جیکب آباد،زیرو ریکوری والا فیڈر سارا دن چلنے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد سیپکو کی بل دینے والے صارفین سے زیادتیاں،بل نہ دینے والوں پر مہربان شکایات،زیرو ریکوری والا فیڈر سارا دن واٹر سپلائی فیڈر پر چوری پر چلنے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو حکام کی بل دینے والوں سے زیادتیاں بڑھ گئی ہیںصارفین کی جانب سے ہزاروں روپے کے اضافی بل بھیجنے کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے تو دوسری جانب بل نہ دینے والوں پر سیپکو حکام انتہائی مہربان نظر آتے ہیںزیرو ریکوری والے مولاداد فیڈر سارا دن واٹر سپلائی فیڈر پر چوری پر چلنے کا انکشاف ہوا ہے مولاداد فیڈر پر 18گھنٹے جبکہ واٹر سپلائی فیڈر پر رات پونے 11سے صبح پونے 7تک بجلی بند رہتی ہے اور دن کو سارا دن واٹر سپلائی پر سیپکو کی طرف سے بجلی فراہم کی جاتی ہے جس پر پورا مولاداد فیڈٖر چوری پر چلتا ہے اس کے باوجود سیپکو حکام بڑے پیمانے پر ہونے والی اس بجلی چوری پر کوئی کارروائی نہیں کرتے اور یہ سلسلہ برسوں سے چلا آرہا ہے،بجلی چوری کے خلاف ملکی سطح پر مہم جاری ہے لیکن جیکب آباد میں سیپکو حکام بجلی کی اس بڑی چوری پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیںاور تاحال بجلی چوروں کی جاری یہ مہم مولاداد فیڈر پر ہونے والی چوری کو روکنے میں ناکام ہے۔ شہر کے سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ زیرو ریکوری والا فیڈر پورا دن چلتا ہے اور بل دینے والے صارفین کو اعلانیہ ،غیر اعلانیہ بلاجواز لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ بدترین ٹرپنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اضافی بل بھی بل دینے والوں کو بھیجے جاتے ہیںجنہیں پورا دن بھی مسلسل بجلی نہیں ملتی،سیپکو بجلی چوری مہم بھی عام صارف اور چھوٹے چور تک محدود ہے بڑے بجلی چوروں کے خلاف سیپکو حکام کارروائی تک نہیں کرتے الٹا انہیں مسلسل بجلی کی فراہمی کے لئے چار فیڈر کی لائنیں دی گئی ہیںسیپکو کی بجلی چوری مہم سے لاکھوں کی بجلی چوری کرنے والے کارخانے ،چکیاں ،ہال ،ہوٹل ،میڈیکل سینٹر اور دیگر محفوظ ہیںسیپکو حکام کا بل دینے والے صارفین سے ایسا رویہ قابل افسوس ہے جیکب آباد سیپکو کی زیادتیوں کا وزیر پانی و بجلی ،چیئرمین واپڈا ،نیپرا نوٹس لیکر صارفین سے انصاف کریں اور واٹر سپلائی فیڈر پر بڑے پیمانے پر ہونے والی بجلی چوری روکنے میں ناکام سیپکو حکام کے خلاف سخت اور مثالی کارروائی کی جائے تاکہ سیپکو عملہ آئندہ ادارے کو نقصان پہنچاکر بااثر بجلی چوروں کی سہولت کاری سے باز آجائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دینے والوں سیپکو حکام جیکب ا باد بجلی چوری سیپکو کی چوری پر
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔