افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام ،30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 30 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان دہشتگردوں کا تعلق اس نیٹ ورک سے تھا جو بھارت کی پشت پناہی میں پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرتا رہا ہے۔
شاداب خان کے کندھے کی انجری سے متعلق اہم پیشرفت
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ کامیابی پاک فوج کے مستعد انٹیلی جنس نیٹ ورک اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔ سیکیورٹی فورسز ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور سرحدی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
خان کندی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان بارڈر پر دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیراعظم افس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملک کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں اور پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔\932