مس یونیورس مقابلے میں جمیکا کی حسینہ حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
مس یونیورس کا عالمہ مقابلہ حسن چمکتی روشنیوں اور رنگین ملبوسات کے بیچ اچانک خوفناک لمحے میں بدل گیا۔ بنکاک میں ہونے والے 73 ویں مس یونیورس 2025 پریلیمنری ایوننگ گاؤن مقابلے کے دوران مس جمیکا گیبریل ہنری اسٹیج سے گر پڑیں۔
واقعہ اتنا اچانک ہوا کہ مس جمیکا کو سنبھالا نہیں جاسکا اور اسٹاف نے فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کے چہرے پر زخم اور فریکچر آئے ہیں، جبکہ جسم کے اندرونی حصوں سے خون بہنا شروع ہوگیا تھا۔
ابتدائی صورتحال نے سب کو پریشان کر دیا، لیکن اب مس یونیورس آرگنائزیشن نے تصدیق کی ہے کہ 23 سالہ گیبریل ہنری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور انہیں 24 گھنٹے کے لیے خصوصی نیورولوجیکل مانیٹرنگ میں رکھا گیا ہے۔ طبی ماہرین بتدریج ان کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں، اور بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔
آئندہ چند دنوں میں گیبریل کو مکمل طبی نگہبانی کے ساتھ جمیکا منتقل کیا جائے گا۔ مس یونیورس کی انتظامیہ نے ان کی میڈیکل فلائٹ کے تمام انتظامات خود کیے ہیں، جبکہ وطن واپسی پر بھی انہیں سیدھا اسپتال لے جایا جائے گا تاکہ علاج میں کوئی تعطل نہ آئے۔
View this post on Instagramحادثے کے بعد مس یونیورس آرگنائزیشن نے گیبریل اور ان کے خاندان کو مکمل سپورٹ فراہم کی ہے۔ اسپتال کے تمام اخراجات، طبی سہولیات اور یہاں تک کہ ان کی والدہ اور بہن کی رہائش کے اخراجات بھی تنظیم نے برداشت کیے ہیں۔ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ علاج کے سلسلے میں آئندہ بھی ہر ضروری خرچ وہی ادا کرے گی۔
دوسری جانب، سوشل میڈیا پر شو کے فوراً جاری رہنے کے فیصلے پر کافی تنقید ہوئی۔ کئی صارفین نے سوال کیا کہ اس موقع پر مقابلے کے بجائے ترجیح زخمی امیدوار کی صحت ہونی چاہیے تھی۔
گیبریل ہنری صرف ایک ملکہ حسن ہی نہیں بلکہ ماہر امراض چشم بھی ہیں۔ وہ ’سی می فاؤنڈیشن‘ کی بانی ہیں، جو جمیکا میں بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور سہولیات کے لیے کام کرتی ہے۔ ان کی ناگہانی انجری نے مداحوں کو افسردہ کر دیا، لیکن یہ خبر تسلی بخش ہے کہ صحت میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور علاج مکمل ہونے کے بعد وہ جلد اپنی سرگرمیوں کی طرف لوٹنے کی امید رکھتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مس یونیورس
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔