جاپان نے موسمیاتی نگرانی کیلئے تیسری سیٹلائٹ روانہ کردی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
جاپان نے تینریا سلسلے کا تیسرا ماحولیاتی نگرانی سیٹلائٹ GOSAT-GW کامیابی سے لانچ کردی ہے۔
راکٹ جس کے ساتھ سیٹلائٹ منسلک تھی، H‑2A راکٹ نظام ہے جو جاپان کا جانا پہچانا راکٹ نظام ہے اور یہ اس کی 50ویں و آخری پرواز تھی۔ اس کے بعد اسے نئے H3 راکٹ سے تبدیل کر دیا جائے گا
اسے جاپان کے تنگیشیما اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا۔ اس راکٹ کے ساتھ ایک مخصوص سیٹلائٹ منسلک ہے جو گرین ہاؤس گیسز اور واٹر سائیکل کو نگرانی میں رکھے گی۔
روانگی کے بعد تقریباً 16 منٹ بعد سیٹلائٹ کو مقررہ مدار میں کامیابی سے چھوڑ دیا گیا۔ یہ اہم گیسوں کی نگرانی کرے گی اور سمندر کی سطح کے درجہ حرارت، بارش، اور تباہی سے پہلے الارم کیلئے ڈیٹا فراہم کرے گی۔
H‑2A نے 2001 سے 50 مشنز انجام دیے جن میں SLIM لونر مشن اور Hayabusa2 شامل ہیں۔ اس کے بعد H3 کو کم قیمت اور زیادہ صلاحیت کی حامل نئے دور کا آغاز سمجھا جائے گا۔
مزید برآں یہ ڈیٹا امریکا سمیت دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہو گا جس سے عالمی آب و ہوا کی تحقیق میں اضافہ ہو گا ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایل پی جی صارفین کیلئے خوشخبری،قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی
اسلام آباد:ایل پی جی صارفین کے لیے خوشخبری،قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
اوگرا کے مطابق فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 51 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 191 روپے 80 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح گھریلو 11 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 87 روپے 71 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 2 ہزار 263 روپے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا اور یہ آئندہ ماہ کے لیے مؤثر رہیں گی۔
یہ کمی عوام کو مہنگائی کے بوجھ میں کچھ ریلیف فراہم کرے گی۔