data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کینبرا: آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن نیٹس میں پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بین آسٹن نیٹس میں بیٹنگ کی مشق کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار گیند اس کے سر اور گردن کے درمیانی حصے پر جا لگی۔ گیند لگتے ہی وہ فوری طور پر زمین پر گر گیا اور ہوش و حواس کھو بیٹھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی طبی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق بین آسٹن کو کچھ دیر کے لیے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تاہم سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکا اور چند گھنٹوں بعد دم توڑ گیا۔ نوجوان کرکٹر کی اچانک موت نے مقامی کھیلوں کے حلقوں میں غم و اندوہ کی فضا پیدا کر دی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آسٹن کے اہلِ خانہ اور ساتھی کھلاڑیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بورڈ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہم بین کے اہلِ خانہ، دوستوں اور کوچنگ عملے کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ یہ کرکٹ برادری کے لیے ایک ناقابلِ بیان نقصان ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کرکٹ میدان میں اس نوعیت کا سانحہ پیش آیا ہو۔ اس سے قبل 2014 میں آسٹریلیا ہی کے معروف بلے باز فل ہیوز ڈومیسٹک میچ کے دوران اسی طرح کے حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ انہیں بھی تیز گیند گردن پر لگی تھی، جس کے نتیجے میں وہ چند دن اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ابتداء میں پانچ اوور کے کھیل کے بعد بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔

بعد ازاں فی اننگز 18 اوورز تک محدود کرکے میچ دوبارہ شروع کیا گیا تو 9.4 اوورز تک کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔

دوسری مرتبہ کھیل رکنے تک بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنالیے تھے۔ سوریا کمار یادیو 39 اور شبمان گل 37 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

ابھیشیک شرما 19 رنز بناکر نیتھن ایلس کا شکار بنے تھے۔

India were 1-97 before rain had the final say in Canberra. #AUSvIND

MORE: https://t.co/lUxNdEJLOw pic.twitter.com/esW5AuEUHe

— cricket.com.au (@cricketcomau) October 29, 2025

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 31 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کرکٹر شریاس ائیر آئی سی یو میں داخل، مداحوں کیلئے پیغام
  • نوجوان کرکٹر نیٹس میں بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے ہلاک
  • ٹریننگ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے نوجوان کرکٹر کی موت
  • سپریم کورٹ نے ماہرنگ بلوچ نظر بندی کیس پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا
  • کرکٹ کا نایاب لمحہ: بنگلادیشی بیٹر نے چھکا مار کر خود کو آؤٹ کر دیا
  • آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر
  • اتحاد ٹاؤن میں زہریلا انجیکشن لگنے سے نوجوان جاں بحق
  • محمد رضوان بگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، شرکت کی باضابطہ تصدیق
  • چین اور آسٹریلیا تعلقات مضبوط بنانے پر تیار، لی کیانگ اور انتھونی البانیز کی ملاقات