مون سون بارشیں، پی اےاے نے تمام تمام ایئرلائنز کو اہم ہدایات کردیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
سعید احمد سعید:پیشگی مون سون بارشیں، تمام ایئرلائنز اور گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی اےاے) کے،مطابق تمام گراؤنڈسپورٹ آلات کومحفوظ طریقےسےباندھیں اورسٹورکیےجائیں۔
ڈھیلے یا غیر محفوظ آلات طیاروں و عملے کے لئےسنگین خطرہ بن سکتے ہیں،ایپرن اور وی آئی پی ہینگرز میں کھڑے طیاروں کی ریگولیٹری قوانین کے مطابق حفاظت یقینی بنائی جائے۔
انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
ایئرسائیڈ سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ہدایات پرمکمل عملدرآمدضروری ہے، ہدایات کی خلاف ورزی پرسخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دہلی کی سڑکوں پر آوارہ کتوں کا راج، بھارتی سپریم کورٹ نے سخت حکم جاری کردیا
بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات اور عوامی تحفظ کے خدشات کے پیش نظر دارالحکومت اور مضافاتی علاقوں سے ہزاروں آوارہ کتوں کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔
’اے ایف پی‘ کے مطابق دہلی میں کم از کم 60 ہزار آوارہ کتے موجود ہیں، جبکہ مقامی رپورٹس کے مطابق یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
بھارت میں ریبیز کی اموات کی ایک بڑی وجہ یہی آوارہ کتے ہیں، اور عالمی ادارۂ صحت کے مطابق بھارت دنیا بھر میں ریبیز سے ہونے والی ایک تہائی اموات کا ذمہ دار ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ 8 ہفتوں کے اندر کتوں کے لیے پناہ گاہیں قائم کی جائیں، روزانہ پکڑے جانے والے کتوں کا ریکارڈ رکھا جائے اور کسی بھی آوارہ کتے کو دوبارہ آزاد نہ کیا جائے۔ مزید یہ کہ 24 گھنٹے کی ہیلپ لائن قائم کی جائے اور عوام کو اینٹی ریبیز ویکسین کی دستیابی کے بارے میں آگاہ رکھا جائے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں بھارت بھر میں 37 لاکھ سے زائد کتے کے کاٹنے کے کیسز اور 54 ریبیز سے اموات رپورٹ ہوئیں۔ دہلی میں روزانہ تقریباً 2 ہزار کتے کے کاٹنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔
عدالت نے جانوروں کے حقوق کے کارکنوں کو بھی خبردار کیا کہ کتوں کو ہٹانے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔