بیجنگ :چین کی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے جاپان کے کچھ علاقوں سے آبی مصنوعات کی درآمد مشروط طور پر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان جاری کیا۔ پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے کہا کہ جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ خاص طور پر چین کی مضبوط پوزیشن اور فعال کوششوں کی وجہ سے جاپان نے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کی بین الاقوامی نگرانی اور چین کی آزادانہ نمونے لینے کی نگرانی کو قبول کیا ہے، اور مذکورہ نگرانی کی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے تاکہ جاپان پر زور دیا جائے کہ وہ طویل مدتی عملی اقدامات کے ذریعے وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنائے اور سمندر میں پانی کے اخراج کے خطرات کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرے۔ چینی حکام عوام کی خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ریگولیٹری اقدامات کو مضبوط بناتے رہیں گے، اور کسی بھی خطرے کا پتہ چلنے کی صورت میں قانون کے مطابق فوری طور پر ضروری درآمدی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پانی کے

پڑھیں:

افغانستان، پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کا شیڈول طے

سٹی 42: افغانستان، پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان کابل میں ملاقات کا شیڈول طے پا گیا

سفارتی ذرائع کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان سہہ فریقی  مذاکرات کابل میں 20 اگست کو ہونگے ، ‎چینی وزیرخارجہ وانگ ژی پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیرخان متقی سے ملاقات کریں گے ، ‎ملاقات میں دھشتگردی کے خاتمے اور سی پیک کی توسیع پر بھی بات ہو گی ، ‎ملاقات میں پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے خلاف کاروائی پر بھی معاملہ اٹھائے گا ، ‎چینی وزیرخارجہ 20 اگست کو ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی

متعلقہ مضامین

  • شکر گڑھ: نالہ بئیں میں درمیانے درجے کا سیلاب
  • افغانستان، پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کا شیڈول طے
  • صیہونی آبادکاری کے نئے منصوبے کی مصر و قطر کیجانب سے شدید مذمت
  • غزہ کی تباہی ناقابل برداشت ہے، کینیڈا کا اعلان
  • چین کا بھارتی فائبر آپٹکس پر 30 فیصد تک ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • لانکانگ-میکونگ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مسلسل آگے بڑھایا جائے ، چینی وزارت خارجہ
  • کینیڈا سے درآمد شدہ کینولا سیڈ کی ڈمپنگ ہوئی ہے، چینی وزارت تجارت
  • کینیڈا سے درآمد شدہ کینولا سیڈ کی ڈمپنگ ہوئی ہے، چینی وزارت تجارت 
  • 16 امریکی اداروں کے خلاف متعلقہ پابندیاں مزید 90 دن تک معطل رہیں گی، چینی وزارت تجارت
  •  ایٹمی بلیک میلنگ کا بھارتی بیانیہ  گمراہ کن‘ خود ساختہ ہے : پاکستان