بھارتی میڈیا اور را سے منسک اکاؤنٹس سے پاکستان پر حملےکا گمراہ کن پروپیگنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نےمذموم مقاصد کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے، وزیراعظم نریندرمودی کے زیر اثر بھارتی میڈیا اسرائیل کے آئرن ڈوم کی پرانی ویڈیو کو جموں بیس پر پاکستانی میزائل حملے سے جوڑ رہاہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اپنی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا پاکستان کیخلاف جذبات بھڑکانے کے لیے اے آئی کا استعمال، پروپیگنڈا بے نقاب
بھارتی میڈیا اور را سے منسک اکاؤنٹس سے پاکستان پرحملےکا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈاکیاجارہاہے، اور اس ضمن میں سوشل میڈیا پر را سے منسلک اکاؤنٹس اور بھارتی صحافی بھی جھوٹا پروپیگینڈا کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی صحافیوں کاحقائق اور صحافتی اقدار کے منافی جھوٹا اور گمراہ کُن پروپیگنڈا شرمناک ہے، بھارتی میڈیا مودی حکومت کے کہنے پرایک نئے اور ناکام حملے کا جواز پیدا کرنا چاہتاہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے حملے کا خوف، دھرم شالہ میں آئی پی ایل کا میچ 10 اوورز بعد ہی ختم
ماہرین کے مطابق اس ضمن میں مودی کا گودی میڈیا اسرائیل کے آئرن ڈوم کی پرانی ویڈیو کو جموں بیس پرپاکستانی میزائل حملے سے جوڑنا اس گمراہ کن پروپیگینڈے کا تازہ ترین ثبوت ہے، بھارت اپنی ناکامیوں اوراندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانےکے لیے اس نوعیت کے گمراہ کن پروپیگنڈے پر انحصار کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئرن ڈوم اسرائیل پاک بھارت کشیدگی فیک نیوز میزائل وزیراعظم نریندرمودی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئرن ڈوم اسرائیل پاک بھارت کشیدگی فیک نیوز بھارتی میڈیا گمراہ کن کے لیے
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔