صدر مملکت ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا بھارتی حمایت یافتہ 30خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی حمایت یافتہ 30خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف فورسز کی کامیاب کارروائیاں خوش آئند ہیں،دہشتگردوں کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی،دہشتگردوں کے خاتمے اور دفاع وطن کا ہمارا عزم غیرمتزلزل ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پاک افغان بارڈر سے دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے 13خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی حفاظت کیلئے بہادر افواج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں،پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
سموگ سے نمٹنے کے اقدامات: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کی دراندازی ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا،محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے 30دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرأت پر فخر ہے،قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فورسز کو خراج تحسین سکیورٹی فورسز کی
پڑھیں:
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا 74ویں برسی پر شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو پیغام خراجِ عقیدت و سلامِ تحسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی 74ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ لیاقت علی خان نے تحریکِ پاکستان کی کامیابی اور ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی، ان کی استقامت، خلوصِ نیت اور اصول پسندی نے پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔(جاری ہے)
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہیدِ ملت کا کردار دیانت، قربانی اور قومی یکجہتی کا استعارہ ہے، جنہوں نے قوم کو اتحاد و اتفاق اور ایمانداری کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ لیاقت علی خان کے افکار و تعلیمات کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے ملک و ملت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ شہیدِ ملت کے خواب کو تعبیر دی جا سکے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان شہیدِ ملت کے نظریے پر عمل پیرا رہتے ہوئے ایک مستحکم، ترقی یافتہ اور باوقار پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔