نئے دور میں پارٹی کے خود انقلاب کے تقاضوں کو مزید عملی جامہ پہنایا جائے ، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
نئے دور میں پارٹی کے خود انقلاب کے تقاضوں کو مزید عملی جامہ پہنایا جائے ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز
ہماری پارٹی کے کندھوں پر چینی طرز کی جدیدکاری کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، شی
بیجنگ ()
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے 21 ویں اجتماعی مطالعے کا اہتمام کیا۔
پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے پارٹی کے تمام کارکنوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس مطالعے کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خود انقلاب عروج و زوال کے تاریخی چکر سے نکلنے کے لئے ہماری پارٹی کے لئے ایک ثانوی جواب ہے، اور طرز عمل کی بہتری کےذریعے پارٹی کی ہمہ گیر مضبوط حکمرانی کو آگے بڑھانا نئے دور میں پارٹی کے خود انقلاب کا ایک اہم تجربہ ہے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سینٹرل کمیٹی کے آٹھ قواعد پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی اعتماد سازی اور نئے دور میں پارٹی کی حکمرانی کے لئے تاریخی اقدامات ہیں۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری پارٹی کے کندھوں پر چینی طرز کی جدیدکاری کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اسے حکمرانی کے انتہائی پیچیدہ ماحول کا سامنا ہے ۔بدعنوانی کے خلاف جنگ میں، طاقت کے استعمال کو منظم کرنا ضروری ہے.
ضرورت اس امر کی ہے کہ پارٹی کے اندر نگرانی کو عوام کی نگرانی کے ساتھ یکجا کیا جائے، اور عوام اور رائے عامہ کی نگرانی کے کردار کو اہمیت دیتے ہوئے ہر قسم کی نگرانی کو مربوط کیا جائے۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ پارٹی کی حکمرانی کی ذمہ داریوں کو نبھانے کے سلسلے میں پوری پارٹی کے لئے معیار اور مثال قائم کریں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجون میں مہنگائی کی شرح 3سے 4فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ جون میں مہنگائی کی شرح 3سے 4فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری ایف بی آر مالی سال 25-2024میں محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی “زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ’’ فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و...Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نئے دور میں پارٹی خود انقلاب پارٹی کے
پڑھیں:
77 سال بعد چینی کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد : حکومت نے 77 سال بعد شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ڈی ریگولیٹ کرنےکی سمری رواں ہفتےوزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 77 سال بعد ملک میں چینی کی قیمتوں اور شوگر انڈسٹری پر حکومتی کنٹرول ختم کرنے کی تیاری کر لی ہے۔وزارتِ غذائی تحفظ کے ذرائع بتایا کہ شوگر انڈسٹری کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، جو رواں ہفتے وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین یہ سمری وزیر اعظم کو پیش کریں گے۔ سمری میں نئی شوگر ملز لگانے پر پابندی ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ڈی ریگولیشن کے بعد حکومت کا چینی کی درآمد و برآمد کا اختیار ختم ہو جائے گا جبکہ حکومت کا قیمتوں کے تعین کا سرکاری اختیار بھی ختم ہو جائے گا اور چینی کی قیمتیں اوپن مارکیٹ کے مطابق طے ہوں گی۔
دوسری جانب ملک بھر میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام کے لیے شدید مشکلات پیدا کردی ہے ، کراچی میں چینی 180 سے 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔فیصل آباد اور سکھر میں قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے .تاکہ روزمرہ استعمال کی یہ بنیادی ضرورت عام آدمی کی پہنچ میں رہے۔