مسلح افواج پاکستان کیساتھ کشمیری سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں؛ وزیراعظم آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کشمیری سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں، پاکستان کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے کشمیری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت تمام اختلافات کو بھلا کر اتحاد و یکجہتی کا ہے، روشن پاکستان کشمیریوں کی امید ہے ، پاکستان کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے کشمیری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حالت جنگ میں تمام بجٹ موجودہ حالات سے نمٹنے کیلیے مختص کر دیا ہے، شہداء اور رخمیوں کی امداد کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز منتقل کر دیئے ہیں، لائن آف کنٹرول اور حملوں سے متاثرین کی منتقلی کے لئے حکومت رہائش فراہم کر رہی ہے.
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کشمیری سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں ، جںرل عاصم منیر کو نیویارک ٹائمز نے مرد آہن کہا وہ ہماری آن اور شان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے اجلاس کے حوالے سے بھارتی سپانسرڈ اکاؤنٹس سے پروپیگنڈہ کیا گیا کہ قانون ساز اسمبلی کی عمارت کو نشانہ بنایا جائے گا، ہم نے مشاورت کی اور متفقہ فیصلہ کیا کہ اجلاس چلے گا ، کسی کیلئے کوئی مورچہ نہیں ہے اب تو شہر نشانے پر ہیں، ہم پاکستان کیلیے جئیں گے اور پاکستان کی حرمت کیلیے مریں گے ۔
علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
انہوں نے کہاکہ بھارت نے انٹرنیشنل بارڈر کی خلاف ورزی کی ہے مسلح افواج پاکستان اسکا جواب دیں گی، اگر بھارت نے آبی جارحیت کی اور ہمارے ڈیمز کو نشانہ بنایا تو ڈیم اسکے بھی نہیں بچیں گے ، ہاوس میں کھڑے ہو کر کہہ رہا ہوں کہ پاک فوج ردعمل دیگی اور ڈنکے کی چوٹ پر دیگی۔ مظفرآباد میں کھڑے ہو کر پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ کشمیر کیلیے تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے ۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ تحریک الحاق پاکستان کے نظریے کے پہرہ دار ہیں، دشمن کی جانب سے کسی بھی ردعمل کے لئے ہمیں ذہنی اور فکری طور پر تیار رہنا ہے، ہمیں اللہ پاک کی ذات ،مسلح افواج پاکستان اور پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر پر غیرمتزلزل یقین ہے. انہوں نے کہا کہ جو خاندان مقبوضہ کشمیر سے واپس آئے ہیں حکومت مکمل طور پر ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنائے گی، مودی گجرات کا قصائی ہے اور بہت بڑا دہشت گرد ہے, وہ انسانیت کا قاتل ہے، مودی کو پھانسی ہونی چاہیئے.
بھارتی جارحیت سے شہریوں کی شہادت؛ سپریم کورٹ کے تمام ججز کا ایک رسمی تعزیتی اجلاس منعقد
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مسلح افواج پاکستان نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ کیڈٹ کالج پلندری، اساتذہ، طلبہ کیساتھ نشست
اسلام آباد (اپنے سٹا ف رپو رٹر سے) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی کیڈٹ کالج پلندری کے طلباء اور اساتذہ سے خصوصی نشست معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پر شرکاء نے افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔ کالج کے طلباء اور اساتذہ نے مدلل اور مفصل جوابات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔ پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری کا کہنا تھا کہ؛ڈی جی آئی ایس پی آرکی گفتگو اورعزم نے ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دی ہے بطورذمہ دار شہری سوشل میڈیا کی خبروں پر تحقیق لازمی ہے، بھارت نے دوبارہ کسی جارحیت کی کوشش کی تو اسے ہزیمت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا، بطور کشمیری ہمارا پختہ عزم ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ شرکاء نے کہا پاکستان اور کشمیر ایک ہیں انکو کوئی طاقت جدا نہیں کرسکتی قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے دفاعِ وطن کیلئے پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو جاننے کا موقع ملا، کیڈٹ کالج پلندری کے پہلے شہید میجر رب نواز طارق کی عظیم قربانی پر فخر ہے، ہر طرح کی بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔