یہ پریڈ روس میں ہر سال جولائی کے مہینے میں آخری اتوار کو منعقد کی جاتی ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے کرسکے کے علاقے میں تازہ حملے میں روسی بحریہ کے نائب سربراہ میجر جنرل میخائل گڈکوف مارے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی بحریہ کی سالانہ پریڈ منسوخ کردی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے بحریہ کے دن کے موقع پر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والی پریڈ کو سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پریڈ روس میں ہر سال جولائی کے مہینے میں آخری اتوار کو منعقد کی جاتی ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے کرسکے کے علاقے میں تازہ حملے میں روسی بحریہ کے نائب سربراہ میجر جنرل میخائل گڈکوف مارے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

متروکہ وقف بورڈ کی سالانہ آمدن اضافے کے بعد 5 ارب 62 کروڑ تک پہنچ گئی

متروکہ وقف املاک بورڈ کی سالانہ آمدن 92 اضافے کے بعد 5 ارب 65 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) نے مالی سال 2024-2025 کے اختتام پر 92 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے اپنی سالانہ آمدن 5 ارب 65 کروڑ روپے تک پہنچا دی، جو گزشتہ سال 4 ارب 72 کروڑ اور اس سے پچھلے سال 3 ارب 42 کروڑ روپے تھی۔

محکمے نے ملک بھر سے 6578 ایکڑ 9 کنال 7 مرلے متروکہ وقف اراضی واگزار کرائی، جس کی مالیت تقریباً 74 ارب روپے ہے۔

کرایہ داروں سے بقایا جات کی مد میں 1021.344 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔ لاہور زون نے 77.455 ملین، ننکانہ زون نے 266.122 ملین، گوجرانوالہ نے 60.752 ملین، راولپنڈی نے 214.819 ملین، فیصل آباد نے 36.681 ملین، ملتان نے 185.349 ملین، کراچی نے 161.471 ملین اور اسلام آباد نے 18.369 ملین روپے کی ریکوری کی۔

سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے مختلف زونز کے افسران کو خصوصی ٹاسک سونپے اور ان کی نگرانی میں کراچی، لاہور، ملتان، ننکانہ، سکھر، حیدرآباد، ساہیوال، پاکپتن سمیت کئی اضلاع میں آپریشن کرکے اربوں روپے مالیت کی زمین ناجائز قابضین سے واگزار کرائی گئی۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کی مدعیت میں درجنوں ایف آئی آرز درج ہوئیں اور قبضہ مافیا کو پسپا کیا گیا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے بھی ان کارروائیوں میں بھرپور کردار ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرینی فوج کی کامیاب کارروائی ، روسی بحریہ کانائب سربراہ ہلاک
  • واہگہ بارڈر پر پریڈ کے چرچے، خلیجی ممالک کے شہریوں کو بھی متاثر کرنے لگے
  • یوکرین کے حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11 اہلکار ہلاک
  • جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ
  • سکیورٹی خدشات : جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ
  • متروکہ وقف بورڈ کی سالانہ آمدن اضافے کے بعد 5 ارب 62 کروڑ تک پہنچ گئی
  • برطانوی وزارت دفاع نے 3 جدیدہوور کرافٹس پاکستان بحریہ کے حوالے کر دیئے
  • سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی
  • شمالی وزیرستان، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرک کے پرچے ملتوی