نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چیتہ دیکھے جانے کی اطلاع، سرچ آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
طیب سیف: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیتہ نظر آنے کی اطلاع کے بعد ایئرپورٹ اتھارٹی اور متعلقہ اداروں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ چیتے کی تلاش کے لیے ایئرپورٹ کے احاطے اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم تاحال کسی چیتے کا سراغ نہیں مل سکا۔
چیتے کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔
روہت شرما پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے
ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جو علاقے میں چیتے کی موجودگی سے متعلق شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن مکمل ہونے تک ایئرپورٹ کے حساس مقامات پر گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
محسن نقوی کا ایس پی عدیل اکبر کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہارِ افسوس
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے وفات پانے والے ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ کامونکی میں انکے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایس پی عدیل اکبر کے والد اور بھائی کو دلاسہ دیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایس پی عدیل اکبر انتہائی قابل اور فرض شناس آفیسر اور اسلام آباد پولیس کا اثاثہ تھے، انکی ناگہانی موت سے دلی صدمہ ہوا، دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی عتیق طاہر، ڈی آئی جی جواد طارق اور ڈی آئی جی ہارون جوئیہ بھی موجود تھے۔