صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا ناپاک منصوبہ ناکام بنانے پر قوم کو فخر
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر ملکی قیادت نے سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کو سراہا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کی جانب سے سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے 30 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنس پر مبنی بروقت کارروائی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے، اور جب تک دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا، کارروائیاں جاری رہیں گی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملک کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانا اور دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانا سکیورٹی فورسز کا عزم اور کردار ظاہر کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے اور ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام صرف عبرتناک موت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، اور ایسے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے قومی قیادت نے اپنے پیغامات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کی حمایت کرنے والی قوتوں کو شکست دی جائے گی اور پاکستان کی سرزمین پر امن، سلامتی اور استحکام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز کی وزیر داخلہ نے کہا کہ
پڑھیں:
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 14 دہشت گرد مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 20 سے زائد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے زہری کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا۔
سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گی۔