بھارتی میڈیا کے بغیرثبوت الزامات مضحکہ خیز ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کےبے بنیاد الزامات کومستردکرتاہے، پاکستان کی طرف سےبڑے پیمانے پرحملےسراسرجھوٹ ہے،بھارتی میڈیا کے بغیرثبوت الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غیرملکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے سے متعلق حکومت پاکستان نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا،بھارتی حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایاگیا، بھارت نے پاکستان کے6مقدمات پر حملے کرکے شہریوں کو شہید کیا۔ بھارت نے مساجد پربمباری کی،خواتین اوربچوں کو شہید کیا۔ پاکستان نے آزادانہ اور غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی تھی، بھارت نے پاکستان کی پیش کش قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ پاکستانی کارروائی صرف دفاعی نوعیت کی ہے،بھارتی میڈیا نے گزشتہ رات سےسنسنی پھیلائی ہوئی ہے، پاکستان کے خلاف ایک مکمل میڈیامہم چلائی جارہی ہے، پاکستان کی طرف سےبڑے پیمانے پرحملےسراسرجھوٹ ہے،بھارتی میڈیا کے بغیرثبوت الزامات مضحکہ خیز ہیں، پاکستان بھارت کےبے بنیاد الزامات کومستردکرتاہے۔ بھارت کی جانب سے بغیر ثبوت الزامات کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت کے بےبنیاد الزامات عائد کیے: بلاول بھٹو
---فائل فوٹوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت کے بےبنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔
عرب میڈیا کو انٹرویو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر وہ مسئلہ ہے جسے پاکستان اقوام متحدہ میں لے کر گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ایک خواب ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن اتنا بزدل ہے کہ مدِمقابل فوج سے لڑنے کے بجائے شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی معتبر عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے معصوم بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا، کسی بھی خودمختار قوم کے پاس ایسے حالات میں جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔