’یہ وقت ہے کہ ہم تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پوری دنیا کو متحد ہونے کا پیغام دیں‘
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
سٹی 42 : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی جنوبی پنجاب اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا ۔
چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری موجود تھے۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام سیاسی، سماجی اور صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پیج پر ہیں، قوم اگلے محاذوں پر ملک کا دفاع کرنے والے بری، بحری اور فضائی افواج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پوری دنیا کو متحد ہونے کا پیغام دیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاکہ بھارتی حکومت نے سچ کو چھپانے کیلئے پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور میڈیا ہاؤسز پر پابندی لگائی ہے، بھارتی عوام تک سچ کی رسائی روکنے کے لئے تمام ممکنہ ذرائع پر پابندی لگادینے کا اوچھا ہتھکنڈہ بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بھارتی میڈیا کی ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے سچ کو دنیا کے سامنے لائیں، یہ وقت ہے کہ ملک کا ہر فرد اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق دفاعِ پاکستان میں اپنا کردار ادا کرے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
چیئرمین بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کی تنظیم 26 مئی کو بھارتی جارحیت کے خلاف پشاور میں ریلی کا انعقاد کرے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری شازی خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید اور ہزارہ ڈویژن کے صدر ملک فاروق نے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ ضلع ایبٹ آباد کے صدر سید سلیم شاہ، ضلع ہری پور کے صدر جہانزیب خان اور ضلع راولپنڈی کے صدر افتخار شہزادہ نے بھی ملاقات کی۔
ڈی جی سوشل ویلفیئر کی عمارت کی تاریخی حیثیت محفوظ , فیض احمد فیض گیلری بنانے کافیصلہ
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی، سابق رکن قومی اسمبلی رضا ربانی کھر، پی پی 215 سے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر شکیل لابر، موسیٰ لابر اور میاں خالد حمید نے بھی ملاقات کی ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: چیئرمین بلاول بھٹو کے صدر
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ کا اسمبلی میں خطاب، قومی یکجہتی اور بلاول بھٹو کے کردار کو سراہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی حالیہ صورتحال، خارجہ پالیسی میں بلاول بھٹو زرداری کے موثر کردار، اپوزیشن کے رویے، وفاق کے ساتھ مالی معاملات اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اقدامات پر مفصل روشنی ڈالی۔وزیراعلی نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اور بین الاقوامی تنا کے پس منظر میں بلاول بھٹو زرداری کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے سے 10 مئی تک چیئرمین بلاول نے بطور حقیقی حکمران کام کیا۔ انہوں نے امریکا اور یورپ میں پاکستان کا مقف مثر انداز میں پیش کیا، اور اسرائیلی و بھارتی لابی کو شکست دی۔مراد علی شاہ نے اس موقع پر مسلح افواج، صدر، وزیراعظم اور تمام صوبائی حکومتوں کو یکجہتی پر مبارکباد بھی دی۔(جاری ہے)
وزیراعلی نے عالمی سطح پر جاری کشیدگی پر پاکستان کے مقف کو دوٹوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملے اور امریکا کی مداخلت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
ہم ان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مراد علی شاہ نے اجلاس کے دوران اپوزیشن کے رویے کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج آئینی حق ہے لیکن بدتمیزی کی اجازت نہیں۔ اسپیکر کی بات نہ ماننا پارلیمانی اصولوں کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے 100 فیصد اراکین کو بولنے کا موقع ملا، جو جمہوریت کی بہترین مثال ہے۔وزیراعلی نے بجٹ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ کل بجٹ کا 30 فیصد ہے،پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 23فیصد ، خیبرپختونخوا کا 25.3فیصد ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاق نے شروع میں 1.9 ٹریلین روپے کا وعدہ کیا، مگر نظرثانی کے بعد یہ 1.796 ٹریلین کر دیا گیا۔ سندھ نے 237 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔مراد علی شاہ نے زرعی انکم ٹیکس پر حقائق بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آئندہ سال 8 ارب روپے زرعی ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جو فی ایکڑ 1052 روپے بنتا ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں یہ شرح ہم سے کم ہے۔وزیراعلی نے آئندہ مالی سال میں اٹھائے جانے والے اہم اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد اور پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا ہے، جامعات کی امداد بڑھادی ہے اس کے علاوہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمںٹ کی امداد بھی بڑھا دی ہے۔وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ لاڑکانہ میں نیا ایس آئی یو ٹی بنا رہے ہیں نئے ایمبولینسز خرید رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ آٹزم سینٹرز اور دیگر محکموں میں توسیع دے رہے ہیں۔وزیر اعلی سندھ نے آگاہ کیا کہ ہم نے پروفیشنل ٹیکس، انٹرٹینمنٹ ٹیکس ختم کردیا ہے،اس کے علاوہ ہم نے بڑی گاڑیوں پر ٹیکس میں بھی چھوٹ دے دی ہے۔