صدر مملکت کا شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان میں صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئےکامیاب کارروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ صدر مملکت نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا بھی اظہار کیا ۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکیورٹی فورسز صدر مملکت نے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کولاچی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور دتہ خیل ، ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کا ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔