سندھ: ڈینگی وائرس سے رواں سال پہلا مریض انتقال کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
علامتی فوٹو
سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی وائرس پہلا مریض انتقال کر گیا۔
سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال کے حکام کے مطابق ڈینگی کا 24 سال کا مریض دو روز سے وینٹی لیٹر پر تھا۔
اسپتال کے حکام کے مطابق مریض کے پلیٹیلیٹس 32 ہزار رہ گئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صحت مند انسان میں پلیٹیلیٹس کی تعداد ڈیڑھ سے ساڑھے 4 لاکھ تک ہوتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔