شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت، بھارت خود ہی جج، جیوری اور جلاد بنا ہوا ہے: بلاول
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں عام شہریوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، یہاں بھارت ہی جج، جیوری اور جلاد بنا ہوا ہے۔عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، یہ تنازع بھارت اقوام متحدہ میں لے کر گیا، اسے حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو ہفتوں سے بھارتی جارحیت کو برداشت کر رہا ہے، بھارت نے ایک کے بعد ایک جھوٹے الزامات بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگائے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ آپ تب تک معصوم ہیں جب آپ گناہ گار ثابت نہیں ہوتے، مجھے الزام دیں لیکن ثبوت کے ساتھ اور کم از کم ٹرائل تو کریں، یہاں بھارت ہی جج، جیوری اور جلاد بنا ہوا ہے۔بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ بھارت فوج کو ٹارگٹ نہیں کر رہا بلکہ عام شہریوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت نے پاکستان کی خودمختاری پر سوال اٹھایا ہے، زمین پر کوئی بھی آزاد اور خودمختار ریاست جنگی حالات میں جوابی کارروائی ہی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مقصد بہت زیادہ عظیم ہے، اس کیلئے کشمیری یا پاکستانی عوام کو دہشت گردی پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں، دہشت گردی صرف ایک خلفشار نہیں ہے بلکہ یہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان تصادم انسانیت کیلئے نقصان دہ ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور، سابق شوہر کے کزن کی 2 دوستوں کے ساتھ خاتون سے اجتماعی زیادتی
لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر تین افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں واقع غالب مارکیٹ کے نجی ہوٹل میں گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا، جہاں تین ملزمان نے خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے جس کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں ناصر، محمد خان اور زاہد شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ نے بیان میں بتایا کہ اُس کا سابقہ شوہر ناصر اسی ہوٹل میں ملازم ہے، سابقہ شوہر کے کزن امتیاز نے بہانے سے ہوٹل بلایا اور منگل کی صبح نشہ آور لسی پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے واقعے کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا، جس کی رپورٹس آنے کے بعد ملزمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔