کراچی :سکول وین میں آگ لگ گئی، 8بچے جھلس گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
دُرِ شہوار: کراچی میں سکول وین میں آگ لگ گئی جس کے باعث 8بچے جھلس گئے۔
تمام زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق سکول وین ہیٹ اپ ہونے کی وجہ سے آگ لگی۔ واقعہ فیلکن پبلک سکول کی وین میں پیش آیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی کے پیٹ اپ ہونے کے باعث پیش آیا۔ زخمی بچوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: بچوں سے بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار
—فائل فوٹوکراچی کے اولڈ سٹی ایریا سے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم حیدر علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں تھانہ عیدگاہ کی حدود سے بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم ہیک موبائلز سے خواتین کے نمبرز نکال کر واٹس ایپ پر میسجز و کال کرتا تھا، ملزم فونز و سوشل میڈیا ہیک کرنے کے بعد خواتین کو بلا کر ویڈیوز بناتا تھا۔
ملزم کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی ہے، جسے 12 سال کے بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کئی بچوں سے چیز کے بہانے بہلا پھسلا کر سنسان جگہ پر لے جا کر بد فعلی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ عید گاہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔