" ہمارے الفاظ نہیں کام بولتے ہیں" پاک بحریہ کے آفیسر نے میمز بنانے والوں کو پیغام دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل رب نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے الفاظ نہیں کام بولتے ہیں۔
تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران پاک بحریہ کے نمائندے نے حالیہ کشیدگی میں پاک بحریہ کے کردار کی وضاحت کی۔ بریفنگ کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ ہمارے الفاظ نہیں کام بولتے ہیں، اب آپ کو پتا لگ گیا ہوگا کہ خاموش بیٹھا ہوا شخص کیا کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے انٹرنیشنل میڈیا کیلئے ہونے والی مشترکہ نیوز کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل نے ہی گفتگو کی تھی جب کہ وائس ایڈمرل رب نواز خاموش بیٹھے رہے تھے۔ جس پر بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میمز بھی بنائی گئی تھیں۔
بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی، پانی کے معاملےپربھی ایساہی جواب دیاجائےگا : رانا ثناءاللہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاک بحریہ کے
پڑھیں:
پاکستان نیوی کو تیار دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی :وائس ایڈمرل رب نواز
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک بحریہ اور فضائیہ کے سینیئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کی ۔
پریس کانفرنس کے دوران وائس ایڈمرل رب نواز نے بتایا کہ دوران جنگ پاکستان نیوی بھارتی نیوی کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئے تھی ۔پاکستان نیوی نے تمام بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا ۔پاکستان نیوی کو تیار دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی۔
وائس ایڈمرل رب نواز نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی سمندری حدود سے بھارتی جہاز400ناٹیکل مائل دور تھا ۔ پاکستان نیوی تیار تھی اس لیے انہیں آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی ۔
مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی
مزید :