روس کی جاپان کے سمندر میں بحری مشقیں جاری، کروز میزائیلوں سے فرضی اہداف کو نشانہ بنایا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
روس کی جاپان کے سمندر میں بحری مشقیں جاری ہیں، مشقوں میں روس نے دشمن کے فرضی بحری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، یوکرینی ایف 16 جہاز تباہ، پائلٹ بھی ہلاک
روسی وزارتِ دفاع کے حوالے سے سرکاری خبر رساں ادارے ٹی اے ایس نے بتایا کہ روس نے جاپان کے سمندر میں بحری مشقوں کے دوران کروز میزائلوں سے دشمن کے فرضی بحری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، مشقوں میں روس کے پیسفک فلیٹ کی جنگی کشتیاں اور ساحلی میزائل سسٹمز شامل تھے، جنہوں نے مشترکہ طور پر میزائل حملہ کرتے ہوئے دشمن جہازوں کی فرضی موجودگی کو ہدف بنایا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق مشقوں کے دوران ’تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔‘ پیسفک فلیٹ کے فلیگ شپ ‘واریاگ’ میزائل کروز بحری جہاز نے وولکان اینٹی شپ کروز میزائل کا براہ راست تجربہ کیا، 2 میزائل بوٹ گروپس نے 4 ‘موسکٹ کروز میزائل داغے۔
خشکی پر موجود ‘باسٹین’ کوسٹل میزائل سسٹم نے ایک ‘اونیکس’ اینٹی شپ میزائل فائر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے بھارت کو ایس-400 میزائل سسٹمز کی ترسیل روک دی، وجہ کی بنی؟
رپورٹ کے مطابق میزائلوں کی فائرنگ سے قبل علاقے کو شہری بحری جہازوں اور فضائی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ روس کی جانب سے یہ مشقیں ایسے وقت میں کی گئیں جب مشرقی ایشیا میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، اور روس علاقائی طاقتوں کے ساتھ اپنے فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بحری مشقیں جاپان روس سمندر کروز میزائیل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جاپان کروز میزائیل نشانہ بنایا اہداف کو
پڑھیں:
محسن نقوی کو وزیراعظم نہیں بنایا جا رہا ہے، اسحاق ڈار
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فضائی اور زمینی سطح پر جنگ میں کامیابی ملی، پاکستان پرامن ملک ہے، وزیراعظم کی لیڈرشپ میں ملک ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور ملک کیخلاف ہتھیار اٹھانے والے غدار ہیں، حکومت نے مقدمات نہیں بنائے، خود ایسا کام کیا، عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی وزیراعظم پاکستان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی معرکہ حق ہے۔ لاہور میں داتا دربار پر عرس کی تقریبات کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کہا کہ پاکستان کو فضائی اور زمینی سطح پر جنگ میں کامیابی ملی، پاکستان پرامن ملک ہے، وزیراعظم کی لیڈرشپ میں ملک ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور ملک کیخلاف ہتھیار اٹھانے والے غدار ہیں، حکومت نے مقدمات نہیں بنائے، خود ایسا کام کیا، عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم نے بہت سارے دورے اکٹھے کئے ہیں۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک سال سے امریکہ کو مجید بریگیڈ کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دیئے، ثبوتوں کی روشنی میں امریکہ نے دہشتگرد تنظیمیں ڈکلیئر کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر ہمارا پانی روکا تو ہم اسے جنگ سمجھیں گے۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ محسن نقوی کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے؟ اسحاق ڈار نے کہا کہ محسن نقوی کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے اور نہ ہی صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارت سے ہٹایا جا رہا ہے۔ آصف علی زرداری اپنے عہدے پر قائم رہیں گے۔