راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بحال کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
---فائل فوٹو
میٹرو بس سروس کی انتظامیہ اور ملازمین کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے پر راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی۔
میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا تھا جس کے نتیجے میں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کو معطل کردیا گیا تھا۔
میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب کام چھوڑ کر ہڑتال شروع کر دی تھی۔
میٹرو بس سروس کے ملازمین نے کاؤنٹرز بند کر دیے تھے جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میٹرو بس سروس
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی مبینہ کرپشن بےنقاب
اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ بدسلوکی رشوت طلبی اور شہریوں کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق 10 اور 11 دسمبر کی درمیانی رات عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس آنے والے زائرین کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریسیو کرنے کے بعد واپسی پر پولیس ناکے پر انہیں روک کر چرس برآمدگی کا الزام لگایا گیا اور اہلکاروں نے مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ کیا۔
صحافی ظفر نقوی کے مطابق ان کے بیٹے اور گاؤں سے آئے مہمان زائرین کی گاڑی کو رات تقریباً ساڑھے تین بجے 26 نمبر چونگی کے قریب پولیس نے روکا۔ تلاشی کے دوران جب ان کے بیٹے نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے اس کا موبائل فون چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔ بعد ازاں اہلکاروں نے ان سے مبینہ طور پر رقم وصول کی اور کسی قسم کی ایف آئی آر یا پرچہ درج کیے بغیر انہیں جانے دیا۔
آج یعنی 10 اور 11 دسمبر کی درمیانی رات
میرا کزن(ماموں کا بیٹا) عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس آیا، وہ ایک کالج میں لیکچرر ہیں، انہوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر رات تقریبا ساڑھے بارہ بجے لینڈ کرنا تھا، ہمارے گاؤں سے کچھ رشتہ دار بھی آئے ان کے استقبال کیلئے، وہ ایئر پورٹ پہنچنے…
— Zafar Naqvi (@ZafarNaqviZN) December 11, 2025
ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ ہماری تین نسلوں میں کبھی سگریٹ تک استعمال نہیں کیا گیا۔ اگر واقعی گاڑی سے کوئی منشیات برآمد ہوئی تھی تو قانونی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ پرچہ کیوں نہیں دیا؟ اور ہمارے مہمانوں کی عزتِ نفس مجروح کیوں کی گئی؟
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہم سنتے تھے کہ اس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں اور اب یہ واقعہ ہمارے اپنے ساتھ پیش آ گیا ہے۔ دارالحکومت میں قانون کے رکھوالے شہریوں کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کرپشن میں سرفہرست اداروں میں شمار ہوتی ہے اور اس واقعے نے ان خدشات کو مزید تقویت دی ہے۔
انہوں نے وفاقی وزیرِ داخلہ اور آئی جی اسلام آباد پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف انکوائری کرائی جائے، ملوث اہلکاروں کی نشاندہی کی جائے اور انہیں قانون کے مطابق قرارِ واقعی سزا دی جائے۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے کہا کہ آپ کی شکایت متعلقہ افسران کو بھیج دی گئی ہے۔ ہمیں شکایت کنندہ کا رابطہ نمبر بذریعہ ڈائریکٹ میسج بھیج دیں۔
معزز شہری، آپ کی شکایت متعلقہ افسران کو بھیج دی گئی ہے۔ ہمیں شکایت کنندہ کا رابطہ نمبر بذریعہ ڈائریکٹ میسج بھیج دیں۔ شکریہ
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 11, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس اسلام آباد میں ناکے عمرہ