کا غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے پر اتفاق
بینن کے مطابق اسرائیل اب دراصل امریکہ کا محافظ اور تابع ریاست بن چکا ہے، جبکہ حماس ایک ’ثانوی کردار‘ ادا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر غزہ کی تعمیرِ نو میں مالی مدد دے گا اور ترکی اس کی ’سیکورٹی فورس‘ کے طور پر کام کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ٹرمپ کے امن منصوبے میں فلسطینی ریاست کا براہِ راست ذکر نہیں کیا گیا، مگر اس میں ایک ’ابتدائی فلسطینی ریاست‘ کا تصور شامل ہے، جسے واشنگٹن آئندہ کسی مرحلے پر باضابطہ طور پر تسلیم کر سکتا ہے۔
بینن کے بیان پر عالمی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یروشلم میں کسی نئی ’مذہبی ریاست‘ کے قیام کی تجویز نہ صرف بین الاقوامی قانون کے منافی ہے بلکہ اسرائیل، فلسطین اور عیسائی برادریوں کے درمیان مزید مذہبی تناؤ پیدا کر سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیو بینن عیسائی ریاست مسلمان مشیر ٹرمپ یروشلم یہودی